عطا تارڑ کا عمران خان کی صحت اور سہیل آفریدی کے رویے سے متعلق اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم تاثرات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ سیاست کسی سرکس سے کم نہیں، ترقی پیچھے رہ گئی، عطا تارڑ
میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت ضرورت پڑنے پر عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجے گی تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال بانی چیئرمین پی ٹی آئی رو بہ صحت ہیں۔
اگر عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا پڑا تو کیا حکومت بھیجنے کو تیارہے؟ صحافی کے سوال پر سنیے عطاء اللہ تارڑ کا جواب pic.
— WE News (@WENewsPk) February 2, 2026
ایک اور سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اب معاملات کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ہے اور توقع ہے کہ ان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں وفاق کی معاونت بھی کرے گی۔
اچھا ہے کہ سہیل آفریدی معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنا شروع ہوگئے ہیں اور یہ بھی اچھا ہے کہ انہوں نے کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، عطا اللہ تارڑ pic.twitter.com/Qyc56jcFvF
— WE News (@WENewsPk) February 2, 2026
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی خود چل کر وفاقی حکومت سے ملنتے آئے ہیں اور یہ بھی اچھا ہے کہ دوران ملاقات انہوں نے کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سہیل آفریدی عطا تارڑ عمران خان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی عطا تارڑ عطا تارڑ
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی