اقوامِ متحدہ اہلکار نے عمران خان کو لندن سوسائٹی کا شیر کہا، ایپسٹین فائلز میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ اہلکار نے عمران خان کو لندن سوسائٹی کا شیر کہا، ایپسٹین فائلز میں انکشاف، ڈی کلاسیفائیڈ ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کے اثر و رسوخ کو سفارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکی کوشش سامنے آئی۔ ایپسٹین فائلز کی تازہ ریلیز میں شامل خفیہ دستاویزات (ڈی کلاسیفائیڈ ای میلز) سے سن 2013 میں کی جانے والی ایک سفارتی کوشش پر روشنی پڑتی ہے، جس کا مقصد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے اثر و رسوخ کو استعمال کرنا تھا، یہ سب اس سے کئی سال پہلے ہوا جب وہ پاکستان کے وزیرِاعظم بنے۔ یہ وضاحت جون 2013 کی ایک ای میل میں سامنے آئی، جو اقوامِ متحدہ کی سابق اہلکار نصرہ حسن نے ناروے کے سفارتکار اور اس وقت انٹرنیشنل پیس انسٹیٹیوٹ کے صدر ترجے روڈ لارسن کو بھیجی تھی۔ نصرہ حسن نے عمران خان کو ’’لندن سوسائٹی کا شیر‘‘ قرار دیا۔ وہ اس بات پر گفتگو کر رہی تھیں کہ مغرب کی حمایت یافتہ صحت سے متعلق اقدامات کس طرح پاکستان میں اثر و رسوخ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ خط و کتابت ان دستاویزات میں شامل ہے جو جمعے کے روز امریکی محکمۂ انصاف نے جیفری ایپسٹین کے مالی اور پیشہ ورانہ نیٹ ورک کی تحقیقات کے تحت جاری کیں۔ اس وقت عمران خان ایک اپوزیشن سیاست دان اور سابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر تھے، جو مغربی دارالحکومتوں میں کسی سرکاری عہدے کے بجائے اپنی سماجی روابط کی وجہ سے زیادہ جانے جاتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔