گلگت بلتستان، 13 ڈاکٹرز، 18 ٹیکنالوجسٹ اور 17 پولیس افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
سروسز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کے الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ پولیس کے 8 ڈی ایس پیز کو ایس پیز، 7 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز اور 8 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے 13 ڈاکٹروں اور 18 ٹیکنالوجسٹ کو گریڈ 18 مں ترقی دیدی گئی جبکہ محکمہ پولیس کے 17 پولیس افسران کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 13 ڈاکٹرز کو گریڈ 17سے 18، محکمہ صحت کے ہی 18 ٹیکنالوجسٹ کو بھی گریڈ 17 سے 18 کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی۔ سروسز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کے الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ پولیس کے 8 ڈی ایس پیز کو ایس پیز، 7 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز اور 8 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے 13 ڈاکٹروں کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں کنسلٹنٹ کے طور پر ترقی دے دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ پولیس کے کے مطابق محکمہ انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔