سابق چینی وزیر انصاف کو رشوت لینے کے جرم میں عمرقید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
سابق چینی وزیر انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنا دی گئی۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے تانگ یی جون کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بدعنوانی کے نتیجے میں ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہونے پر تانگ یی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سزا ایسے وقت سنائی گئی ہے جب چینی صدر شی جن پنگ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور سخت مہم کو مزید تیز کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد اعلیٰ سطح کے حکام احتساب کی زد میں آچکے ہیں۔
گزشتہ ماہ چین نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ اعلیٰ فوجی جنرل ژانگ یو شیا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جو اب تک سینئر عسکری قیادت کے خلاف کی جانے والی سب سے نمایاں کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔