عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی مسلم لیگ ن کا خاصا ہے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی ہمیشہ سے مسلم لیگ کا خاصا رہا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی ہے۔ حلقہ این اے 127 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والٹن کے حلقے کو دیکھ کر رشک آتا ہے، یہ ایسا حلقہ ہے جہاں ہر سہولت کے لئے عوامی نمائندے تگ و دو کرتے ہیں۔ علاقے کی گلیوں سمیت پانی اور سیوریج کے مسائل پر توجہ دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی اتنی ہی توجہ دی گئی جتنی دیگر بنیادی سہولیات پر فخر ہوتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اس حلقے کیلئے ریکارڈ کام کئے ہیں، حلقے کی بہتری کے لئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مشاورت اور بات چیت کے ذریعے باقی مسائل کا حل بھی نکالا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔