بلوچستان میں بارش اور برفباری، نظامِ زندگی شدید متاثر، چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شدید سردی کی لہر نے صوبے کے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
کوئٹہ، قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری نے معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے کلی شاہوزئی محمد شاہی ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص لیاقت علی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
اسی طرح، دکی میں مسجد روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے دکاندار سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ میں کیسکو کے 24 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی، جبکہ گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
برف جمنے کے باعث کوئٹہ کو خیبر پختونخوا سے ملانے والی این-50 شاہراہ پر کان مہترزئی، خانوزئی اور مسلم باغ، کوئٹہ چمن شاہراہ پر کوڑک ٹاپ، جبکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لکپاس کے مقام پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ پر کولپور اور دشت کے علاقوں میں پھسلن کے باعث حادثات کے خدشات بھی پیدا ہوگئے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے اور نمک پاشی کا عمل جاری رکھا، جس کے باعث متعدد مقامات پر ٹریفک بحال کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں تقریباً 5 انچ جبکہ کوئٹہ میں 0.
محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گوادر، جیوانی، پسنی، کیچ، پنجگور، واشک، خضدار، آواران اور چاغی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کچھی، سبی، ہرنائی، دکی، کوہلو، جھل مگسی اور لورالائی میں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین اور ملحقہ علاقوں میں منگل تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے
کوئٹہ میں ٹریفک پولیس نے شدید سردی اور برفباری کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، گاڑی آہستہ چلانے، بلیک آئس سے محتاط رہنے، دھند میں فوگ لائٹس استعمال کرنے اور ایمرجنسی کِٹ ساتھ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی طور پر غیر ضروری سفر سے اجتناب اور ہیلمٹ کے استعمال کی تلقین کی گئی ہے۔
دوسری جانب، شدید سردی کے باوجود کوئٹہ اور گردونواح میں شہری اور سیاح برفباری سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ کئی افراد نے ناشتے اور گرم مشروبات کے ساتھ سرد موسم کو انجوائے کیا، جبکہ ہوٹلوں اور تفریحی مقامات پر رش دیکھنے میں آیا۔
بارش اور برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Tagsپاکستان
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل بارش اور برفباری علاقوں میں کوئٹہ میں شاہراہ پر میں منفی کے باعث
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی موسم کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان برقرار رہے گا۔
پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Hours of torrential rain have triggered severe flooding in Lahore, submerging thousands of homes and affecting millions in Pakistan’s second-largest city. The extreme monsoon weather has caused widespread damage, according to emergency services. Residents say it is the worst… pic.twitter.com/IYCbDSEg9Y
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 22, 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل
ادھر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بارش، آندھی یا گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات