Jasarat News:
2026-07-24@03:56:51 GMT

حلیمہ سعدیہ اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ اعلیٰ منتخب

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260126-08-12
لاہور (صباح نیوز)پاکستان میں طالبات کی واحد نمائندہ تنظیم، اسلامی جمعیت طالبات پاکستان نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی سالانہ اجتماع برائے ارکان و امیدواران میں اپنے نئے نظم کا انتخاب کیا۔ مرکز طالبات، منصورہ میں ہونے والے انتخابات میں اراکین جمعیت نے کثرت رائے سے کراچی کی حلیمہ سعدیہ کو ناظمہ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ سے مشورے کے بعد ناظمہ اعلیٰ نے راولپنڈی سے مسفرہ فرحین کو معتمدہ عام، لاہور سے رحاب عنبر کو معاون معتمدہ عام اور کشمیر سے امامہ بابر کو معاون خصوصی مقرر کیا۔استصواب کی روشنی میں عربا نعیم ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب، اریبہ فاطمہ ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب، آمنہ صدیقی ناظمہ صوبہ سندھ، تابندہ سحر ناظمہ صوبہ خیبر، انعم یونس ناظمہ کشمیر اور سمیہ رفیع نگران بلوچستان مقرر کی گئیں۔اجتماع کے اختتام پر نو منتخب ناظمہ اعلیٰ نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان سے کہا کہ اللہ سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ جتنا آپ اپنے رب سے قریب ہوں گے اتنا ہی آپ اپنے کاموں کو بخوبی انجام دے سکیں گے۔ اپنی صلاحیتوں کو راہ خدا میں بہترین طریقے سے استعمال کریں۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمن اور قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان حمیرا طارق نے بھی خطاب کیا اور نئے نظم کو استقامت کی دعاؤں سے نوازا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ناظمہ اعلی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی