Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:17:39 GMT

حکومت ،FPCCIمیں معاشی اہداف کے حصول کیلئے ایم او یو پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

حکومت ،FPCCIمیں معاشی اہداف کے حصول کیلئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) حکومت اور ایف پی سی سی آئی میں اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت معاشی اہداف کے حصول کیلئے تعاون کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایم او یو پر دستخط کئے، معاہدے کی تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارو جدون، چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین سمیت دیگر کی شرکت

ایم او یو کے تحت 2047 تک پاکستان کو 3 ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانے کے حکومتی ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا، اُڑان پاکستان پروگرام کے تحت ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کیلئے حکومت اور انڈسٹری میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

حکومتی معاشی ویژن پر عملدرآمد اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُڑان پاکستان پروگرام پاکستان کی معاشی ترقی کا روڈ میپ ہے، اُڑان پاکستان پروگرام پائیدار ترقی، برآمدات میں اضافے اور معاشی بحالی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تعاون کی وجہ سے حکومت ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال لائی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی صنعتوں کی بحالی پر منحصر ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہم نے اپنے سے 6 گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں معاشی استحکام آ چکا اب ہمیں معاشی ترقی کی طرف جانا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہمیں مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے، بجلی 8 سینٹ فی یونٹ، ٹیکسز میں کمی، شرح سود کو 7 فیصد پر لایا جانا چاہئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، عدم استحکام سے 10 روز قبل ملک انٹرنل ڈیفالٹ کر چکا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید چند ہفتے گزر جاتے تو ملک ایکسٹرنل طور پر بھی ڈیفالٹ کر جاتا، ہماری حکومت نے معیشت کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا اور استحکام کی طرف لے آئے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج دنیا کے تمام بڑے ادارے پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف کر رہے ہیں، پوری دنیا میں ہمیں سراہا جا رہا ہے جبکہ ملک کے اندر اپنی سیاست چمکانے کیلئے تنقید کی جاتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جانے اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، ہمیں اپنی معیشت کو برآمدات پر مبنی معیشت بنانا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر ضلع کا الگ الگ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دیا جائے گا، پاک فوج نے ہمیں معرکہ حق جیت کر دیدیا، اب ہمیں معرکہ ترقی جیتنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو سیاسی لانگ مارچ کی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، ملک میں فتنہ اور فساد کی سیاست کرنے والوں کو رد کرنا ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ڑان پاکستان پروگرام صدر ایف پی سی سی ا ئی عاطف اکرام شیخ نے کہنا تھا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال ایم او یو نے کہا کہ جائے گا

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33  ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط  بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے  کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار