Express News:
2026-07-24@01:48:48 GMT

بھارت نے پاکستان کو ساف فٹسال چیمپئن شپ میں شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

کراچی:

بھارت نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ساف فٹسال چیمپئن شپ 2026 میں 1-5 سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ہی دوسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی فٹ سال ٹیم اپنے آخری میچ میں ناکامی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلی گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ ساف فٹسال چیمپین شپ میں پاکستان کو اپنے چھٹے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 کھیل کے ابتدائی منٹ میں سبقت حاصل کرنے والے بھارت نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے اپنی سبقت ثابت کی، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-1 سے برابر تھا، بھارت نے اس فتح کے ساتھ سلور میڈل بھی اپنے نام کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے 6  میچز میں 3 جیتے، 2 ہارےاور ایک برابر رہا، مجموعی طور پر10 پوائنٹس جوڑنے والی  پاکستان فٹسال ٹیم نے 6 میچز میں 20 گول کیے جبکہ اس کے خلاف 21 گول ہوئے۔

 پہلے میچ میں مالدیپ سے 7-1 سے ہار جانے والی قومی فٹسال ٹیم نے دوسرے میچ میں بھوٹان کو 2-4 سے زیر کرنے کے بعد تیسرے میچ میں سری لنکا کو 2-5 سے قابو کیا تھا جبکہ نیپال کی مضبوط ٹیم سے پاکستان کا مقابلہ 4-4 سے برابر رہا تھا۔

 پاکستان نے اپنے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کو 1-5 سے زیر کیا تھا، مالدیپ پہلے ہی ٹائٹل اپنے نام کرچکا تھا، اس میچ سے قبل پاکستان اور بھارت نے 10، 10 پوائنٹس جوڑ ے تھے تاہم گول فرق کی بنیاد پر پاکستان کی تیسری اور بھارت کی چوتھی پوزیشن تھی، بھارت کی کامیابی کے بعد نیپال 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارت نے میچ میں کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی