گل پلازہ سانحہ، ٹیکنیکل ٹیم کا آج آخری معائنہ، عمارت سیل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج ٹیکنیکل ٹیم آخری بار عمارت کے اندر جائے گی، جس کے بعد متاثرہ عمارت کو سیل کردیا جائے گا۔ ڈی سی کے مطابق اگر اب بھی کسی شہری کا پیارا لاپتا ہے تو وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرسکتا ہے۔
ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ 79 لاپتا افراد میں سے 13 کے ورثا نے تاحال ڈی این اے سیمپلز فراہم نہیں کیے، جس کے باعث شناخت کے عمل میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 30 لاشوں کا مکمل ڈیٹا حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ جاں بحق افراد کے ورثا کو مالی امداد کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔
دوسری جانب ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں غفلت اور لاپرواہی کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آگ لگنے کے بعد بھی عمارت کے دروازے کیوں نہیں کھولے گئے اور حفاظتی انتظامات کیوں ناکام ہوئے۔
واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں اب تک 73 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 23 کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات پیش آیا تھا، جب گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ میں
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔