Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:33:23 GMT

صاف پانی بیماریوں کو 70 فیصد تک کم کر سکتا ہے: مصطفیٰ کمال

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

صاف پانی بیماریوں کو 70 فیصد تک کم کر سکتا ہے: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ماہرین کے مطابق 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے پھیلتی ہیں، اور اگر صاف پانی فراہم کیا جائے تو بیماریوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا مریض سے رابطہ مختصر ہوتا ہے، اس لیے نرسیں مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھے کاموں کا اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے، اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہترین عمل ہے، اور ہیلتھ کیئر کا اصل مقصد انسان کو مریض بننے سے بچانا ہے۔
وزیر صحت نے ملک میں بے ہنگم آبادی کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ وسائل کے مطابق آبادی کو کنٹرول کرنا ضروری ہے، کیونکہ ہر سال پاکستان میں تقریباً 61 لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے والدین سے بچوں کو 13 بیماریوں کی ویکسینیشن کرانے کی تاکید کی اور یاد دلایا کہ پاکستان دنیا کے دو ایسے ممالک میں سے ہے جہاں پولیو ابھی بھی ختم نہیں ہوا، اور گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ 

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب  ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔

اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار  ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف