پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کی گئی کہ انہیں خان صاحب سے ملاقات کی پیشکش کی گئی اور انہوں نے ملاقات کے لیے  صرف کسی فیملی ممبر یا وکیل کے ساتھ جانے کی شرط رکھی۔

بیرسٹر گوہر خان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ یہ بالکل غلط ہے۔

بیرسٹر  گوہر خان نے مزید کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے رابطہ کیا تاکہ خبر کی تصدیق یا تردید کی جا سکے۔ انہوں نے نہ صرف تصدیق کی بلکہ ٹی وی پر بھی آ کر یہ خبر واضح کی کہ بیرسٹر گوہر خان نے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی۔

بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ منگل کے دن اڈیالہ جاتے ہیں اور ملاقات کا وقت ختم ہونے تک وہاں رہتے ہیں، جس کے بعد پولیس کی طرف سے روکے جانے پر واپس آ جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ دن بھی وہ اسی معمول کے مطابق گئے اور واپس آئے۔

Yesterday news circulated on social media that I was offered to meet khan sab but refused till I was joined by a family member or another lawyer.

Not at all. Therefore, I contacted PTI SecInfo Sh.Waqas to refute such news. He did and he personally appeared on TV as well. Even…

— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) January 28, 2026

ملاقات کی افواہوں پر سخت موقف

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ حکومت یا جیل حکام کی جانب سے انہیں کبھی ملاقات کی پیشکش نہیں کی گئی، اس لیے کسی کے ساتھ جانے کی شرط رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے زور دیا کہ خان صاحب سے ملاقات کی خبریں اور ان سے متعلق تمام اطلاعات بہت سنجیدہ نوعیت کی ہیں اور انہیں صرف تصدیق شدہ ذرائع سے رپورٹ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، وی لاگرز، یوٹیوب کے مواد بنانے والوں اور مین اسٹریم میڈیا سے اپیل کی کہ وہ خان صاحب سے متعلق خبریں صرف مستند اور تصدیق شدہ معلومات کے بعد ہی شائع کریں۔

گوہر خان نے کہا کہ میڈیا اور عوام کو چاہئے کہ خبریں شائع کرنے سے پہلے ہمارے سیکریٹری اطلاعات سے تصدیق حاصل کریں تاکہ افواہوں کی بنیاد پر غلط فہمی نہ پیدا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر خان نے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق