ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: حارث رؤف کے ٹیم میں نہ ہونے پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ حیران
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے منتخب نہ ہونے پر آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ایک پروگرام میں کلارک اور فنچ سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا جس پر ایرون فنچ نے کہا کہ حارث رؤف کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کافی حیرت ہوئی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں بس کبھی کبھار حارث رؤف تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے پاس کھیل کے تینوں مرحلے میں وکٹیں لینے والا حقیقی باؤلر ہو اور میرے نزدیک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہوتاہےخاص طور پر فلیٹ پچز پر۔دوسری جانب مائیکل کلارک نے کہا کہ مجھے بھی حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی ہاں البتہ یہ بات بھی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا سری لنکا اور بھارت میں کھیلنے سے مختلف ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ جہاں آپ نے کھیلنا ہوتا ہے وہاں کی کنڈیشن کے حساب سے اسکواڈ بنانا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو ان کے رول کے حساب سے ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رول بی بی ایل میں حارث رؤف کا تھا وہ ان کا یہاں نہیں لگتا اور میرے خیال میں کھلاڑی کی فارم بھی کافی اہم ہوتی ہے۔مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ جب آپ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ منتخب کرتے ہیں تو آپ کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کے ساتھ اچھی فارم کے ساتھ آئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مائیکل کلارک نہ ہونے پر ایرون فنچ نے کہا کہ ٹیم میں
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل