2025-11-13@00:50:14 GMT
تلاش کی گنتی: 28559

«اور بات»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-08-12 اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے اہم ملاقات کی۔ جس میں بلوچستان کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔ یہ ملاقات بلوچستان کے موجودہ سیاسی اور انتظامی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کی گئی، جس کے دوران صوبے کی ترقی، امن و امان کی صورتحال اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کو بلوچستان کے مختلف منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے صوبے کی ترقی کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر بیروزگاری آپریشن کی پر زور مذمت کی ہے اور اسے تاجروں کا معاشی قتل عام قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی تجاوزات کے حق میں نہیں مگر تجاوزات کے نام پر تاجروں کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔ وہ آج اسمال ٹریڈرز کے دفترمیں تاجر رہنماؤں سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس سے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے جناح روڈ کے صدر سید نوید احمد، کراچی اسپورٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے معروف سینیٹر اور سابق مشیرِ وزیراعظم، عرفان صدیقی کی وفات پر مختلف حکومتی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری کا تعزیتی پیغام صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں اور وہ ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے۔ صدر زرداری نے عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بیان وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عرفان صدیقی کی وفات...
    آج کی دنیا کے تقریباً دو سو کے قریب ممالک میں امریکا ہی بلاشرکت غیرے عالمی سطح پر واحد سپر پاور ہے۔ امریکی صدر دنیا کا سب سے طاقتور صدر کہلاتا ہے اور عملاً اس کی ذات میں تمام اختیارات مرتکز ہیں جو اسے قوت فراہم کرتے ہیں جسے امریکی صدر نہ صرف اندرون وطن بلکہ بیرون ملک بھی جب اور جس وقت چاہے اپنی خواہش اور مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا ہے اور پوری دنیا کے نظام پر حاوی نظر آتا ہے۔ آج کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دور اقتدار میں اپنی طاقت و اختیارات کو پوری شد و مد کے ساتھ دنیا بھر میں استعمال کر کے اپنی حاکمیت اور عالمی بالادستی کا مظاہرہ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی چیمبر آف کامرس میں رہنماؤں سے ملاقات ، صدر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی، وفد میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رانا وحید ، اسمال ٹریڈرز کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالمجید میمن ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ریحان حنیف ،عارف لاکھانی ،رانا اکرم اور دیگر موجود تھے،تقریب میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کے رہنما حسیب اخلاق ، مدثر ملک ،چودھری افضل ،عاصم خان ،خرم سلمان اور شہزاد منیب بھی موجود تھے ،اس موقع پر رانا وحید نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا کاروباری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے 400ورکشاپوں اور 300گوداموں کو سیل کردیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد شہری منظر کو بہتر بنانا اور ورکشاپس، گوداموں اور بازاروں کے کام کے ماحول کو منظم کرنا ہے۔ میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ یہ مہم وسیع دوروں کے ذریعے جاری ہے جن کے نتیجے میں 2500 سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں بندش، اصلاح، نوٹس جاری کرنا اور خلاف ورزیوں کا اندراج شامل ہے۔ یہ تمام اقدامات مکہ مکرمہ میں شہری منظرنامے کے فروغ اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
    اسلام ٹائمز: ایرانی قوم نے ایران اور امریکہ کے درمیان عدم مفاہمت کیوجہ کو صحیح طور پر سمجھ لیا ہے اور اسی بنیاد پر اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اس ملک کی زیادتیوں کیخلاف مزاحمت اور جدوجہد کی پالیسی اور نقطہ نظر کا انتخاب کیا ہے۔ قومی اتحاد اور سماجی یکجہتی کی روشنی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنمائی میں ملک کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش اور محنت سے ایک مضبوط ایران کی تعمیر سے تمام مسائل پر قابو پانا ممکن ہے۔ اس راستے پر ایمان اور روحانیت کی طاقت پر بھروسہ نیز اللہ تعالیٰ کی مدد پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ تحریر: یداللہ جوانی بین الاقوامی تعلقات میں کوئی بھی دوستی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-05-5 محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات کا سلسلہ جاری، دو شہری موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم، پہلی ڈکیتی واردات بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر الاذان پیٹرول پمپ کے پاس ہوئی جہاں پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ٹھارو شاہ کے رہائشی سکندر کلہوڑو سے 125 موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، دوسری ڈکیتی واردات خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں سگیوں ہنگورجا رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر نولکھی شاخ پر ہوئی جہاں پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر تسلیم احمد سے موٹر سائیکل، 50 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: مکہ مکرمہ میںسیکڑوں ورکشاپس اورگوداموں کو سیل کردیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے4 سو سے زائد ورکشاپ اور گوداموں کو سیل کردیا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد شہری منظر کو بہتر بنانا اور ورکشاپس، گوداموں اور بازاروں کے کام کے ماحول کو منظم کرنا ہے۔ عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ یہ مہم وسیع دوروں کے ذریعے جاری ہے، جن کے نتیجے میں 2500 سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں، جو کہ ان اقدامات میں بندش، اصلاح، نوٹس جاری کرنا اور خلاف ورزیوں کا اندراج شامل ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ تمام اقدامات مکہ مکرمہ میں شہری...
    فائل فوٹو صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے عرفان صدیقی کی صحافتی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئےحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عرفان صدیقی اصول پسند، تہذیب کی علامت اور باوقار شخصیت تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سمیت کراچی پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نیشنل گیمز کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے سیکورٹی پلان، افسران و اہلکاروں کی تعیناتی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ تمام افسران باہمی روابط اور کوآرڈی نیشن کو مزید مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-10 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر چلنے والے ہوٹلوںاور چائے خانوں کیخلا ف مہم جاری ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ روڈ سائیڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے‘ ان کوششوں سے فٹ پاتھوں پر پیڈسٹرینز کو پیدل چلنے کی سہولت فراہم ہوگی۔ڈپٹی کمشنرز نے پیر کو کی گئی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وسطی جنوبی کورنگی اور کیماڑی ضلع میں غیر قانونی چائے خانوں ہوٹلوں اور دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو رپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-7 کراچی (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ خالد صدیقی نے کہا ہے کہ ” قرآن ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی شاہ کلید ( ماسٹرکی) ہے، قرآن مجید سر چشمہ خیر و ہدایت ہے۔ جب تک مسلمان قرآن کو تھامے رہے کامیابی نے ان کے قدم چومے اور اس سے دوری نے ذلت و خواری میں مبتلا کردیا۔ قرآن کا فہم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے ہی میں ہی ہمار ی فلاح دارین کا دار و مدار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ احسن آباد کے حلقہ عثمان غنی کے زیر اہتمام کاٹن سوسائٹی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہناتھا کہ قرآن اللہ تعالیٰ...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اس ترمیم کے ثمرات ضرور عوام تک پہنچیں گے بلکہ آئینی عدالت بننے سے سپریم کورٹ التوا کا شکار مقدمات جلد نمٹا سکے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم کیسے ہے۔ وزیراعظم پر قدغن ہے کہ آئینی عدالت کے ججز سپریم کورٹ سے ہی لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ بنادی ڈھانچے کی بات بعد میں پتا نہیں کہاں سے بنا لی گئی، آئین بنانے والوں نے...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ کا اجلاس بلانا اس عجلت کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر یہ ترمیم منظور کروانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے لیے پیغام واضح ہے کہ یہ ترمیم جمہوریت نہیں سپر اسٹیٹ کے قیام کا اعلان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ساوتھ پنجاب کی سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری سارہ علی سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم دراصل طاقتور قبضے کی سازش ہے، ججوں کی عمر بڑھانے، منتقلی کے اختیارات دینے اور حکومت کے پسندیدہ جج تعینات کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت اور سول...
    وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج 2026 کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط 6 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا ترجمان وزارت مذہبی امور  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے جبکہ 3 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو 67 ہزار روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ 4 تا 6 افراد...
    کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غصے میں آکر جنات کو بھی ڈانٹ پلادی دی تھی، جس کے بعد جنات نے ان کے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے۔آمنہ ملک نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے گھر سے کھٹمل بھگانے کے حوالے سے بھی دلچسپ انکشاف کیا اور بتایا کہ انہوں نے کس طرح کھٹمل سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ فیومیگیشن کروانے کے باوجود ان کے گھر سے کھٹمل نہیں جا رہے تھے، جس کے بعد ایک ملازمہ نے انہیں منفرد مشورہ دیا، جس پر انہوں...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب عالمی ذرائع ابلاغ ایرانی میزائل و جوہری صلاحیتوں کی مکمل بحالی کی بات کر رہے ہیں، قابض اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں و جوہری پروگرام کے خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے پارلیمنٹ (کنیسٹ - Knesset) میں ایک تقریر کے دوران قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کے خلاف 2 سالہ جنگ میں "مبینہ کامیابیوں" کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران کے خلاف 12 روزہ اسرائیلی جنگ کا بھی حوالہ دیا اور دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی خطرات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نین یاہو نے دعوی کرتے ہوئے کہا...
    طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کوانکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے۔ خواجہ آصف کا کہناتھاکہ ترکیے حکومت وقوم ہماری محسن ہے، ترکیے وفد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں کو کوئی امکان نظرآیاہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات ہوسکتی ہے، اگر ہمارے دوست کابل سیکوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفرکر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کوانکار نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ترک صدر طیب اردوان کی...
    ملاقات میں شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت اور خوشخبری دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت اور خوشخبری دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے آبائی علاقے دیر لوئر میں ان کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھر کے مرکزی دروازے، کھڑکیوں اور گیٹ کے قریب کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی نوعیت ذاتی دشمنی یا کسی اور تنازع...
    اسلام ٹائمز: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اگلے ہی دن ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران اس میں امریکہ کے کردار کی نفی کی تھی اور کہا تھا کہ اسے بس اس حملے کا پتہ تھا۔ ابھی امریکی صدر نے جس حقیقت کا اعتراف کیا ہے وہ کسی کے لیے نئی بات نہیں ہے لیکن سرکاری سطح پر اس حملے میں پوری طرح ملوث ہونے کا اعلان دراصل ٹرمپ کے اناڑی پن کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی گذشتہ مدت صدارت میں بھی اور ابھی صدر بننے کے بعد بھی ایران سے متعلق ایسے بہت سے موقف اپنائے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عالمی سیاست کی پیچیدگیوں سے ناواقف ہے۔ شاید ٹرمپ یہ...
    اسلام ٹائمز: کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نهاد عوض کے مطابق غزہ جنگ اور اس کے دوران منظرِ عام پر آنے والی قتل و محاصرے کی تصاویر جو امریکہ کی براہِ راست اسرائیلی حمایت سے منسلک تھیں، انہوں نے امریکی مسلم رائے عامہ کو سیاسی سطح پر متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق بہت سے مسلمانوں نے صرف فلسطین کے دفاع کے لیے نہیں بلکہ واشنگٹن کی پالیسی ترجیحات کے خلاف احتجاج کے طور پر سیاست میں قدم رکھا، جہاں امریکی مفادات کے بجائے اسرائیلی مفادات کو فوقیت دی جاتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اسامہ ابو ارشید کا خیال ہے کہ مقامی اور ریاستی سطح پر یہ کامیابیاں مستقبل میں کانگریس اور وفاقی مناصب تک رسائی کے لیے ایک کلیدی...
    آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنی حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔ آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایئرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایئرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے ہوگا...
    فنانشل ٹائمز کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران یوکرین کے وفد کی طرف جنگی دستاویزات پھینکیں اور جنگ کے خاتمے کے لئے پیوٹن کی زیادہ سے زیادہ شرائط کو قبول کرنے پر اصرار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گارڈین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کے تعلقات نارمل اور تعمیری ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے اپنے آخری دورے کے دوران کشیدگی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے دوست ہیں، تو ہمیں کیوں ڈرنا چاہیے؟۔ کیف میں برطانوی اخبار دی گارڈین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے...
    پنجاب حکومت نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 42 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت، شیڈول بھی جاری ہوگیا اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکریٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز...
    آئینی ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی بل تھا،27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سینیٹرزکو دل کی گہرائیوں سیمبارکباد دیتا ہوں۔سینیٹ اجلاس کے وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سیعلیحدگی ایک بڑی پیشرفت ہے، یہ ایک بڑی خوش آئند تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججزکی سنیارٹی برقرار رہے گی، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سے علیحدگی بڑی پیشرفت ہے۔ نائب وزیراعظم...
    سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کے تجویز پر ایئر چیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈ رآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کرینگے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ میں صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ کے اندر صارفین کی حفاظت اور اعتماد بڑھانے کے لیے نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹِک ٹاک نے دھوکہ دہی، جعلی مصنوعات اور ضابطہ شکنیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران تقریباً 14 لاکھ فروخت کنندہ کی رجسٹریشن درخواستیں مسترد کی گئیں کیونکہ وہ ٹِک ٹاک شاپ کے معیار پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)اسلام آباد:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔ حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد بار ایسوسی...
    شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کرتارپور راہداری کھلنے اور ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اور یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل براستہ واہگہ بارڈر آئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان سے ملنے والے پیار سے نہال، جبکہ بذریعہ راہداری کرتارپور یاترا کے خواہشمند ہزاروں بھارتی یاتری مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث دربار کے درشن دیدار سے محروم رہے۔ 2 ہزار بھارتی یاتری حسین یادیں لیے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد روانہ ہو گئے۔ گوردوارہ کرتارپور صاحب میں بابا گورو نانک کی جنم دن کی تقریبات کی اختتامی دعا میں...
    ڈیجیٹل پاکستان کی رفتار تیز! وزیراعظم نے واضح ڈیڈ لائنز دے دیں اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے لیے تمام اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، شیزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو وزیراعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ترکیے کی جانب سے ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔تر کیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام ترک حکام سے دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک حکام کے دورے کی تاریخ ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترکیےکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان آئےگا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ترک صدر کے مطابق دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے۔برطانوی خبر رساں...
    ---فائل فوٹو  پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق تُرک وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلیجنس چیف کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک حکام دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک وفد کے دورے کی تاریخ کا ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ حکام کا دورہ پاک افغان کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔
    — فائل فوٹو کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج ختم ہوگئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 2 ہزار بھارتی یاتری بس کے ذریعے گوردوارہ روہڑی صاحب روانہ ہوگئے، بھارتی یاتری آج شام لاہور پہنچیں گے۔ یاتری لاہور میں دو روز قیام کے بعد 13 نومبر کو واپس بھارت جائیں گے۔اختتامی دعا میں بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے 5 ہزار یاتریوں نے شرکت کی۔ یاتریوں نے کرتارپور راہداری کھلنے اور پاکستان کی سلامتی کےلیے بھی دعائیں کیں۔ادھر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے انتظامات...
    اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیر داخلہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اسپیکر ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے اہم ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں 27 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی، وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر بھی اسحاق ڈار کے چمیبر میں پہنچے، ووٹنگ کے عمل پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم فائنل اسٹیج پر پہنچ گئی ہے اور اب حتمی مشاورت کی جارہی ہے کہ ووٹنگ کب کرنی ہے۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی اور سینیٹر اعظم نذیر تاڑر کی ملاقات ختم...
    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور دفاع خواجہ آصف نے پی آئی اے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اطلاعات کو ’بنیاد سے محروم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت قومی ایئر لائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، خواجہ آصف رواں سال اپریل میں حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے نئی ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی دعوت دی تھی۔ Propaganda targeting PIA, its flights safety and its operations is totally baseless....
    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ڈھاکا اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔
    اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ڈھاکا اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔
    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا جس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر، علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 27 ویں آئنی ترامیم پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔
    بھارتی کرکٹ کلب رائل چیلنجرز بنگالورو (آر سی بی) کی ملکیت سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے ٹیم کی کھلاڑیوں کی برقراری پر بحث چھیڑ دی ہے، جس میں سب سے زیادہ توجہ ویرات کوہلی کے کردار پر مرکوز ہے۔ ٹیم کی مالک کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈنے اعلان کیا ہے کہ وہ آر سی بی کو فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔ یہ عمل مارچ 2026 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ فرنچائز کی تخمینی قیمت تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر لگائی گئی ہے، جس کے باعث انتظامیہ، برانڈنگ اور کھلاڑیوں کے مستقبل پر قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت...
    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان کو بدقسمتی سے دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، آج اس امر کی ضرورت ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ علماء کرام کے وفد کی قیادت ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں ترمیم کے مسودے پر حکومت اور پیپلزپارٹی کےد رمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی،مسودے میں کچھ تبدیلیاں تھیں وہ کر لی گئی ہیں،مسودہ پرنٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید :
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں وفاق، اڈیالہ جیل اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری داخلہ کو بھی فریق بنایاگیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل نے سہیل آفریدی کی جانب سے درخواست جمع کرائی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کروائی،درخواست میں عدالتی حکم پر عملدرآمدنہ کرنے پر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ ، ڈویژن بنچ کے...
    محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 30 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر پابندی...
    بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔ 
    27ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں حکومت کو نمبر گیم پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترمیم کے لیے 2 ووٹ کم ہوگئے، عرفان صدیقی علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ عرفان صدیقی اور چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے معاملہ پیچیدہ بنا دیا، حکمران اتحاد کو 62 اراکین کی حمایت حاصل  ہے جب کہ آئین سازی کے لیے حکمران اتحاد کو 64ووٹ درکار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سر جوڑ لیے، نیشنل پارٹی کے سینیٹرز کو منانے کی حکومتی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔ سینیٹ میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 20سینیٹرز موجود  ہیں، حکومت کو پیپلز پارٹی کے 26 سینیٹرز کی...
    متحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت عالمی استحکام فورس برائے غزہ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی، کیوں کہ اس کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں ہے، فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یو اے ای کے صدارتی مشیر انور گرگاش نے ابو ظہبی اسٹریٹجک ڈبیٹ فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یو اے ای ابھی تک اس استحکام فورس کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہیں دیکھ رہا، اور ایسی صورتِ حال میں ممکنہ طور پر اس فورس میں حصہ نہیں لے گا‘۔ امریکی ہم آہنگی میں...
    پاکستان کی جانب سےافغانستان کےساتھ بارڈرکراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث بند کیے جانے والے کراسنگ پوائنٹس کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے۔پاک افغان سرحد کی بندش سے وسط ایشیائی ممالک کوپاکستانی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تمام 8 بارڈرکراسنگ پوائنٹس بند ہونے کے باعث ایک ہزار ٹرک کراچی پورٹ پر پھنس گئے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق عام طور پرپاکستان سے افغانستان ماہانہ تقریبا 15 کروڑ ڈالرزکی درآمدات کرتا ہے۔ افغانستان عام طور پر پاکستان کو ماہانہ تقریباً 6کروڑ ڈالرزکی برآمدات کرتا ہے۔بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے 20 سے 25 ہزار ورکرز متاثر ہوئے اور افغانستان میں زرعی مصنوعات کی...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے جاری حکومتی اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیرِاعظم کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں کیش لیس نظام اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کو بریفنگ دی گئی...
    اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں میں حتمی ڈرافٹ پر مشاورت تاحال جاری  ہے۔ ذرائع کے مطابق  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  کے چیمبر میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی ڈرافٹ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ججوں کے ٹرانسفر، کیسز کے ٹرانسفر اور آرٹیکل 243 پر مشاورت  کی جا رہی ہے۔ اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پیپلز پارٹی  کی جانب سے شیری رحمن اور نوید قمر شامل  ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن ایوان بالا میں نمبر گیم پورے کرنے کے لیے متحرک  ہیں اور وہ بار بار سینیٹ ہال اور میٹنگ والے بند کمرے کے چکر لگا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا...
    بھارت میں ریاست بہار کی اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج 14 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ چیف منسٹر نتیش کمار کی جے ڈی(یو)-بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس  (این ڈی اے) اقتدار میں باقی رہے گی یا تیجاشوی یادو کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت میں انڈیا بلاک ان کا اقتدار ختم کرے گا۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ہوا، جس میں 65.08 فیصد ووٹرز نے حصہ لیا، جو 2020 کے انتخابات میں 57.29 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگال کی تاریخی ادینہ مسجد پر نیا تنازع، بی جے پی کے مندر ہونے کے...
    گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جس کے دوران حکومتی اراکین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ...
    سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل فیصل صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے جائزے کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کولکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیم سے سپریم کورٹ کو ایک ماتحت ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ سینیئر وکیل کے مطابق اس سلسلے میں سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا ردعمل دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے وکیل فیصل صدیقی نے ایک خط جسٹس یحیی آفریدی کو لکھا ہے جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ میں مجوزہ ستائیسویں ترمیم کا...
    ( ویب ڈیسک ) حکومت کو آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لیے سینیٹ میں 64 جبکہ قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں۔   سینیٹ کے 96 رکنی ایوان میں حکمران اتحاد میں پیپلزپارٹی 26 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست، مسلم لیگ ن 21 ووٹوں کے ساتھ دوسری بڑی حکومتی جماعت ہے، ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3،3 ارکان موجود ہیں۔  نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق اور 6 آزاد ارکان بھی حکومت کے ساتھ ہیں، حکمران اتحاد کو مجموعی طور پر 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا    دوسری طرف تحریک انصاف کے 22، جے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں ہے اور وزیراعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن قدم تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ شق کمیٹی سے واپس کر دی گئی، کیونکہ وزیراعظم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ پارلیمنٹ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام ترامیم گڈ گورننس، وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی اور دفاعی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سربراہان ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے اور آئینی عدالتیں بھی عالمی سطح پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیر...
    علامہ اقبال کے کلام میں جا بجا کشمیری مسلمانوں کی غلامی کا ذکر موجود ہے اور انہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ کشمیر کی حالت زار پر فارسی اور اردو کلام میں نہ صرف دکھ کا اظہار کیا بلکہ ان کے دکھوں کا موثر عندیہ بھی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، وہ ایک عظیم شاعر ہونے کے علاوہ ایک ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے، اتحاد مسلمانوں کے لیے اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت...
    چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز لا پاز:بولیویا کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ نے بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں بولیویا کے نئے صدر روڈریگو پاز پیریراکی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ اسی دن، روڈریگو پاز پریرا نے خصوصی ایلچی لی گو اینگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ پیر کے روز لی گو اینگ نے کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سالوں کے دوران...
    رپورٹس کے مطابق بہار کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر جعل سازی سامنے آئی ہے جس نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مقامی ووٹرز کے مطابق، پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی ان کے نام پر ووٹ ڈالے جا چکے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بہار انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران الیکشن میں دھاندلی، بے ضابطگیوں اور تشدد کے واقعات نے شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مقامی ووٹرز اور سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی نے اقتدار پر قابض رہنے کے لیے انتخابی عمل کو متاثر کیا۔ مقامی ووٹرز کے مطابق، پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی ان کے نام پر ووٹ ڈالے جا...
    حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 30 نومبر 2025 تک موثر رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان شدید خشک سالی کے خطرے سے دوچار، ماحولیاتی تبدیلی اور کم بارشیں بڑا چیلنج نوٹیفکیشن کے تحت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم خواتین اور بچوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔  https://Twitter.com/TawarePakistan/status/1987738000290402622 اسی طرح غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی آمد و رفت، گاڑیوں کے سیاہ شیشے اور اسلحے کی نمائش و استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق 5 یا اس سے...
    امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات کی وجہ سے اپنے لاء کے امتحانات میں ناکام ہوئیں۔ ایک انٹرویو میں 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے قانون کے مطالعے کے دوران اکثر چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی حاصل کرتی تھیں، تاہم اس کے فراہم کردہ جوابات اکثر غلط نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار کم کارڈیشیئن نے کہا کہ ’میں قانونی سوالات کے جوابات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتی ہوں۔ جب بھی کوئی سوال ہوتا ہے تو میں اس...
    پاکستانی معروف میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک نے جنات کو ڈانٹ کر اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔ حال ہی میں اداکارہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے دلچسپ جواب دیے اور مزاحیہ قصے بھی شرکا کے ساتھ شیئر کیے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے جنات کو ڈانٹنے کا دلچسپ قصہ سنایا اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے گمشدہ ہونے والی چیزیں جنات سے واپس منگوائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) اداکارہ نے بتایا کہ ایک دفعہ میرے پیسے کھو گئے، ان دنوں ویسے بھی میری چیزیں گم ہو ہی رہیں تھی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی ‘میٹا’ (Meta) کی مالیاتی پالیسیوں سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق کمپنی فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر ملکیتی پلیٹ فارمز پر دھوکا دہی پر مبنی اور ممنوع اشیا کے اشتہارات چلا کر سالانہ اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر رہی ہے۔یہ انکشافات نئے داخلی دستاویزات کے ذریعے سامنے آئے ہیں، جو ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے کی ایڈورٹائزنگ کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر کمپنی کی جانب سے ایک داخلی جائزہ لیا گیا تھا۔ اس تخمینے سے پتا چلا کہ میٹا اپنی سالانہ مجموعی آمدنی کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سےافغانستان کےساتھ بارڈرکراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔  پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث بند کیے جانے والے کراسنگ پوائنٹس کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے۔ پاک افغان سرحد کی بندش سے وسط ایشیائی ممالک کوپاکستانی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تمام 8 بارڈرکراسنگ پوائنٹس بند ہونے کے باعث ایک ہزار ٹرک کراچی پورٹ پر  پھنس گئے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق عام طور پرپاکستان سے افغانستان ماہانہ تقریبا 15 کروڑ ڈالرزکی درآمدات کرتا ہے۔ افغانستان عام طور پر پاکستان کو ماہانہ تقریباً 6کروڑ ڈالرزکی برآمدات کرتا ہے۔   27 ویں ترمیم سینیٹ سے منظور کرانے کی حکمت...
    نئی دہلی: بھارت میں بہار انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران الیکشن میں دھاندلی، بے ضابطگیوں اور تشدد کے واقعات نے شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مقامی ووٹرز اور سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی نے اقتدار پر قابض رہنے کے لیے انتخابی عمل کو متاثر کیا۔ مقامی ووٹرز کے مطابق، پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی ان کے نام پر ووٹ ڈالے جا چکے تھے۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں ووٹرز کو رقم کی لالچ دے کر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی دھجیاں اڑا دیں۔ بھارتی جریدے ’نیشنل ہیرلڈ‘ کے مطابق، انتخابی عمل کے دوران متعدد مقامات پر تشدد کے واقعات پیش...
    ( سعید احمد)انجینئرنگ پابندیوں اور سگنل مسائل کے باعث ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیرہونے لگی اور ریلوے انتظامیہ نے موجودہ سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔ تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں موسم گرما کے اوقات کار میں ٹرین آپریشن چلایا جائے گا۔سابقہ ٹائم ٹیبل (15 اپریل 2025 تا 14 اکتوبر 2025) آج 10 نومبر 2025 سے دوبارہ نافذ کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے ہی گھنٹوں تاخیر کی شکار ٹرینوں کو موسم گرما کے اوقات کار میں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ٹریک پر انجینئرنگ پابندیوں کے باعث لاہور کراچی ٹرین سفر 4گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے اورلاہور سے کراچی ٹرین تقریباً 24 گھنٹے میں سفر طے کر رہی...
    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
    معروف سوشل میڈیا اسٹار اور میک اپ ایکسپرٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ان کے مہنگے عروسی لباس اور قیمتی زیورات نے بھی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ ڈاکٹر نبیہہ کے مطابق انہوں نے شادی کے موقع پر جو سونے کا زیور پہنا تھا وہ 40 تولے کا ہے جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، جبکہ ان کا عروسی لباس بھی تقریباً 1 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ Motivational speaker Dr. Nabiha Ali Khan, who recently got married to Haris, shared in...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترامیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اطلاق ماضی کے مقدمات پر بھی ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور اس کی منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے آراکین نے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار منظوری دی جس کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش...
    پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاک سعودی تعلقات، خصوصاً عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں قائم چلغوزے کی آزاد منڈی 1962 سے فعال ہے، جسے ایشیا کی سب سے بڑی چلغوزہ منڈی کہا جاتا ہے۔ یہاں شمالی وزیرستان، خصوصاً شوال وادی سے لایا جانے والا چلغوزہ خریدا اور بیچا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: چلغوزہ کی قیمت گزشتہ برس کی نسبت کم کیوں؟ چلغوزہ دنیا کے مہنگے ترین خشک میوہ جات میں شمار ہوتا ہے اور اپنی لذت، افادیت اور منفرد ذائقے کی بدولت خاص اہمیت رکھتا ہے چلغوزہ کا سیزن ہر سال اکتوبر سے دسمبر تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران شوال کے پہاڑی جنگلات سے چلغوزہ توڑا جاتا ہے، جسے پہلے شوال کے مقامی مراکز میں جمع کیا جاتا ہے، بعد ازاں یہ آزاد منڈی میں پہنچتا ہے، جہاں...
    انقرہ+ اسلام آباد+ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ صدر اردگان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات...
    اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی افواج کے چیف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ بدلتے علاقائی حالات، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ سعودی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور کے اشتراک سے کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ کرتار پور پاکستان زندہ باد اور سے سری اکال کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت، مہمان نوازی،کبڈی فیسٹول کے انعقاد پر میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، سی سی او کرتاپور...
    تنزانیہ: افریقا کے مشرقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ائرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ملک کے تمام شاہ راہوں پر بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 500 اور موانزا میں 400 سے زائد افراد تاحال ہلاک ہو چکے ہیں۔
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری  پر نئی بحث اس وقت شروع ہوئی ہے، جب کئی عالمی کمپنیوں نے ملک سے انخلا کیا اور نئی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کامسئلہ وسائل یا مارکیٹ کاحجم نہیں، بلکہ پالیسیوں میں غیر یقینی اور ادارہ جاتی ناپائیداری ہے۔ تحقیق کے مطابق سرمایہ کار طویل مدتی استحکام، شفاف قوانین اور قابلِ عمل معاہدوں کوترجیح دیتے ہیں۔ ویتنام، بنگلہ دیش اور ملائیشیاجیسے ممالک نے پالیسی تسلسل کے ذریعے سرمایہ کاروں کااعتماد جیتا ہے،جبکہ پاکستان میں قوانین اور مراعات کا بار بار بدلنا سرمایہ کاروں کو بدظن کرتا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پائیدار سرمایہ کاری کے لیے...
    چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، یہ بھی 9؍11 ہے، آج کا نعرہ ” ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے ” ہے، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے، پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گا،محموداچکزئی افغانستان سے خونی، قبائلی اور لسانی رشتہ ہے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، اسی ہفتے قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی ،ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ...
    بس اُس کے آنے کی دیر ہے،ہم عمران خان کی رہائی کیلئے بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، سینیٹ میں اظہار خیال حکومت ترامیم چند گھنٹوں میں منظور کروا لے مگر اپوزیشن کو بات کرنے دے، آپ اپنا کام کریں ترمیم لائیں،سیف اللہ ابڑو پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروالے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا...
    ایک دوسرے کیلئے احترام اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے،پختونوں کو بھائی سمجھتے ہیں انصاف اور آل ڈمپر ایسوسی ایشن کے دو مختلف وفودکی چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ سے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے ۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی انسان جان بوجھ کر چیونٹی بھی نہیں مارتا انسان...
    ریاض احمدچودھری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات کی ہے اور انہیں پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن کے اوول آفس میں دیوالی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔جوہری طاقت رکھنے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان 10 مئی کو ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے خشکی، فضا اور سمندر میں تمام فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا، یہ جنگ بندی صدر ٹرمپ کے اعلان کے تحت ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک نے اس بات کا عہد کیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے، پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ملک میں زرداری اور شریف خاندانوں کی حکمرانی ہے، ٹریڈیونینز اور طلبہ سیاست کے خاتمے نے ملک کو سیاسی طور پر بانچھ بنا دیا ہے۔ ملک میں تبدیلی محنت کشوں کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام ’’یوم تاسیس‘‘ کے پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(صباح نیوز)کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خان نے اسٹیٹ بینک کے گورنر کی طرف سے زرعی پیداوار میں غیرمعمولی کمی کے ملکی جی ڈی پی پر منفی اثرات پیداہونے کے اعتراف کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کامنہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسان نے گندم، کپاس، چاول اور دیگر بڑی فصلوں کو کاشت کرنے سے بھی اجتناب کیا تو ملک میں ایک بڑا غذائی بحران نمودار ہوگا۔ ملکی زراعت کو بچانے کیلئے حکمرانوں کا کسان دوست پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت ریسرچ، ٹیکنالوجی، ادویات اور زرعی آلات کی کمی کی وجہ سے شدید بری حالت کو پہنچ چکی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے27ویں آئینی ترمیم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم آئین پاکستان کی بنیادی روح، جمہوری نظام اور عوام کے سیاسی حقوق کے خلاف ہے۔ اس کی آڑ میں آئین کی دفعہ 248کو چھڑنے، ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرنے اور نیب کے خاتمے کی سازش ہو رہی ہے۔ آئین میں ایسی تبدیلیاں جن سے پارلیمان کی خودمختاری، صوبائی اختیارات، اور عوامی نمائندگی متاثر ہو، انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-3 بدین (نمائندہ جسارت)تنظیمِ اساتذہ پاکستان ضلع بدین کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال 2025 کے سلسلے میں ایک شاندار تعلیمی و ادبی تقریب رینائنس پبلک اسکول بدین کے الیاس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلع بدین کے تمام شہروں سے طلبہ و طالبات اور معزز اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبولﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے کلامِ اقبال کو ترنم اور تحت اللفظ دونوں انداز میں پیش کیا۔ اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر کے دلچسپ اور پْراثر مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلے نے بھی شرکاء کی توجہ حاصل کی۔اس تعلیمی کانفرنس کا عنوان ‘‘دورِ دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد و راولپنڈی کے 10 افسران سمیت 13 افراد کے خلاف کرپشن و دیگر الزمات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسلام آباد میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر چینی باشندے و افسران سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی کرکے اور تحفظ دینے کے نام پر ماہانہ بھاری رشوت وصول کرنے کے...