پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام 4 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچی، مہمان ٹیم کی آمد کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے سیریز کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان کے خلاف آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کے ذمے ہونے کا امکان ہے، اس سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل سمیت چند بڑے نام شامل نہیں، جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پیشِ نظر لاہور پولیس کی جانب سے سخت اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی پر 9 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 73 ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد افسران اور جوان میچز کے دوران فرائض انجام دیں گے۔
سیکیورٹی پلان کے تحت 351 اپر سب آرڈینیٹس اور 188 لیڈی کانسٹیبلز بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، جبکہ سیریز کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شہر بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق لاہور پولیس ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو بھی مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں، جب کہ کرکٹ اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں اور آمد و رفت کے تمام روٹس پر طے شدہ سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے جبکہ خواتین شائقین کی چیکنگ لیڈیز پولیس کے ذریعے کی جائے گی۔ سیکیورٹی صورتحال کی مؤثر نگرانی کے لیے سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر کنٹرول رومز سے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق میچز کے دوران ڈولفن فورس، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مؤثر پٹرولنگ انجام دیں گی، جب کہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر حالات پر مسلسل نظر رکھیں گے، تاکہ سیریز کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔
اس سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ، سابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس پریزینٹر ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیریز کے کے مطابق جائے گا کے لیے
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان