پاکستان کی آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے دوران آئس لینڈ کرکٹ نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرین شرٹس کی جگہ لینے کے لیے دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اگر ٹی20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی کیا کرسکتی ہے؟ اختیارات کا تفصیلی جائزہ

پاکستان کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے ہفتے تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت یا ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ صورتحال بنگلہ دیش کی جانب سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد پیدا ہوئی، جس کے باعث پاکستان نے بھی اپنے تحفظات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اسی غیر یقینی ماحول میں آئس لینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ قلیل وقت کے باعث ان کے لیے کسی عالمی ایونٹ کی تیاری ممکن نہیں، اس لیے وہ پاکستان کی جگہ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

https://x.

com/icelandcricket/status/2016390783566286908?

آئس لینڈ کرکٹ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر شوقیہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور کھلاڑی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں چھوڑ کر فوری طور پر دنیا کے دوسرے حصے میں سفر نہیں کر سکتے۔

آئس لینڈ کرکٹ کے مطابق ان کے کپتان پیشے کے اعتبار سے بیکر ہیں، ایک کھلاڑی بحری جہاز کا کپتان ہے جبکہ دیگر بینکاری سے وابستہ ہیں، ایسے میں فوری طور پر ٹورنامنٹ کھیلنا ممکن نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ شوقیہ کرکٹ کی زمینی حقیقت ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ نے عالمی کرکٹ کے فیصلوں پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر تیاری اور سہولیات کے کسی بڑے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتے۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ اگر پاکستان نے دستبرداری اختیار کی تو شاید یوگنڈا کو موقع مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ

آئس لینڈ کرکٹ نے اپنے روایتی طنزیہ انداز میں امریکا اور یورپ کی کرکٹ سیاست پر بھی چوٹ کی اور کہا کہ ان کی عدم شرکت پر شائقین مایوس ہوں گے، تاہم حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ آئس لینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا رکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا پر اس کے طنزیہ بیانات عالمی کرکٹ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی سی سی آئیس لینڈ بنگلہ دیش بھارت پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئیس لینڈ بنگلہ دیش بھارت پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ آئس لینڈ کرکٹ نے پاکستان کی ورلڈ کپ

پڑھیں:

عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے

بشکیک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اجلاس کی میزبان ریاست کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سالانہ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی، اقتصادی تعاون، انسداد دہشت گردی، علاقائی روابط اور باہمی شراکت داری سمیت مختلف اہم موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

عباس عراقچی نے اجلاس کے موقع پر ایک گروپ تصویر بھی جاری کی، جس میں وہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اپنے اپنے قومی پرچموں کے سامنے موجود ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم کثیرالجہتی علاقائی تنظیم ہے، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔

اگرچہ تنظیم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر بھی توجہ دیتی ہے، تاہم یہ کسی فوجی یا دفاعی اتحاد کی حیثیت نہیں رکھتی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی برقرار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی