2026-07-24@11:48:02 GMT
تلاش کی گنتی: 963
«الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اس کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں قائم 5 رکنی کمیشن کر رہا ہے۔ کمیٹی کے سامنے سہیل آفریدی اپنی حاضری درج کروا کر روسٹرم پر آئے، جہاں ان کے وکیل علی بخاری نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ بیٹھ جائیں۔ سماعت کے دوران علی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست جمع کروائی، جس میں این اے-18 کے حسن ابدال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر کارروائی کی استدعا کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ درخواست الگ دیکھی جائے گی، جبکہ علی بخاری...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے، خود نوٹس میں کہا گیا ہے جلسہ حویلیاں میں تھا جو این اے 18 کی حدود میں نہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔ چلغوزے کی قیمت میں...
قیدی نمبر 804کے نام سے کب تک پیٹ بھرے : لوگوں نے ترقی یافتہ پنجاب کو ووٹ دیا ‘ ہر ی پور میں ن لیگ نے گھر میں گھس کر مارا : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں جیت کو عوام کے نام کرتی ہوں۔ نواز شریف کی آئیڈیالوجی کو قبول کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اب ہم پھر دن رات محنت کریں گے۔ یہ ترقی، بہتری، بھلائی اور عوام کی فتح ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دینے کے لئے آنے والے بزرگ اور ویل چیئر پر آنے والی خاتون کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ لوگوں نے محفوظ اور ترقی یافتہ پنجاب کو ووٹ دیا۔ تمام امیدواروں کو مبارکباد، شہباز شریف کی محنت رنگ لائی۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بری شکست کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات متوقع تھے، تاہم انتخابی عمل میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو عدالتوں میں چلی جائے، معاملہ اقوامِ متحدہ یا عالمی عدالت میں لے جائے، لیکن نتائج واضح ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اور باہر موجود افراد فوج کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کر رہے تھے، ضمنی الیکشن کے نتائج اسی بیانیے کا ردِعمل ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سے پی ٹی آئی پہلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چودھری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر 27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سوموار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تاہم وزیر مملکت کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ وزیر مملکت طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ،حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد قیصر کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن پاکستان نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوا لیا، ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن قانونی کارروائی پر غور کرے گا۔ الیکشن کمیشن پاکستان میں پہلے ہی عمران خان کیخلاف توہین چیف و کمیشن کیس زیر التواء ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی کےنوٹس کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔وزیراعلیٰ کے پی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔یاد رہے کہ ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے آج وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کررکھا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل ہوگئی۔جسٹس ریٹائرڈ یار محمد جی بی کے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسمبلی انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-4 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چودھری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چودھری واضح طور پر ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں، وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں، ان...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حالیہ دھاندلی کے الزامات پر باضابطہ نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے مکمل بیان کا ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا ہے، ٹرانسکرپٹ موصول ہونے کے بعد کمیشن قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے پر سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر...
دھاندلی کا الزام ، الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسد قیصر کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوا لیا، ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن قانونی کارروائی پر غور کرے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین چیف و کمیشن کیس زیر التوا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
اب کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو جتوا دیتے تھے: مریم نواز کا کلین سویپ کے بعد کلام
سٹی42: مسلم لیگ نون کی سینئیر نائب صدر اور پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز نے اتوار کے روز پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر ضمنی انتخاب کو عوامی ریفرنڈم قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، پنجاب اور پختونخوا کے عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا...
عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر نیت صاف ہوتی تو الیکشن کمیشن آف انڈیا 30 دنوں کی مختصر وقت میں کام کرنے کے بجائے مناسب وقت دیکر شفافیت اور جوابدہی پر توجہ مرکوز کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) عمل کے خلاف ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے نام پر پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، یہ کوئی اصلاح نہیں ہے بلکہ مسلط کیا گیا ظلم ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری "ایس آئی آر" عمل...
خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے 163,996 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار، ہری پور کے ایوب خان خاندان سے تعلق رکھنے والی شہرناز عمر ایوب کو شکست دی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق، گزشتہ اتوار کو این اے 18 ہری پور میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان 163,996 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟ جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرنازعمرایوب 120,220 ووٹوں...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے، دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے۔صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تودنیا دیکھتی ہے، یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، ھف پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں...
طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 13حلقوں میں ضمنی الیکشن،ن لیگ نےمیدان مارلیا،12 نشستوں پرکامیاب،قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پرکلین سویپ،پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹیں جیت لیں،ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی,این اے 18 ہری پورمیں بڑا اپ سیٹ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق ن لیگ کے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب کوشکست دے دی ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق بابرنواز خان نے ایک لاکھ 63 ہزار996ووٹ حاصل کیے،شہرناز عمرایوب کے حصے میں 1 لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ آئے,این اے 96 جڑانوالہ میں لیگی امیدوار بلال بدر چوہدری 93 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اُنکے مخالف آزاد امیدوار نواب ملک شیر...
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔ شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری کمیشن حکام نے کہاکہ طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہری پور سےفارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار تقریباً 25 ہزار ووٹوں کی برتری سے آگے ہے۔ اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا سیاہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن انتظامی اور عملی سطح پر مکمل ناکام ہو چکا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پورا انتخابی عمل مذاق بن چکا ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کرانے کے بجائے براہِ راست کوئی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جاتا۔ واضح...
ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا: کامیابی کا کریڈٹ نوازشریف کے وژن مریم نواز کی محنت کو جاتا ہے، وزیراعظم
کسووال+ چیچہ وطنی + لاہور+ ہری پور (نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفر گڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی 4 اور صوبائی کی بھی 4 نشستیں جیت لیں۔ صوبائی اسمبلی کی دیگر 3 نشستوں پر واضح برتری حاصل ہے۔ (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں واضح برتری حاصل ہے۔ این اے 129 لاہور میں 334 پولنگ سٹیشنز میں سے...
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جا رہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ سٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا۔ ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ الیکشن کمشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ الیکشن کمشن ووٹ جیسے آئینی حق...
( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن...
پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا پلڑا بھاری—قومی و صوبائی نشستوں پر بڑھتی سبقت نے سیاسی منظر نامہ بدل دیا
پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنے رہے جہاں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مجموعی برتری حاصل کی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 129 لاہور سے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر خان کامیاب قرار پائے، جبکہ فیصل آباد کے حلقوں این اے 96 اور این اے 104 میں بھی ن لیگی امیدوار سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ صوبائی نشستوں میں پی پی...
لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 34 ہزار سے زائد ووٹوں سے میدان مار لیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 63441 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کر سکے، مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 34342 ووٹوں کی برتری حاصل کی جبکہ تمام 334 پولنگ اسٹیشنز میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔ اس اہم حلقے میں پورا دن گہما گہمی کے باوجود ووٹرز کا مجموعی ٹرن آؤٹ کم رہا۔ فتح کے بعد ن لیگی امیدوار حافظ محمد نعمان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا عزم دہرایا اور جشن کیلیے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق آئین کے آرٹیکل 220 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کے مطابق جاری کیا گیا ہے جو قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے نافذ ہوگا۔ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا کہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار آرٹیکل 245 کے تحت اپنے مقررہ کردار کے مطابق فرائض انجام دیں، ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک محفوظ رسائی فراہم کرنا، پولیس پہلے رسپانڈر، سول آرمڈ فورسز دوسرے رسپانڈر (اسٹینڈ بائی) اور پاک فوج تیسرے رسپانڈر (کیو آر ایف)...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا. عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، سہیل آفریدی خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔ ان کا کہنا...
پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ اسلام آباد/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔، سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ میں بھی آج عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور...
لاہور‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) قومی اسمبلی کے6 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا دنگل آج سجے گا۔ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج بھی تعینات ہو گی۔ الیکشن کمشن کے مطابق قومی اسمبلی کی6 اور پنجاب اسمبلی کی7 نشستوں پر آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس ضمن میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے104 فیصل آباد، این اے129 لاہور، این اے143 ساہیوال اور این اے185 ڈی جی خان میں...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل (23 نومبر) منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں واضح کیا ہے کہ میڈیا کا کوئی بھی ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کرے گا اور ایسے نتائج کی اشاعت یا نشر کے وقت یہ واضح کیا جائے گا کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔ نشریاتی اداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ہدایات کی...
آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 13 قومی و صوبائی حلقوں پر کل ہونیوالے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی...
پنجاب کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے فوج ، سول آرمڈ فورسز کی بھاری تعیناتی ہوگی وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے افواجِ پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی اور 23 نومبر کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ ادھر سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ سرگودھا سے نمائندے کے مطابق 13 حلقوں میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں آج ضمنی الیکشن پر...
ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان میں انتخابی عمل پر اثراندازی کی اطلاعات کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بروقت اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے حُذَیفہ رحمان ، معاون خصوصی کی سرگرمیوں کو مؤثر طور پر محدود کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق قابلِ اعتماد ذرائع نے کہا کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) اور دیگر ذمہ داران کی ہدایات کی روشنی میں کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں مذکورہ معاون خصوصی کو گھر تک محدود کر دیا گیا وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات اس اقدام کے بعد انہیں ضلع ڈیرہ غازی خان چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا، یہ اقدامات انتخابی عمل کی غیر جانب داری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے...
---فائل فوٹو کل بروز 22 نومبر کو ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 13 قومی وصوبائی حلقوں میں سیکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، الیکشن میٹریل کی محفوظ ترسیل کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گےدوسری جانب الیکشن...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے بھی پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ایک ہی وقت میں ڈی آر او نے نوٹس کررکھا ہے۔ ایک ہی وقت میں 2 جگہ سے نوٹسز ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن بینچ کے ممبر کے پی کے نے ریمارکس دیے کہ...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں انتخابی مہم چلانے کی مقررہ مدت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کے بعد کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کو مہم جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن ایکٹ سیکشن 182 کے تحت انتخابی مہم کی مدت مکمل ہونے کے بعد جلسے، ریلیاں اور تشہیری مواد کی تقسیم سمیت کسی بھی قسم کی مہم چلانا قانوناً ممنوع ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی امیدوار یا جماعت نے رات 12 بجے کے بعد انتخابی سرگرمی جاری رکھی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان اور امیدوار محمود قادر خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ یہ معاملہ 2 نوٹسز کے بعد منظرِ عام پر آیا ہے، جن میں ایک صبح اور دوسرا شام کو جاری ہوا۔ ضابطہ اخلاق کی شق 18 کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 234 اور 48(c)(15) کے تحت جاری کیے گئے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 18 واضح طور پر پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں شرکت سے روکتی ہے۔ اس...
ویب ڈیسک : پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم آج رات ختم ہو جائے گی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے 13 حلقوں میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ قومی اسبملی کے حلقوں میں ہری پور این اے 18، فیصل آباد کے دو حلقے این اے 104 وار 96، این اے 129 لاہور، این اے 143 سرگودھا اور این اے 185 ڈی جی خان کے حلقے شامل ہیں۔صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں پی پی ساہیوال 203 اور مظفر گڑھ 269 شامل ہیں جبکہ سرگودھا پی پی 73، میانوالی پی پی 87 اور...
وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری اور سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے دن عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی، جبکہ پاکستانی فوج تیسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس خدمات انجام دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ، الیکشن کمیشن کا اظہار تشویش الیکشن کمیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول...
پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات 22 سے 24 نومبر تک کیلئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رینجرز کو تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تعینات فورسز کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاریالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔ جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے این اے-18 ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 23 نومبر (اتوار) کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج میں ردوبدل یا دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کو سخت انتباہ جاری کیا تھا۔ #ECP pic.twitter.com/egxQd8Iff0 — Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)???????? (@ECP_Pakistan) November 20, 2025 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اسے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ان ریمارکس کا نوٹس ملا ہے جن میں...
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کےخلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے آج صبح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جائےگا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایبٹ اباد جلسے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا، الیکشن میں مداخلت پر سخت “قانونی کارروائی” ہوگی۔ ترجمان نے...
اسلام ٹائمز: عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کیساتھ تعلقات کی وکالت کرنیوالوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء کے دن منعقد ہونیوالے پارلیمانی الیکشن میں ٹرن آوٹ تقریباً 56 فیصد رہا۔ عراق میں سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی سرنگونی کے بعد یہ کسی بھی الیکشن میں سب سے بڑا ٹرن آوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی عراقی عوام نے حالیہ انتخابات میں کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وکالت کرنے والوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 11 نومبر 2025ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضمنی انتخاب میں ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کے بارے میں دئیے گئے سخت جملوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اجلاس طلب کیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے بیان سے متعلق مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ادھر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق بیان کو غلط انداز میں استعمال کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی بلکہ قانون کے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غنویٰ بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن، موسیٰ سعید وائس چیئرمین اور ڈاکٹر غلام حسین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ کی معیاد 14 فروری 2021ء کو ختم ہوئی، مگر انتخابات بارہا مؤخر ہوتے رہے، آئین کے آرٹیکلز 140-A، 219 اور 218(3) کے تحت انتخابات کرانا لازم تھا۔ کمیشن نے 5 بار حلقہ بندیاں اور 3 بار الیکشن شیڈول جاری کیا، مگر عمل مکمل نہ ہوسکا، 13 نومبر 2025ء کو سماعت ہوئی اور 17 نومبر 2025ء کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15(2) کی ترمیم کو آئین و قانون (آرٹیکلز 218(3)، 140-A، 220، 219، 222) کے خلاف قرار دیا۔ الیکشنز ایکٹ 2017ء کی...
دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتوں کے قانون کی سیکشن15 میں ترمیم آئین کے مطابق نہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ کے مطابق اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے افسران کا تعین کرے۔ای سی پی کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر او تعینات کرسکتا ہے۔اس میں کہا گیا کہ سیکرٹری یونین کونسل مقامی حکومتوں کے الیکشن کرانے کی ذمے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انعقاد کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا، انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں...
نومنتخب صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کیلئے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ راؤ کامران محمود پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔...
بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر سجیب واجد نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوامی لیگ پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو پارٹی کے حامی فروری 2026 کے قومی انتخابات میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ سجیب واجد نے کہا کہ عدالت جلد ٹیلی ویژن پر فیصلے کا اعلان کرے گی اور ان کے مطابق ممکنہ طور پر حسینہ کو موت کی سزا دی جا سکتی ہے، تاہم شیخ حسینہ بھارت میں محفوظ ہیں اور بھارت ان کی مکمل حفاظت کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات شیخ حسینہ نے مقدمے کو سیاسی طور پر متاثرہ قرار دیتے ہوئے تمام...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار اور حق ہے۔ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ ملکی استحکام کے لئے مزیدترامیم کرناپڑیں تو بھی کریں گے۔ فیصل آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں اوراس کے تحت وہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نےکہا کہ تاحیات استثنیٰ میں ایسی کوئی بات نہیں، صدر کو باسٹھ تریسٹھ کے تحت پرکھ کر ہی لایا جاتا ہے۔ سیاسی انتقام کو روکنے کیلئے استثنیٰ ایک علامتی چیز ہے۔ صدر ایک صدارت کے بعد پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔ وزیرمملکت...
بھارتی ریاست بہار کے انتخابات اس لیے بھی عوام کی توجہ اور دلچسپی کا محور ہوتے ہیں کہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کے متعدد سپر اسٹارز بھی میدان میں مقابلے کے لیے اترتے ہیں۔ ماضی میں بھوجپوری فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار روی کشن، منوج تیواری اور نروواہ سمیت متعدد فنکار الیکشن جیت چکے ہیں۔ رواں برس 2025 کے الیکشن میں بھی سپر اسٹارز کھیساری لال یادیو اور رتیش پانڈے نے بھی اپنی اپنی قسمت آزمائی۔ کھیساری لال یادیو نے RJD کے ٹکٹ پر چھپرا کے حلقے سے انتخاب لڑا جب کہ رتیش پانڈے جن سوراج کے ٹکٹ پر کرگہار سے میدان میں اترے۔ دونوں اداکاروں کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر امڈ آتا تھا اور ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے...
بھارتی ریاست بہار کے انتخابات میں بی جے پی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی کسی ایک مسلمان امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ انتخابی مہم کے دوران اس پالیسی پر جب صحافیوں نے امیت شاہ سے سوالات کیے تو انہوں نے معمول کے تکبرانہ انداز میں جواب دیا کہ “ہم اسی کو ٹکٹ دیتے ہیں جس کے جیتنے کا امکان ہو۔ امیت شاہ کے اس بیان نے بہار کے مسلمانوں—جو ریاست کی آبادی کا تقریباً 18 فیصد ہیں—کو سخت ناراض کیا۔ نتیجتاً مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں نے بی جے پی کو واضح طور پر مسترد کردیا اور اپوزیشن کے مسلم امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیابی دلائی۔ اس الیکشن میں مختلف جماعتوں کے کل 11 مسلم...
بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔ بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اُسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی موجود ہو۔ ریاست بہار کی آبادی کے 18 فیصد غیور مسلمانوں کو امیت شاہ کا یہ گھمنڈی بیان ایک آنکھ نہ بھایا اور مسلم علاقوں میں بی جے...
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں...
پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا جو قانون منظورکیا ہے وہ پیپلز پارٹی و پی ٹی آئی نے مسترد کردیا ہے اور پی پی نے اس قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب حکومت کے نئی حلقہ بندیوں کو جواز بنا کر دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے 2022 میں پارٹی بنیاد پر دو مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کرائے تھے جو جماعتی بنیاد پر تھے جس میں پی ٹی آئی پشاور تک کا الیکشن ہارگئی تھی اور اسے متعدد اضلاع میں جے یو آئی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس پر برہم ہوکر وزیر اعظم نے خود کے پی جا کر بلدیاتی...
عراق کے تجزیہ کار حالیہ الیکشن کے بعد ملک کے سیاسی منظرنامے کے بارے میں دو ممکنہ سیاسی منظرنامے پیش کر رہے ہیں جن میں سے ایک فوری طور پر حکومت کی تشکیل جبکہ دوسرا وزیراعظم کے نام پر اختلافات سامنے آنے پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے دو معروف سیاسی تجزیہ کاروں محسن العقالی اور حیدر الموسوی نے العالم نیوز چینل سے شائع ہونے والے ایک پروگرام میں حالیہ پارلیمانی الیکشن کے بعد ملک کے سیاسی مستقبل سے متعلق ممکنہ منظرناموں کا جائزہ لیا ہے۔ عراق کے مصنف اور سیاسی ماہر حیدر الموسوی نے الیکشن اختتام پذیر ہو جانے کے بعد نئی کابینہ تشکیل دینے کی غرض سے سیاسی مذاکرات شروع ہو جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے...
جسٹس ارشد علی نے وکیل علی امین گنڈاپور سے استفسارکیا کہ کیا آپ کے پاس نوٹس بھیجنے کا دائرہ اختیار ہے؟ آپ نے اثاثہ جات کے حوالے الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، درخواست گزار وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس ارشد علی نے وکیل علی امین گنڈاپور سے استفسارکیا کہ کیا آپ کے پاس نوٹس بھیجنے کا دائرہ اختیار ہے؟ آپ نے...
سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، درخواست گزار وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس ارشد علی نے وکیل علی امین گنڈاپور سے استفسارکیا کہ کیا آپ کے پاس نوٹس بھیجنے کا دائرہ اختیار ہے؟ آپ نے اثاثہ جات کے حوالے الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے؟۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تو اثاثہ جات جمع کرنے کے 120 دن کے اندر کاروائی کا اختیار ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا...
الیکشن کمشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نذر محمد بزدر اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ تو بات چیف افسر تک پہنچ گئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ ہائیکورٹ میں ہیں وہ تھوڑی دیر میں آئیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلر بڑھانے کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے۔ ظفر اقبال نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کمیشن نے الیکشن پروگرام ایشو کیا، حدبندیاں کی گئیں۔ اسپیشل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پہلے مخصوص نشستوں کے باعث شیڈول جاری...
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نذر محمد بزدر اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ تو بات چیف افسر تک پہنچ گئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ ہائیکورٹ میں ہیں وہ تھوڑی دیر میں آئیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے...
بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے منگل کی شام جاری ہونے والے ایگزٹ پولز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کی قیادت میں قائم نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو واضح برتری حاصل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی کیمپ میں ایگزٹ پول نتائج پر خوشی کی لہر ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن یعنی گرینڈ الائنس کو کافی پیچھے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے ان نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ سروے کے ذمہ دار مختلف اداروں کے مطابق، 243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے کو 130 سے 209 نشستیں ملنے...
شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔طلال چوہدری پر بھائی بلال چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔...
الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔ طلال چوہدری پر بھائی بلال چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا سے مکالمہ ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس ددیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ کوئی کام سیدھا ہو رہا ہے، بلدیاتی الیکشن سے متعلق مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ حیرت تو اس بات پر ہوتی ہے جنہوں نے خود ایک دن میں...
27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر معاملات طے نہ پاسکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں کچھ شقوں میں ترامیم کی گنجائش موجود ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے منظوری کے بعد یہ ترمیمی مسودہ آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وہ ججز جن کے تبادلے کیے جا چکے ہیں مگر وہ روانہ ہونے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر نہیں کیا جائے گا، اور تبادلے پر اعتراض کرنے والے ججز کے کیسز سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی بھیجے جائیں گے۔اسی طرح ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی کہ آیا انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل رہے گا یا یہ ختم کر دیا جائے گا۔...
مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم ہو جاتی ہیں تو فیلڈ مارشل کو تو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ ناز نے سوال کیا کہ آئین میں ترامیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی۔ نجم سیٹھی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت لینے دیں گے،کیا باتیں کرتی ہیں آپ،وہ ایک تہائی اکثریت بھی لے جائیں تو بڑی غنیمت ہو گی۔ دو روز میں زندہ مرغی کی فی...
وزیرآباد + گکھڑ منڈی+گوجرانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) این اے 66 کے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بلامقابلہ کامیاب ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری بلال فاروق تارڑ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی طرف سے فارم 34 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انہیں انڈر سیکشن(1)75 کامیاب قرار دیا گیا۔ این اے 66 کی سیٹ پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کو سزا ملنے کے بعد نااہل قرار دئیے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پر 23 نومبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باعث پی ٹی آئی کی امیدوار مسز عین احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت )مہران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید کمال شاہ اور دیگر عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی عملی جدوجہد کے نتیجہ میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے مہران سوسائٹی کو دوسو ایکڑ زمین کی مشروط الازٹمنٹ کا لیٹر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو لکھا ہے، چونکہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی نے مہران کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کو 45 روز کے اندر سوسائٹی کے عہدیداران کے الیکشن کروانے کے تین عدد لیٹر جاری کر دئے ہیں، جس کا مہران سوسائٹی کی نااہل انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ جواب ابھی تک جمع نہیں کروایا ہے، چونکہ نئے الیکشن کروانے کے لیٹر جاری ہونے کے بعد سوسائٹی کے چیئرمین، جنرل سیکریٹری سمیت مینیجمنٹ کمیٹی غیر...
بہار الیکشن کمیشن نے ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حتمی ووٹر ٹرن آؤٹ %65.08 تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹر ٹرن آؤٹ کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر کل 65.08 فیصد ووٹ ڈالے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ٹرن آؤٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بہار کے مظفر پور ضلع میں سب سے زیادہ 71.81 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جب کہ پٹنہ ضلع میں سب سے کم 59.02 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ بہار کی انتخابی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ ووٹنگ ہے۔ بہار...
وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر بلال فاروق تارڑ کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 66 کے انتخاب میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جبکہ دیگر امیدوار کاغذات واپس کرنے کی...
این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس ) وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔ انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے، دیگر امیدواروں...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں نوٹ کرنا چاہیئے کہ الیکشن کمیشن نے انکے کسی بھی الزام کا جواب نہیں دیا ہے، جس میں جعلی ووٹ اور جعلی تصاویر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جنریشن زیڈ (جین زیڈ) اور ہندوستان کے نوجوانوں کے سامنے ثابت کریں گے کہ نریندر مودی انتخابات میں دھاندلی کر کے وزیراعظم بنے۔ نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ملک کے نوجوانوں اور جنریشن زیڈ کو واضح طور پر دکھائے گی کہ کس طرح بی جے پی انتخابات میں چوری کرتی ہے۔...
اے این پی رہنما ایمل ولی—فائل فوٹو بلوچستان ہائی کورٹ نے اے این پی رہنما ایمل ولی کے بطور سینیٹر انتخاب کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایمل ولی خان کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی مکمل طور پر آئینی و قانونی ہے۔جسٹس محمد کامران ملا خیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد؛ سینیٹر ایمل ولی کو حراست میں لے لیا گیا عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایمل ولی خان کی نامزدگی اور انتخاب آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ہوا، ان کا شناختی کارڈ بلوچستان کے پتے پر جاری ہوا، ان کا نام کوئٹہ کے...
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکرٹری کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد بار وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر مزید بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے آخری مراسلہ 23...
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15 میں ضروری ترمیم درکار ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن متعدد بار وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کر چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کو وزارت داخلہ کا آخری مراسلہ...
نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب
نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس) امریکی شہر نیویارک میں میئر کا الیکشن جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے محنت کش طبقے نے تمام رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی ممکن بنادی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ثابت کردیا کہ مستقبل اب عوام کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی 2 وجوہات بتا دیں۔ الیکشن نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔ نیویارک کے میئر کے لیے ہونے والے الیکشن میں ٹرمپ اور ریپبلکن امیدوار کو جھٹکا لگا ہے اور ٹرمپ کی بھرپور مخالفت کے باجود ڈیموکریٹ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے حالیہ مقامی انتخابات میں نیویارک میئر کی نشست پر ڈیموکریٹ اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کو کامیابی ملی ہے، جبکہ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ووٹرز اس شکست کی دو بنیادی وجوہات بتا رہے ہیں۔نیویارک میں ہونے والے اس میئر الیکشن میں ٹرمپ نے بھرپور انداز میں ریپبلکن امیدوار کی حمایت کی تھی، اس کے باوجود نتیجے نے ریپبلکنز کو بڑا جھٹکا دیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ریپبلکن امیدوار کی شکست کا ایک سبب یہ تھا کہ وہ خود بیلٹ پر موجود نہیں تھے، جبکہ دوسری وجہ ملک میں جاری شٹ ڈاؤن کو قرار دیا جا...