لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروانے کے معاملے پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے معاملے پر سماعت کی، بینچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔

مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ نیب چوہدری شوگر ملز کیس بے بنیاد قرار دے کر خارج کرچکا ہے، کیس ختم ہونے کے بعد بطور گارنٹی رکھوائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کیے جائیں۔

مزید پڑھیں

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ  کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ سے بھی کیس ختم ہو گیا ہے۔

نیب وکیل نے جواب دیا کہ قانون کے تحت اس کی ضرورت نہیں ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ نیب نے کیس ختم کر دیا لیکن متعلقہ ٹرائل کورٹ نے بھی حتمی منظوری دینی ہے۔ 

عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس سے متعلق نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نیب 4 فروری تک جواب جمع کرائے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چوہدری شوگر ملز کیس مریم نواز چیف جسٹس کیس ختم

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا