اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے نون لیگ گلگت بلتستان کے 40 رکنی وفد سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، جی بی کے آئندہ عام انتخابات، پارٹی اتحاد اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کے دفتر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے 40 رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی اکبر تابان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات، پارٹی اتحاد اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب ہیں اور مسلم لیگ (ن) انکی قیادت میں مکمل اتحاد کے ساتھ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ وفد میں سابق وزیر گلگت بلتستان انجینئر محمد انور، سابق مشیر فیض اللہ فراق، رانی عتیقہ، سابق صدر استور بشیر احمد خان اور دیگر رہنما شامل تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔