سانحۂ گل پلازہ پر آل کراچی تاجر الائنس نے حکومتی اقدامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ سنگین غفلت کا نتیجہ ہے، اس لیے قتل کا مقدمہ حکومت کے خلاف درج ہونا چاہیے۔
آل کراچی تاجر الائنس کے رہنما عتیق میر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکمران معمولی دوروں کے لیے بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں، مگر گل پلازہ جیسے بڑے سانحے کے وقت آگ بجھانے کے لیے کوئی مؤثر انتظام نظر نہیں آیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آگ بجھانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر آیا؟ ان کا کہنا تھا کہ اس غفلت پر حکومت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ نے کہا کہ پہلے دن سے کے ایم سی اور حکومتِ سندھ کی نااہلی واضح ہے۔ حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ حقیقت میں بمشکل چند فیصد کام ہوا ہے۔ ان کے مطابق سیاستدان سیاست میں مصروف ہیں، مگر متاثرہ تاجروں کو انصاف اور ریلیف کون دے گا؟ انہوں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
آل کراچی تاجر الائنس کے حکیم شہزاد نے کہا کہ اس سانحے میں حکومتِ سندھ کی نااہلی کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کام کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں اور پرانے نقشے نکال کر سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں کو فوری مدد دی جائے اور معاوضہ مہینوں یا سالوں کے بجائے دنوں میں ادا کیا جائے، بصورتِ دیگر تاجر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے، حتیٰ کہ پورے ملک میں دکانیں بند کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔
تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ سانحے کو ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے مگر اب تک ملبہ نہیں اٹھایا گیا، جبکہ متاثرین دربدر پھر رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ ایک بار پھر “نامعلوم” افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، حالانکہ اب یہ نامعلوم نہیں رہنے چاہییں۔
رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے عمارت کے اندر جانے کے بجائے باہر سے دیواروں پر پانی ڈالا، جو فائر بریگیڈ کی ناقص حالت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے کی فوری امداد ناکافی ہے، عید قریب ہے اور تاجروں کو مال کی مد میں تقریباً 15 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس اختیار ہے کہ فوری طور پر متاثرین کو مالی مدد فراہم کریں۔
تاجر رہنماؤں نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ سانحے کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور متاثرہ تاجروں کو فوری اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تاجروں کو نے کہا کہ انہوں نے کا کہنا کے خلاف

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع