بلوچستان میں ٹرین اور مسافر کوچز سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
کوئٹہ:
دہشت گردی کے واقعات کے بعد بلوچستان میں ریل اور مسافر کوچز سروس معطل کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر ریل سروس معطل کر دی گئی۔
مزید پڑھیںبلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات؛ کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرنیٹ سروس معطل
پنجاب سے بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع، تمام داخلی راستے بند
بلوچستان میں آپریشن مکمل، خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام شہری شہید
دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب، کراچی اور سبی روٹس پر مسافر کوچز سروس بھی معطل کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رونماء ہونے والے واقعات کے باعث حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلوچستان میں
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی