کوہستان مالیاتی اسکینڈل، پلی بارگین کے خواہاں 2 ملزمان کو جیل سے نکال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
نیب کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں، جس کے باعث انہیں پلی بارگین کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے جیل سے باہر نکالا گیا ہے۔ نیب کے مطابق قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو پیر کے روز دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں پلی بارگین کے خواہاں 2 ملزمان کو جیل سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار 2 ملزمان کی پلی بارگین سے متعلق معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ نیب کے مطابق اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان قیصر اقبال اور ممتاز کو ضمیمہ ب پر جیل سے نکال دیا گیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں، جس کے باعث انہیں پلی بارگین کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے جیل سے باہر نکالا گیا ہے۔ نیب کے مطابق قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو پیر کے روز دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔
نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قیصر اقبال اور ممتاز اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزمان ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں جب کہ دونوں ملزمان کے اربوں روپے کے اثاثے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان پلی بارگین کے خواہاں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کوہستان مالیاتی اسکینڈل گرفتار ملزمان پلی بارگین کے نیب کے مطابق ملزمان کو کہ دونوں جیل سے گیا ہے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔