بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا آئی سی سی پر پاکستان کو سزا دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف گروپ میچ کے بائیکاٹ پر کسی قسم کی سزا نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ فیصلہ حکومتی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا دائرہ کار آئی سی سی کے تادیبی اختیارات سے باہر ہے۔

پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم 15 فروری کو کولمبو میں ہونے والے ہائی پروفائل میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حکومت پاکستان نے واضح کیا کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے باقی میچز شیڈول کے مطابق کھیلے گی۔

سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس حوالے سے کہا کہ اگر پاکستان حکومتی احکامات پر عمل کر رہا ہے تو اس پر پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتیں۔

احسان مانی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہی اصول اس وقت بھی لاگو ہوا تھا جب بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے آئی سی سی پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ادارہ مسئلے کو حل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستانی حکومت کی ہدایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ منتخب میچز میں عدم شرکت کے نتائج ہو سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق یہ اقدام عالمی کھیلوں کے ایونٹ کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک آئی سی سی کو باضابطہ خط نہیں لکھا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میچ کے بائیکاٹ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف