پاکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
جمہوریہ یونین آف میانمار کے وزیرِ خارجہ یو تھان سوے نے پیر کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کی اور اس دوران دونوں کے درمیان مذاکرات و سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور میانمار کا مشترکہ مسائل اور خطے کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
میانمار کے وزیر خارجہ ان دنوں دو طرفہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور میانمار کے مابین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے دو طرفہ روابط کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مذاکرات میں تجارت اور اقتصادی تعاون، استعداد کار میں اضافہ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون اور قونصلر امور کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
اس موقعے پر بیرونِ ملک اسکیمنگ آپریشنز سے متاثرہ افراد سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور میانمار کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ثقافتی تعاون کے فروغ اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس ضمن میں تعلیمی روابط، نوجوانوں کے تبادلے اور ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں روہنگیا کیس، میانمار کٹہرے میں
میانمار کے وزیرِ خارجہ نے مذہبی سیاحت کو ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی روابط کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے میانمار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال میانمار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے میانمار میں قومی مفاہمت کے حق میں پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی دہرایا۔
مزید پڑھیں: میانمار فوج کی فائرنگ بنگلہ دیشی طالبہ جاں بحق، ٹیکناف میں مظاہرے پھوٹ پڑے
مذاکرات کے اختتام پر پاکستان اور میانمار کی وزارتِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے، جس کا مقصد دو طرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان اور میانمار میں ایم او یو جمہوریہ یونین آف میانمار ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیرِ خارجہ میانمار یو تھان سوے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اور میانمار میں ایم او یو جمہوریہ یونین آف میانمار ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان اور میانمار میانمار کے کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔