اسلام آباد میں حاجی گلبر کی قیادت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ میں گلگت بلتستان کے اہم اور منجھے ہوئے سیاسی رہنما شامل ہیں، آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم خیال گروپ کی شکل میں الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے ملکر ڈائیلاگ کریں گے اور جو مناسب پارٹی ہو گی اس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 حلقوں میں الیکٹیبلز ہمارے ساتھ ہیں جبکہ مزید سیاسی رہنما بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم خیال گروپ کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کھلے ہیں، جو سیاسی جماعت مناسب لگے گی ہم خیال گروپ اس میں شامل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، سابق وزیر اطلاعات فتح اللہ خان، سابق وزیر داخلہ شمس لون، سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، سابق وزیر حاجی شاہ بیگ، سابق اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) شفیع، ظفر شادم خیل اور خان اکبر خان بھی موجود تھے۔ حاجی گلبر خان نے کہا کہ راجہ اعظم خان بھی ہمارے ساتھ ہیں، موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ منسوخ ہونے کے باعث وہ نہیں پہنچ سکے۔

گلبر خان نے کہا کہ ہم خیال گروپ آمدہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے تمام چوبیس حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گا اور انتخابات جیت کر گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیال گروپ میں 7 سابق ممبران اسمبلی موجود ہیں۔ گلبر خان نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد ہمارے گروپ نے گلگت بلتستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سنبھالی، ہم اگر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی و دیگر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو جاتے تو ان کے جونئیرز کے طور پر کام کرنا پڑتا لیکن ہم نے اس کے برعکس نیا پلان ترتیب دیا، ہمارے گروپ میں گلگت بلتستان کے اہم اور منجھے ہوئے سیاسی رہنما شامل ہیں، آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم خیال گروپ کی شکل میں الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے ملکر ڈائیلاگ کریں گے اور جو مناسب پارٹی ہو گی اس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ موجودہ صورتحال میں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی سے زیادہ مضبوط ہمارا گروپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، 14 حلقوں میں الیکٹیبلز ہمارے ساتھ ہیں جبکہ مزید الیکٹیبلز بھی ہمارے ساتھ رابطوں میں ہیں۔ گلبر خان نے کہا کہ الیکشن سے قبل کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے تو ٹیکنوکریٹ اور دیگر مخصوص نشستیں بھی مل جائیں گی، گلگت بلتستان کے حالات ماضی سے اب مختلف ہیں، وفاق میں اس وقت کسی ایک جماعت کی حکومت نہیں، وفاق میں اس وقت مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی، ق لیگ، استحکام پاکستان پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے، اس وجہ سے کوئی بھی ایک سیاسی جماعت گلگت بلتستان میں اثر انداز نہیں ہو سکتی ہے۔ حاجی گلبر نے کہا ہمارے گروپ میں فی الحال کوئی سربراہ یا وزیر اعلیٰ کا امیدوار نہیں یہ تاثر غلط ہے کہ یہ گلبر گروپ ہے، میں عمر میں بڑا ہوں تو اس وجہ سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے، وقت آنے پر کوئی بھی وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے۔ جب سیاسی جماعت کو جوائن کریں گے اس میں جو عہدے ملیں گے اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہماری سابق حکومت نے سب سے بہترین ترقیاتی کام کروائے، ہم نے گندم سبسڈی کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا، گلگت بلتستان کے اساتذہ کرام کے مسائل تھے وہ حل کئے۔ سوست بارڈر میں تاجروں کے مسائل تھے، پہلی بار حل کر کے تاریخ رقم کی۔ پریس کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ شمس لون نے پی ٹی آئی اور خالد خورشید سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ہم پی ٹی آئی کی وجہ سے جیت کر اقتدار میں آئے تھے تو اس بار پتہ چلے گا میرا ووٹ کتنا ہے اور پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کتنا ہے، تحریک انصاف کو مشورہ دیتا ہو وہ جا کر الیکشن کی تیاری کریں اور ہم سے مقابلہ کریں پھر حقیقت پوری قوم کے سامنے آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میں گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی ہمارے ساتھ ہیں سیاسی جماعتوں سیاسی جماعت ہمارے گروپ حصہ لیں گے حاجی گلبر پی ٹی ا ئی گروپ میں کریں گے کے تمام

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش