نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے اصل حقائق کو چھپانا قابل معافی جرم سمجھا جائے گا، اصل ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، گل پلازہ کے شہداء اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی اعلان کرنا چاہیے، غیر جانبدار جوڈیشل انکوائری پر یقین رکھتے ہیں، ہائیکورٹ کے سینئر ججز پر مبنی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد شہداء کی نماز جنازہ کی ادائیگی اور دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاداب نقشبندی نے کہا کہ گل پلازہ کے دکانداروں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، سندھ حکومت گل پلازہ کی تعمیر اور دکانداروں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔

شاداب نقشبندی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ سے ہزاروں خاندانوں کے چولھے بجھ گئے اور ہزاروں بے روزگار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر تاجر برادری، عوام اور تمام جماعتیں عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں، سانحہ گل پلازہ کے اصل حقائق کو چھپانا قابل معافی جرم سمجھا جائے گا، اصل ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ کے نقشبندی نے کہا نے کہا کہ کیا جائے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر