اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ سات بلوں کی منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ تجارت، ٹیکس، سماجی تحفظ، تعلیم، ریلوے اور انسانی حقوق سے متعلق اقدامات کے لئے قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ قانون سازی میں نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی)بل 2026،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل2026ء،ریلوے کی منتقلی (ترمیمی) بل 2026،  گھریلو تشدد (انسداد و تحفظ) بل 2026، دانش سکولز اتھارٹی بل 2026،انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2026 اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی) بل، 2026ء شامل ہیں۔ دریں اثناء صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا لیا آلودگی سے پاک توانائی جامع ترقی اور موسمیاتی اہداف کیلئے ناگزیر ہے صدر زرداری نے واضح کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حوصل کیلئے توانائی کے مؤثر استعمال پر ناگزیر ہے صاف توانائی ماحولیاتی نہیں بلکہ معاشی ضرورت بھی ہے علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے آسٹریلیا کے قومی دن پر گورنر جنرل اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ امن اور مشترکہ خوشحالی کیلئے قریبی تعاون کیلئے  پرعزم ہے موسمیاتی مزاحمت اور جدت میں پاکستان آسٹریلیا تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔ دریں اثناء  دریں اثناء صدر  زرداری آج 26 تا 29 جنوری 2026  تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے،دورے میں ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔پیرکو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  یو اے ای کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اعلیٰ سطح کی  ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت و اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی، اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن