حکومت نے ذمہ داران کوکمیٹی میں شامل کیا، 1990 کے نقشے نکال کر سیاست کی جا رہی ہے
معاوضہ سالوں، مہینوں میں نہیں دنوں میں دیا جائے ورنہ سڑکوں پر آئیں گے،میڈیا سے گفتگو

آل کراچی تاجر الائنس کے رہنما عتیق میر نے گل پلازہ آتشزدگی پر حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کا مقدمہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔آل کراچی تاجرالائنس کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کی اور اس دوران تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ چھوٹے مقامات پر بھی حکمران ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھنے کا انتظام کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ہیلی کاپٹر آیا آگ بجھانے، قتل کا مقدمہ حکومت کے خلاف ہونا چاہیے۔تاجر الائنس کے چیٔرمین حکیم شاہ نے کہا کہ اول دن سے کے ایم سی اور حکومت سندھ کی نااہلی دیکھی، حکومت کہہ رہی ہے 90 فیصد کام مکمل ہوا ہے جبکہ اب تک کچھ ہی فیصد کام ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست والے لوگ سیاست ہی کررہے ہیں، تاجروں کو حق دینے والا کون آئے گا، اس سانحے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذمہ داران کو ہی کمیٹی میں شامل کیا ہے لیکن ہمیں جہاں جانا پڑا جائیں گے۔آل کراچی تاجر الائنس کے حکیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی نااہلی حکومت سندھ کی اس سانحے میں دیکھ رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، کہا جا رہا ہے کہ 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے لیکن 10 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جارہے ہیں، 1990 کے نقشے نکال کر سیاست کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو جو تاجر متاثر ہوا ہے اس کی مدد کی جائے، اور یہ معاوضہ سالوں اور مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں دیا جائے، اگر یہ نہیں کیا گیا، تو اس کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے، اگر پورے پاکستان کی بھی دکانیں بند کرنا پڑیں تو وہ بھی کریں گے۔تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر گیا ہے لیکن اب تک ملبہ نہیں اٹھایا گیاجبکہ متاثرین در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہی نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے، نامعلوم ہمیشہ نامعلوم ہے معلوم ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز اندر عمارت کے بجائے دیواروں پر پانی مارتے رہے، کے ایم سی فائر بریگیڈ کی کیا حالت ہے۔رضوان عرفان نے کہا کہ پانچ لاکھ فوری دینے کا کہا جو ناکافی ہے، عید آنے والی ہے مال کی مد میں 15 ارب کا نقصان ہوا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس پاور ہے فوری پیسہ دیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو ملوث ہو اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ تاجر الائنس ہونا چاہیے الائنس کے فیصد کام کے خلاف ہوا ہے

پڑھیں:

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh

— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026

ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم  کو گرفتار کرنے پر بضد

روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ  امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع