تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے افراد اپنی ہی جماعت سے غداری کر کے آج سیاسی طور پر بے حیثیت ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے افراد اپنی ہی جماعت سے غداری کر کے آج سیاسی طور پر بے حیثیت ہو چکے ہیں۔ ہم خیال گروپ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ساجدہ صداقت نے کہا کہ یہ عناصر خود کو الیکٹیبلز قرار دے رہے ہیں، جو دن کی روشنی میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں سابق گورنر، سابق وزیر اعلیٰ سمیت دیگر لوٹوں کو آنے والے انتخابات میں عوام ان کی اصل حیثیت ضرور دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے یہ چند لوٹے اب کسی سیاسی جماعت میں جگہ نہ ملنے کے باعث کبھی ق لیگ، کبھی استحکام پارٹی اور کبھی کسی اور نام نہاد باپ پارٹی کی تلاش میں دربدر پھر رہے ہیں۔ ساجدہ صداقت نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں گلگت بلتستان میں عمران خان کے کھلاڑی خالد خورشید کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوام کو بڑا سرپرائز دے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان نے والے نے کہا

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات