ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے معمولاتِ زندگی متاثر، اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
بلوچستان کے بالائی علاقوں چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور زیارت سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدید سردی کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو چکا ہے، جبکہ متعدد مقامات پر زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواگلگت بلتستان کے علاقے استور میں شدید برف باری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔ دوسری جانب سوات کے بالائی علاقوں میں بند سڑکوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کا موسممحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے آج بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
درجہ حرارت میں نمایاں کمیمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4، اور مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دھند کے باعث موٹر ویز بندپنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کے متعدد سیکشن بند کر دیے گئے ہیں۔
بند موٹر وے سیکشنز:
موٹر وے ایم ون: پشاور سے برہان تک
موٹر وے ایم ٹو: لاہور سے کوٹ مومن تک
موٹر وے ایم تھری: فیض پور سے جڑانوالہ تک
ہزارہ ایکسپریس وے: برہان سے جھاری کس تک
کراچی کا موسمکراچی میں سردی کی شدت میں کچھ حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی لہر آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی۔ آج کراچی میں موسم دن کے وقت خشک جبکہ رات کے وقت سرد رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے بالائی علاقوں علاقوں میں سردی کی کے باعث موٹر وے ملک کے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔