استور میں شدید برفباری، مریض راستے میں دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ضلع استور کے بالائی گاؤں میر ملک سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان شدید علالت کے باعث دو فٹ برف میں پیدل سفر کرتے ہوئے رٹو کے راستے ضلعی ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں شدید برفباری کے باعث راستے بند ہونے سے مریض راستے میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع استور کے بالائی گاؤں میر ملک سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان شدید علالت کے باعث دو فٹ برف میں پیدل سفر کرتے ہوئے رٹو کے راستے ضلعی ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق برفباری اور سڑکوں کی بندش کے باعث مریض کو ایمبولینس یا کسی اور ذریعہ نقل و حمل کی سہولت میسر نہ آ سکی، جس پر اہلِ علاقہ مریض کو انسانی کندھوں پر اٹھا کر پیدل روانہ ہوئے، مگر طویل اور کٹھن سفر کے دوران مریض جانبر نہ ہو سکا۔ یہ دلخراش واقعہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ضلع استور کے بالائی علاقوں میں صحت، سڑکوں اور ایمرجنسی سہولیات کا شدید فقدان ہے، جہاں آج بھی عوام بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں اور مریضوں کو جان جوکھوں میں ڈال کر ہسپتال منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.