عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرے، فیصل ممتاز راٹھور
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل ظلم وجبر، غیر جمہوری اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے اور دیرینہ تنازعہ کے منصفانہ حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا تھا کہ 26جنوری کو بھارت کا یومِ جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن کو کشمیری عوام اپنی مادر وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کے طور پر یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل ظلم و جبر، غیر جمہوری اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین اور سخت پابندیاں جمہوری اقدار کی نفی کرتی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے 5 اگست 2019ء جب مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی کے بعد کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت ہوا اور شہری آزادیوں پر غیر معمولی قدغنیں عائد کی گئیں تاہم مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی بھی کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم و استقامت کو کمزور نہ کر سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔