Express News:
2026-07-24@03:30:00 GMT

کراچی؛ آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ کو سیل کرنے کا عمل شروع

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

کراچی:

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، عمارت 9 روز قبل آتشزدگی سے شدید متاثر ہوئی تھی۔

آتشزدگی کے دوران گل پلازہ کا 40 فیصد منہدم ہوگیا تھا جبکہ عمارت کے بقیہ حصے کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔

کے ایم سی کے عملے نے گل پلازہ کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کے لیے کھڈے کرنا شروع کر دیے، عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی لگا کر بند کیا جائے گا۔

دوسری جانب، ٹیکنیکل ٹیم بھی عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔

سانحہ گل پلازہ میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہوگیا، عمارت سروے کے بعد سیل کر دی جائے گی۔ عمارت کا بیشتر حصہ کلیئر ہے صرف ایک حصہ باقی، جسے آج کلیئر کر لیا جائے گا۔

جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 اور لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہے، اب تک 55 افراد کے لواحقین نے ڈی این اے نمونے جمع کروائے ہیں

ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ چند لواحقین کے تین، تین یا چار، چار لوگ بھی شامل ہیں۔ اب تک جاں بحق 23 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افراد کی گل پلازہ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا