data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) بالائی علاقے برف سے ڈھک گئے، خوب برفباری ہوئی۔مالم جبہ میں 3، زیارت میں 1 فٹ سے زائد برف پڑ چکی، گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں بھی ایک، ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند ہوگئیں، علاقے میں 5 روز سے بجلی بھی معطل رہی، شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔ملکہ کوہسار مری میں 9 انچ تک برف پڑ چکی، مال روڈ، جھیکا گلی اور نتھیا گلی سیاحوں کیلیے بند کر دی گئی، صرف بکنگ والوں کو اجازت دی گئی، ،شوگران جانیوالی سڑک کی بھی بندش ہوگئی، ناران سے کاغان تک راستے بحال کر دیے گئے، چترال اور سوات کی سڑکیں صرف فور بائی فور گاڑیوں کیلیے کھولی گئیں۔کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہتر زئی، مسلم باغ، چمن میں بھی برف کی موٹی تہ بچھ گئی، باغ میں برفباری کا سات، وادی نیلم میں پانچ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بالائی وادی نیلم میں 6 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، بجلی و مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔پیر چناسی، بالائی نیلم، لیپہ ویلی، سدھن گلی، لسڈنہ، محمود گلی سمیت متعدد بالائی علاقوں کی شاہراہیں بدستور بند رہیں، ،بالائی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلیے کوششیں جاری رہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ