فائل فوٹو

پاکستان علماء کونسل نے افغان حکومت کے احکامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے نام پر معاشرے کو غلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے اعلامیہ کے مطابق افغان حکومت کے احکامات قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق نہیں، یہ تقسیم کسی بھی صورت قرآن وسنت کے احکامات کے مطابق نہیں۔

طالبان کا نام نہاد دستور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مبصرین

کراچی مبصرین ڈاکٹر قمر چیمہ اور بریگیڈیئر مسعود.

..

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تقسیم ہندوانہ تعلیمات کے مشابہ ہے، افغان طالبان حکومت خود کو شرعی اسلامی حکومت قرار دیتی ہے، اسے ان امور پر اپنا مؤقف فوری طور پر دنیا کے سامنے لانا چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق عہد جاہلیت کے قوانین اور رسومات کو دوبارہ اسلام کے نام پر نافذ نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان علماء کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو انداز اختیار کیا گیا ہے، اس سے انسانیت کی توہین اور تذلیل سامنے آتی ہے، اس طرح کے احکامات کو شرعی نہیں بلکہ جدید جاہلیت کا دور ہی کہا جاسکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان علماء کونسل کے احکامات کے مطابق

پڑھیں:

بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم

 احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔

پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔ 

احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ 

احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم