امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برفانی طوفان، درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا، 7 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی کئی ریاستیں گزشتہ کئی برسوں کے شدید ترین برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جس کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں اور کم از کم 7 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیو جرسی سمیت متعدد ریاستوں میں شدید برفباری، بارش اور یخ بستہ ہواؤں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ نیویارک کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک گر کر منفی 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
شدید موسم کے باعث ملک بھر میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تقریباً 40 ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد اس شدید سردی سے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے واشنگٹن اور اطراف میں 6 سے 10 انچ برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر پیر کے روز وفاقی دفاتر بند رکھنے جبکہ نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے کہا کہ ریاست کو کئی برسوں بعد موسمِ سرما کے خطرناک ترین طوفان کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 34 سے منفی 49 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے اور 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ برفانی طوفان آئندہ ہفتے تک اثر انداز رہ سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔