بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کے سوشل میڈیا پر مبہم پیغام کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں، لیکن اب نیہا نے اس موضوع پر واضح موقف اپناتے ہوئے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
نیہا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ لوگ ان کے ’’معصوم شوہر‘‘ اور ’’سب سے پیارے خاندان‘‘ کو اس معاملے میں گھسیٹنے سے باز رہیں، کیونکہ یہی لوگ ہیں جن کی محبت اور حمایت نے انہیں آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کچھ دوسرے نظام یا حالات سے ناخوش ہیں، نہ کہ اپنی ازدواجی زندگی سے۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر جذباتی انداز میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا، کیونکہ میڈیا بعض اوقات چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیتا ہے۔ اس تجربے سے انہوں نے سبق حاصل کیا ہے اور آئندہ اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر گفتگو نہیں کریں گی۔
نیہا نے اپنے پیغام کے آخر میں مداحوں سے محبت کا اظہار کیا، خود کو جذباتی قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی نئے جوش اور توانائی کے ساتھ واپس آئیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں غلط سمجھا گیا اور اس پر معذرت بھی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیہا نے ایک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ذمہ داریوں، تعلقات اور کام سے وقتی وقفہ لے رہی ہیں اور فوٹوگرافروں اور مداحوں سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ تاہم یہ پوسٹ بعد ازاں حذف کر دی گئی، جس کے بعد طلاق سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیہا نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی