سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اجیت پوار کے اچانک انتقال سے گہرے صدمے میں ہوں اور حیرت زدہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دیگر تمام ایجنسیوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ ممتا بنرجی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ میکانزم کے ذریعے سچائی سامنے نہیں آئے گی، بنرجی نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونے والی جانچ ہی قابل اعتبار ہوگی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سنگور روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ہمیں صرف سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں دیگر تمام ایجنسیوں پر اعتبار نہیں ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اجیت پوار کے اچانک انتقال سے گہرے صدمے میں ہوں اور حیرت زدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھی مسافروں کی آج صبح بارامتی میں طیارے کے تباہ کن حادثے میں موت ہوگئی ہے اور میں نقصان کا گہرا احساس محسوس کر رہی ہوں۔ ان کے خاندان کے ساتھ میری تعزیت، ان کے چچا شرد پوار جی اور تمام احباب کے ساتھ تعزیت کرتی ہوں۔ واقعہ کی مناسب تحقیقات کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ایک ٹیم بارامتی کے راستے پر ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا کہ اے اے آئی بی کی ٹیم دہلی سے پونے اور آخر کار بارامتی کے لیے روانہ ہو گئی ہے تاکہ اس حادثے کی جانچ شروع کر سکے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے یہ بھی کہا کہ اے اے آئی بی کے ڈائرکٹر جنرل حیدر آباد سے ممبئی پہنچیں گے۔ اجیت پوار پونے ضلع کے بارامتی حلقہ سے آٹھ بار رکن اسمبلی (ایم ایل اے) رہے۔ انہوں نے 1991ء میں پارلیمنٹ میں بارامتی حلقے کی نمائندگی بھی کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا