بلوچستان کی حالت کی ذمہ دار حکومت، حافظ حمداللہ نے استعفیٰ کا مطالبہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پر مصنوعی سیاسی لوگوں کی برائے نام حکومت مسلط کیا گیا ہے۔ دامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اسکی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے بلوچستان کی کشیدہ صورتحال پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اس کی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں حکومت کس کی ہے؟ دو دن پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان نے زوردار دعویٰ کیا کہ کوئٹہ بلوچستان کنٹرول میں ہے۔ آج پورے بلوچستان میں، خصوصاً کوئٹہ سمیت کہیں بھی حکومتی رٹ دکھائی نہیں دے رہا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع آج صبح سے کئی گھنٹے غیر ریاستی مسلح گروپوں کے حصار میں رہیں، مگر حکومت اور سکیورٹی فورسز کہیں بھی نظر نہیں آئیں۔ لہٰذا بلوچستان پر مصنوعی سیاسی لوگوں کی برائے نام حکومت مسلط کیا گیا ہے۔ عوام کی جان، مال، عزت اور آبرو غیر محفوظ ہے۔ لہٰذا حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔ موجودہ جعلی حکومت اور اسمبلی عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔ بلوچستان میں بدامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اس کی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ جو بھی نقصان بلوچستان میں ہوگا، ذمہ دار نااہل اور بے اختیار حکومت ہے اور رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان میں حکومت اور
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔