data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت یا عدم شرکت سے متعلق صورتحال فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور اس حوالے سے آج حتمی اعلان متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے، اجلاس میں نہ صرف ورلڈ کپ میں مکمل شرکت یا مکمل بائیکاٹ پر غور کیا جائے گا بلکہ اس آپشن پر بھی سنجیدگی سے بحث کی جا رہی ہے کہ پاکستان ٹیم صرف بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے، جبکہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز میں حصہ لے۔

رپورٹ کے مطابق خارجہ امور کی حساس نوعیت کے پیش نظر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی بی اور حکومتی سطح پر مختلف امکانات پر مشاورت جاری ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان دیگر تجاویز کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے، تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور معاملے میں اپنا کردار ادا کرے گی، جیسے ہی کسی حتمی فیصلے پر اتفاق ہو گا، عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

کھیلوں کے حلقوں میں یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ بنگلادیش کا مؤقف اصولی بنیادوں پر قائم ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مبینہ دوہرے معیار کو کسی صورت قبول نہیں کرتا، سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 4 جنوری کو بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت نہیں بھیجے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرکٹ بورڈ پی سی بی

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل