بلوچ قوم کی مدد سے ہم بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، یہ لوگ اسٹیٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف - فوٹو: فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بلوچ قوم کی مدد سے ہم بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، یہ لوگ اسٹیٹ کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ جو ہمارے دشمن ہیں یہ ان کے ایجنٹ ہیں، یہ دشمنوں کی پشت پناہی سے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پچھلی دہائیوں میں بلوچستان میں ترقی ہوئی، سڑکیں اور تعلیمی ادارے بنے۔ جمہوری کلچر بلوچ قوم کا حق ہے، اپنے وسائل پر بھی بلوچوں کو مکمل طور پر حق ہے۔
بلوچستان میں تیل سمیت مختلف اشیا کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے: وزیر دفاع
خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بلوچ قوم کی مدد سے ہم بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ہماری حراست میں ہے۔ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے۔ بلوچ عوام کی مدد سے ہم اس پراکسی جارحیت میں افغانستان بھارت کو شکست دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو شکست دیں گے بلوچستان میں کی مدد سے ہم خواجہ ا صف وزیر دفاع بلوچ قوم
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔