طالبان کی پالیسیوں نے تقریبا ڈیڑھ کروڑ افغان شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2026 سب نیوز

کابل (آئی پی ایس )طالبان رجیم کی نااہلی اور انتہا پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان کا صحت کا نظام مکمل زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہیکہ ملک میں کروڑوں افراد بنیادی علاج سے محروم ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق طالبان دور میں 1 کروڑ 44 لاکھ افغان شہری صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔صرف 2025 میں 422 سے زائد اسپتال اور کلینک بند ہونے سے 30 لاکھ افراد علاج سے محروم ہوگئے۔ خواتین کے لیے طبی تعلیم و تربیت پر پابندیوں کے باعث افغان خواتین کے لیے طبی سہولیات تک رسائی تقریبا ناممکن ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی بدانتظامی نے افغانستان کو پولیو کا عالمی مرکز بنا دیا ہے جہاں اکتوبر 2025 تک 9 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 کروڑ 74 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے۔ماہرین کے مطابق طالبان کی شدت پسندی، دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی،کرپشن اور وسائل کے ضیاع کے باعث عالمی ادارے اور این جی اوز افغانستان سے کام روک چکے ہیں، جس کا براہ راست خمیازہ افغان عوام بھگت رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربحریہ ٹا ئون کے ملک ریاض پاکستان میں مقدمات سے پریشان ، صحت بگڑنے لگی بحریہ ٹا ئون کے ملک ریاض پاکستان میں مقدمات سے پریشان ، صحت بگڑنے لگی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا انوکھا کارنامہ، پہلی بار تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام آج باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ تھا، جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے: عطا تارڑ پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ٹرمپ نے ایران کو ڈیڈ لائن دیدی؛ امریکی میزائل بردار بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز وادی تیراہ کی صورتحال پر باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ، خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع