2025-11-03@08:13:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1860
«خیر محمد خٹک»:
(نئی خبر)
فوٹو اسکرین گریب کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں کالا پل روڈ پر واٹر ٹینکر نے کار کو ٹکر ماردی، بے قابو ٹینکر نے رکشہ و موٹرسائیکل کو بھی ٹکر مار کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کی فروخت کا جاری معاہدہ 2024 کے قانون کے تقاضے پورے کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک تنازع: امریکا اور چین میں کشیدگی کے دوران ممکنہ ڈیل کی بازگشت غیر ملکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے آغاز میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ جلد اعلان کریں گے۔ اس قانون کے تحت اگر بائٹ ڈانس نے ملکیت ختم نہ کی تو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے گی۔ ٹک ٹاک جو کہ امریکا میں 17 کروڑ صارفین رکھتا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے، جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو اس کی چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ سے علیحدہ کرنے کے معاہدے کو قانونی منظوری دی جائے گی۔ 2024 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا تھا، جس کے تحت اگر ٹک ٹاک کی ملکیت چین کے ہاتھ میں رہی تو اس ایپ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس قانون کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکا میں کام کرنے کے لیے اپنے آپریشنز چینی کمپنی سے الگ کرنا لازمی ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک نے گزشتہ سال ان کی دوبارہ انتخابی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکا میں ٹک ٹاک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جاپان کی معروف الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیراموٹرز نے پاکستان میں اپنا فلیگ شپ الیکٹرک تھری وہیلر کیورو (Kyoro)پسنجرو لاجسٹک رکشہ متعارف کرادیا ہے۔ یہ تھری وہیلر مسافروں کی آمدورفت اور لاجسٹکس دونوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ’’کیورو‘‘ کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے، جو ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے، اور 11.7 کلو واٹ آور بیٹری کی طاقت اسے مقامی سڑکوں کے لیے انتہائی موزوں بناتی ہے،جبکہ محض چار گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں آمد ٹیراموٹرز کے اس مشن کا ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے تحت وہ ایشیا اور افریقہ میں پائیدار، سستی اور اعلیٰ معیار کی سفری...
سینیٹر فیصل واؤڈا— فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سنا ہے ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کریں، ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکر سے زیادہ ریکوری ہو گی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی ترسیلاتِ زر پر مراعات اسکیم پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020ء میں ترسیلاتِ زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، 2024ء میں ترسیلاتِ زر پر سبسڈی 30 سعودی ریال کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں دلچسپ گفتگو ہوئی جہاں سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی ایسا کرنا ہے تو سب سے پہلے پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے آغاز کیا جائے کیونکہ وہاں سے زیادہ ریکوری ممکن ہے۔اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر پر دی جانے والی سبسڈی اسکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں فی ترسیل 20 سعودی ریال سبسڈی دی جاتی تھی جسے 2024 میں بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا، تاہم رواں برس حکومت نے دوبارہ اسے کم کرکے 20 ریال...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کرنی ہے تو اس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب سے ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں سے سب سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی...
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران طلاق سے متعلق سوال پر سحر نے کہا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے۔ ٹک ٹاکر نے زور دیا کہ ایرہ کی اپنے والد سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سنا ہے ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کریں، ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکر سے زیادہ ریکوری ہو گی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی ترسیلاتِ زر پر مراعات اسکیم پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020ء میں ترسیلاتِ زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، 2024ء میں ترسیلاتِ زر پر سبسڈی 30 سعودی ریال کر...
ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ گفتگو کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ گفتگو کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نعمان محب کاکاخیل نے کہا کہ ٹک ٹاک پر فحش اور بیہودہ مواد اپ لوڈ ہو رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ٹک ٹاک لائیو میں لوگ فحش گفتگو اور نازیبا حرکات کرتے ہیں، فحش گفتگو اور نازیبا...
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ حالیہ سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ ایک مداح کی جانب سے طلاق سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں سحر حیات نے پہلی بار کھل کر تصدیق کی کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی علیحدگی کے باوجود سمیع رشید ان کی بیٹی ایرہ کے والد رہیں گے اور اس حقیقت پر کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ سحر حیات نے اس موقع پر اپنی بیٹی کی تربیت سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ...
ٹک ٹاک کا کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، اسے آن لائن مارکیٹنگ و کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کینیڈا میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا تاہم ٹک ٹاک نے کینیڈین بچوں کو اپنے پلیٹ فارم سے دور رکھنے اور پرائیویسی کے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا...
کینیڈا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بچوں کو ایپ استعمال کرنے سے روکنے اور ان کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے اقدامات ناکافی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال کینیڈا میں لاکھوں بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، حالانکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلیٹ فارم 13 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہے۔ B.C.'s privacy commissioner said he and his colleagues were surprised by how deeply the app profiled its users and how that data was then used. TikTok collected sensitive data on Canadian children, broke privacy laws: report https://t.co/7untnCWWjC pic.twitter.com/CEa2SDfSiz — National Post (@nationalpost) September 24, 2025 تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ...
غزہ: البصرہ میں بارودی مواد سے بھری بکتر بند گاڑیوںکو عمارتوںسے ٹکرانے سے دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہاہے ، چھوٹی تصویر میں اسرائیلی بمباری سے الشاطی پناہ گزین کیمپ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکامیں 17کروڑ صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران6 افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں۔ حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ امریکہ میں 170 ملین صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے چونیاں میں ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکیم شہزاد کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے...
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سامعہ حجاب اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں ہیں اور اپنے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا تھا کہ وہ اس شخص کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں گی جو انہیں ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث تھا۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے اس کیس میں صلح کر لی، مبینہ اغوا کار ان کے سابق منگیتر تھے اور دونوں کے درمیان عدالت سے باہر معاملہ طے پا گیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا...
سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ سامعہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے ڈرامہ "دیارِ یار" میں اداکاری کرتی نظر آئیں، جہاں وہ ماہ نور حیدر کی دوست کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں میکال ذوالفقار، زاویار نعمان اعجاز اور ماہ نور حیدر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔۔سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب کی اسکرین پر آمد کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’یہ تو وہی ٹک ٹاکر ہیں‘، ایک اور صارف نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’اوہ، تو یہ ڈراموں میں کام کرنا چاہتی تھیں اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ استعمال ہونے والے ڈسپوزیبل پلاسٹک کے برتنوں سے نکلنے والے مائیکرو پلاسٹک ذرات انسانی دماغ تک پہنچ کر الزائمر جیسی مہلک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ تحقیق ماحولیاتی تحقیق سے متعلق جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات کے دماغی صحت پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق مائیکرو اور نینو پلاسٹک کے ذرات ہمارے ماحول میں ہر جگہ موجود ہیں، جو خوراک، پانی اور ہوا کے ذریعے مسلسل انسانی جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ ذرات جسم کے تمام نظاموں میں پائے جاتے ہیں، حتیٰ کہ دماغ تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔سائنسدانوں...
کئی برسوں تک امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک کی مجبوری فروخت کے مطالبے کو ’ڈاکوؤں کی منطق‘ قرار دینے والا چین اب اسی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایک ممکنہ سودے کا حصہ بنانے پر آمادہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی ٹک ٹاک کی چینی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) کے امریکی آپریشنز پر امریکا طویل عرصے سے اعتراض کرتا آیا ہے۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ یہ پلیٹ فارم بیجنگ کے اثر و رسوخ اور صارفین کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ تاہم اب چینی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل...
ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔ اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ٹیکنالوجی اور میڈیا کے بڑے رہنما، بشمول اوریکل کے بانی لارے ایلیسن، ڈیل ٹیکنالوجیز کے سی ای او مائیکل ڈیل اور فاکس کارپوریشن کے سربراہ روپرٹ مرڈوک اور ان کے بیٹے لَکلن مرڈوک، ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز خریدنے کے لیے بنائے جانے والے کنسورشیم میں شامل ہوں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب بڑے معروف لوگ ہیں اور لارے ایلیسن ان میں شامل ہیں، جو ایک بہترین شخص ہیں، مائیکل ڈیل بھی اس میں شریک ہیں ، ایک صاحب اورہیں جن کا نام لَکلن ہے، وہ بھی اس کا حصہ ہیں، روپرٹ مرڈوک غالباً اس گروپ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔صدر...
ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ روزانہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے برتنوں سے خارج ہونے والے ذرات دماغ تک پہنچ کا الزائمرز جیسی علامات کا سبب بن رہے۔ مطالعوں میں بڑھتے شواہد اس متعلق خبردار کر رہے ہیں کہ مائیکرو اور نینو پلاسٹک ذرات ماحول میں پھیلے ہوئے ہیں اور باقاعدگی سے غذا، پانی اور ہوا کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔ انوائرنمنٹل ریسرچ کمیونیکیشن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق پلاسٹک کے یہ باریک ذرات جسم کے تمام نظاموں میں پائے گئے، جن میں دماغ شامل ہے اور وہاں یہ ذرات اکٹھا ہو کر الزائمرز جیسی کیفیت کا سبب بن سکتے ہیں۔ گزشتہ تحقیق میں یہ بات...
ایک خطرناک اور طاقتور سمندری طوفان ’راگاسا‘ نے فلپائن کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں 295 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، اور کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر میں اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان اب اپنی رفتار اور سمت بدلتے ہوئے چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ...
لاہور فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، متوفین کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی، لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے اہم مقابلے میں جہاں کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے، وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک خاص اشارہ میچ کے بعد مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میچ کے دوران، جب حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو بھارتی شائقین کی جانب سے کی جانے والی آوازوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں سے "0-6" کا اشارہ کیا۔ ایسے میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے فاسٹ باوٴلر کو مخاطب کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر کہا کہ "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔"کرکٹ میچ...
احمد منصور: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرکوں اور ریفرز کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس توسیع کے تحت NLC کے بیڑے میں 500 نئے ٹرک شامل کیے جا رہے ہیں. حکام کے مطابق نئے ٹرک بہترین فیول ایفی شنسی، زیادہ لوڈنگ گنجائش اور لمبے فاصلے کی ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں بین الاقوامی تجارت کے لیے نہایت موزوں بناتے ہیں۔ یہ قدم حکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جس میں وسطی ایشیا، خاص طور پر ازبکستان اور قازقستان کو پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف شامل ہے۔ فخر آؤٹ...
اسلام آباد: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (ایل این سی) کے بیڑے میں توسیع کے بعد وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم ہوگئے۔ وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرک اور ریفرز شامل کیے گئے ہیں۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی ٹرانزٹ ٹریڈ میں بہتری کے لیے بیڑے میں 500 ٹرکوں کی توسیع کی گئی۔ نئے ٹرکوں کی شمولیت سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ نئے ٹرک بہترین مائلیج، ایندھن کی بچت اور زیادہ لوڈنگ گنجائش کے باعث طویل فاصلے کی ترسیل کے لیے موزوں قرار دیے گئے۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی یہ توسیع حکومتِ پاکستان...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔ فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر حارث روف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا۔ اس ہوٹ کے جواب میں حارث روف نے ہاتھ کے...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔ فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر...
ویب ڈیسک: مین ہائی وے روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں بیوی جاں بحق، شوہر اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق 38 سالہ خاتون کی شناخت خالدہ پروین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
امریکا اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کے بورڈ میں سات میں سے ایک رکن بائٹ ڈانس منتخب کرے گا، جبکہ باقی چھ نشستیں امریکی ارکان کے پاس ہوں گی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 170 ملین امریکی صارفین رکھنے والی اس ویڈیو ایپ پر پابندی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی کانگریس نے 2024 میں قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اگر بائٹ ڈانس نے جنوری 2025 تک امریکی اثاثے فروخت نہ کیے تو ٹک ٹاک کو بند کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا امریکی آپریشن امریکیوں کے کنٹرول میں ہوگا، وائٹ ہاؤس ٹرمپ نے اس قانون پر عمل...
مبصرین کے مطابق الگورتھم اس بات کا تعین کرتا ہے کہ صارفین ایپ پر کیا دیکھتے ہیں۔ امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ چینیوں کے ذریعے سوشل نیٹ ورک کے الگورتھم کو ان طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جن کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں ٹک ٹاک سوشل نیٹ ورک الگورتھم کا کنٹرول امریکی کمپنیوں کے کنٹرول میں ہوگا۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ منصوبہ بندی کے بورڈ میں سات میں سے چھ نشستیں امریکیوں کے پاس ہیں، فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اوریکل اس...
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کا کنٹرول امریکی شہریوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت چین کی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) سے الگ ہوکر ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو ایک علیحدہ کمپنی کی شکل دی جائے گی۔ امریکی بورڈ کی اکثریت وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولینا لیوٹ نے ہفتے کو فاکس نیوز پر گفتگو میں بتایا کہ نئی کمپنی کے بورڈ کے 7 میں سے 6 اراکین امریکی ہوں گے، جبکہ ایپ کا الگورتھم بھی چین کے بجائے امریکا کے کنٹرول میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ٹک ٹاک کو امریکا میں اکثریتی طور پر امریکیوں کی ملکیت بنا دے گا۔ سیکیورٹی اور پرائیویسی پر...
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک...
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
لاہور: ڈیفنس سی ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) پاکستان میں ایک سترہ سالہ ٹک ٹاک اسٹار کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ قتل کی یہ واردات اس وقت ہوئی تھی، جب مقتولہ نے بار بار ملزم کی پیش قدمیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ جون میں ہونے والے اس قتل کی ملک گیر مذمت کی گئی تھی اور اس کے بعد خواتین کی آن لائن پلیٹ فارمز پر سلامتی سے متعلق ایک بار پھر بحث چھڑ گئی، خاص طور پر اس وقت جب تعزیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ کچھ آن لائن تبصروں نے مقتولہ کو ہی اس کی موت کا ذمہ دار...
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے آپ کیا کہتے ہیں؟ ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ ملزم نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔ جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ...
چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کا ٹک ٹاک پر مؤقف واضح ہے۔ حکومت ادارے کی خواہشات کا احترام کرتی ہے اور اسے مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق تجارتی مذاکرات کرنے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ ایسا حل نکالا جاسکے جو چین کے قوانین سے مطابقت رکھتا ہو اور تمام فریقین کے مفادات کا توازن قائم کرے۔‘ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک کو امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کا معاہدہ آگے بڑھ رہا ہے، یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ-شی فون کال: تعلقات میں بہتری کا اشارہ، مگر ٹک ٹاک ڈیل...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں عمر حیات پر فرد جرم عائد کردی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ ’ثناء یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟‘، ملزم عمر حیات نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے‘، جس پر عدالت نے کہا کہ ’آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثناء...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی سرمایہ کار ایپ کی آپریشنز کا کنٹرول امریکہ کے اندر سنبھالیں گے۔ امریکی قانون ساز کئی برسوں سے ٹک ٹاک کو لے کر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ڈیٹا پرائیویسی اور نوجوان امریکیوں پر چین کے ممکنہ اثرات ہیں۔ اسی وجہ سے بائیٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک کی اصل کمپنی ہے، پر یا تو امریکی سرمایہ کاروں کو شئیرز دینے یا پھر امریکا میں پابندی کا سامنا کرنے کا دباؤ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو: ٹک ٹاک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 3 ماہ بعد پہلی فون کال میں تعلقات میں نرمی کا اشارہ ملا، تاہم مشہور ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل پر کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا ٹرمپ نے کال کے بعد دعویٰ کیا کہ ڈیل قریب ہے، مگر بیجنگ کے بیان میں محتاط لہجہ اختیار کیا گیا۔ چینی صدر نے کہا کہ کاروباری مذاکرات مارکیٹ اصولوں اور ملکی قوانین کے مطابق ہونے چاہییں۔ ماہرین کے مطابق یہ کال بظاہر تعلقات میں ’برف پگھلنے‘ کا اشارہ ہے، مگر بڑے تجارتی معاہدے کا امکان اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایپیک...
سٹی42: سپر فلد سنڈھ میں مسلسل تباہی مچا رہا ہے۔ آج شب سندھو دریا کا سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ میں "سیہون بچاؤ بند" سے ٹکراگیا، سارے علاقہ میں درجنوں دیہات اور سڑکیں زیرِ آب آ گئے۔ سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرا گیا ۔ سیلابی ریلا ٹکرانے سے 3 دیہات اور رابطہ سڑکيں زیرِ آب گئیں، کچےکے علاقے نئوں گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔ بنیادی صحت مرکز بھی پانی میں ڈوب گیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی نوشہرو فیروز میں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ٹک ٹاک پسند ہے، سوشل میڈیا ایپ نے انتخابی مہم میں مدد کی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ متوقع ہے، جس میں تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کے مستقبل پر بھی اہم فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ دونوں رہنما اس معاہدے پر بات کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے بائٹ ڈانس سے امریکی مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ اگر یہ ڈیل طے پا گئی تو ایپ کو امریکا میں بند ہونے سے بچایا جا سکے گا۔یاد رہے کہ کانگریس نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر...
اسلام آباد : پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، برطانوی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ورجن اٹلانٹک اکتوبر سے لندن سے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے لیے فلائٹس بحال کرے گی. ایئرلائن اپنے فضائی آپریشن کو سعودی عرب کے شہر ریاض کے ذریعے پاکستان سے منسلک کرے گی۔ یاد رہے کہ ورجن اٹلانٹک نے 2023 میں پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جمعے کو ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل اور چین امریکا تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی اور خبر رساں ایجنسی شنہوا نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک کا معاملہ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ وہ شی جن پنگ سے ٹک ٹاک اور تجارت دونوں معاملات پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام معاملات...
واشنگٹن/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، اس نے میری انتخابی مہم میں بھی مدد کی۔(جاری ہے) ٹک ٹاک ایک قیمتی اثاثہ ہے اور امریکہ اس پر اختیار رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، اس نے میری انتخابی مہم میں بھی مدد کی۔ ٹک ٹاک ایک قیمتی اثاثہ ہے اور امریکہ اس پر اختیار رکھتا ہے۔
سٹی 42 : برطانیہ کی ایئرلائن نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن آئندہ ماہ اکتوبرسےفلائٹس بحال کرے گی، لندن سے لاہور، کراچی اوراسلام آباد کیلئے فلائٹس آپریشن بحال ہوگا۔ واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے 2023 میں پاکستان سے اپنی پروازوں کو بند کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی برطانوی ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت ، برطانوی ایئرلائن سعودی شہر ریاض کے ذریعے پاکستان کو فضائی آپریشن میں منسلک کرے گی۔ سیلاب سے متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد ہی دوبارہ کھل سکیں گے
فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) آج جمعرات کو دبئی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق نو ستمبر کو دوحہ پر بیلسٹک میزائل حملوں کے لیے اسرائیل نے ایک ایسا طریقہ استعمال کیا، جس کا مقصد یہ تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کو قطر کی فضائی حدود میں بھی داخل نہ ہونا پڑے اور ساتھ ہی وہ تیل سے مالا مال اس عرب ریاست کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ بھی دے سکیں۔ ان دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کی قیادت کو ہدف بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر کے پانیوں کے اوپر فضا سے فائر کیے تھے۔ ہلاک شدگان کی تعداد اور اسرائیلی حملے کے اثرات دوحہ میں ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان ٹِک ٹاک فریم ورک پر معاہدہ ہوگیا،جس کے تحت ٹک ٹاک کا کنٹرول امریکا کو منتقل ہو جائے گا۔ 17کروڑ امریکی صارفین والی مقبول ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکا اور چین کے درمیان کئی ماہ کی مذاکراتی کوششوں کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معاہدے کا مقصد امریکی سیکورٹی خدشات کو دور کرنا اور ساتھ ہی ایپ کی چینی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک پر جاری ایک سال سے زائد پرانا تنازع بالآخر ختم ہوگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک امریکا میں کام جاری رکھے گا۔ اس معاہدے کے مطابق ایپ کے امریکی اثاثے چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے لے کر امریکی مالکان کو منتقل کیے جائیں گے، جس سے یہ طویل تنازع ختم ہونے کی امید ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف ٹک ٹاک کے 170 ملین امریکی صارفین کے لیے اہم ہے بلکہ امریکا اور چین، دنیا کی دو بڑی معیشتوں، کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کو کم کرنے...
برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جلد ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خطے کو درپیش متعدد مسائل پر کھل کر رائے دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوم میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا کی 7 خطرناک جنگیں رکوائیں جن میں سے 4 جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں۔ صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر کہا کہ مسئلہ یہ ہے نیٹو اور یورپی یونین روس سے تیل خرید رہے ہیں اگر وہ ایسا کرنا بند کردیں تو میں روس...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کے الزام میں گرفتار اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی۔ سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے اس کیخلاف کیس واپس لے لیا جس پر عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے معافی کی وجہ دریافت کی تاہم ٹک ٹاکر نے جواب دینے سے گریز کیا۔ اب سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اغوا کی کوشش کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے والے اپنے سابق منگیتر کو معاف کرنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے حسن زاہد کو اس لئے معاف کیا ہے کیونکہ اس کے والدین...
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجوہات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ حسن کی والدہ کی درخواست پر اور فی سبیل اللہ کیا ہے۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ جب انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آواز بلند کی تو ان کا مقصد ان خواتین جیسا بننا تھا جو اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ضرور کرنا پڑا، مگر اُن 75 فیصد لوگوں کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا جنہوں نے ان...
لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔ والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں، والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں۔انہوں نے وکیل سے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ملزم کو معاف کرنے پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے ڈیل کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مبینہ اغواء اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کرنے کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی، تاہم سماعت کے لیے عدالت پیشی پر سامعہ حجاب سے ملزم کو معاف کرنے پر سخت کیے گئے، تاہم انہوں نے صلح کے حوالے سے...
لاہور: ہائی کورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔ والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے...
امریکا اور چین نے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے ایک فریم ورک معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اسپین میں ہفتہ وار تجارتی مذاکرات کے بعد کیا۔ بیسنٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی وزیر اعظم شی جن پنگ جمعہ کو براہ راست بات چیت کریں گے تاکہ ڈیل کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد ٹک ٹاک کی ملکیت کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے منتقل کرکے کسی امریکی کمپنی کو دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا امریکی حکام نے کہا کہ ڈیل کی تجارتی تفصیلات...
چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے بتایا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت سے ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل ، سرمایہ کاری کی رکاوٹوں میں کمی اور اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے ایک بنیادی فریم ورک پر اتفاق کیا گیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقچین اور امریکہ کے اقتصادی و تجاری وفود کے درمیان اسپین کے شہر میڈرڈ میں مذاکرات ہوئے ۔مذاکرات کے بعد چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں لی چھنگ گانگ نے...
لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن رکن اسمبلی فرخ جاوید مون نے پیش کی جس میں وفاقی حکومت سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے جو نوجوان نسل بالخصوص بچوں کو بیحیائی کی طرف راغب کر رہا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر اُکساتے ہیں، جو اسلامی معاشرتی اقدار کے سراسر منافی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں سماجی رابطے کی مقبول ایپ ٹک ٹاک پر مستقل پابندی کے لئے قرارداد جمع کرا دی گئی ۔ قرارداد اپوزیشن رکن اسمبلی فَرُّخ جاوید کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں ٹک ٹاک کونوجوان نسل کے اخلاقی زوال کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک مافیا” نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف لے جا رہا ہے، اور اس پلیٹ فارم کے لائیو چیٹ فیچر کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ مل رہا ہے، جو بچوں اور کم عمر صارفین پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ سستی شہرت اور پیسوں کے لالچ میں نئی نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے دستاویز میں مزید کہا گیا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انقلاب صرف سوشل میڈیا پر “ٹک ٹک” کرنے سے نہیں آتے، اگر ایسا ممکن ہوتا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ 4 اکتوبر کے احتجاج کی بدولت ہم نے جس مقصد کا تعین کیا تھا، وہ حاصل کیا، اور قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ ملنا اسی تحریک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ہدف عمران خان نے دیا تھا اور وہ خود 4 اکتوبر کو پشاور سے نکل کر 5 اکتوبر کو ہدف حاصل کرکے واپس آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ہر وقت باتیں کرتے...
سٹی 42: ٹِک ٹاکر سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے صلح ہو گئی، عدالت میں بیان دیدیا جج عامر ضیا نے سامعہ حجاب سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہو گیا ہے؟ سامعہ حجاب نے عدالت میں بیان دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہو گیا ہے۔ جج عامر ضیاء نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ ٹِک ٹاکر سامعہ حجاب نے بیان دیا کہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں۔ مجھے ملزم کو ضمانت دینے اور بری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم حسن زائد کی ضمانت منظور کر لی...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے کیس میں نامزد ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے کیس کی سماعت کی، جس دوران تفتیشی افسر محمد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر سامعہ حجاب بھی عدالت میں موجود تھیں۔ عدالتی عملے نے ہدایت دی کہ جج کے حکم پر میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر جانا ہوگا۔ سماعت کے دوران سامعہ حجاب نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ جج عامر ضیا نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہو گیا ہے؟ جس پر سامعہ حجاب نے جواب دیا کہ جی، ہمارا معاملہ طے...
سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس کے سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی۔ تاہم سامعہ حجاب کی عدالت میں نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کیس کی سماعت کی۔ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کا وکیل پیش ہوا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ مدعیہ سامعہ حجاب ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوجائیں گی۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کہا کہ مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد ہے تو عدالت میں آجائے، ورنہ تو مدعیہ کو خود آنا پڑے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے مزید...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ تاہم مدعیہ سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل موجود تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد موجود ہے تو وہ عدالت میں پیش ہو، بصورت دیگر مدعیہ کو خود آنا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج پیش...
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔ ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)موضع جھینگر میں لوڈر رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین شوکت بھکاری جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق شوکت بھکاری 3 بچوں کا باپ تھا، شوکت بھکاری اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا اور وہ کئی ایکڑ زرعی زمین کا بھی مالک تھا۔کئی سال قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ بھیک مانگتے مانگتے لکھ پتی بن چکا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہے اور اس طرح مہینے...
امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام نے اتوار کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں تجارتی تنازعات اور ٹک ٹاک کی ڈیڈلائن سمیت دیگر مسائل پر بات چیت شروع کردی۔ مذاکرات اسپین کی وزارتِ خارجہ کی عمارت ’پالاثیو دے سانتا کروز‘ میں ہوئے جہاں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر نے شرکت کی جبکہ چین کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم ہہ لی فینگ اور سینیئر مذاکرات کار لی چنگ گانگ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر یہ مذاکرات گزشتہ 4 ماہ میں یورپی شہروں میں ہونے والے چوتھے اجلاس ہیں جن کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عائد بھاری ٹیرف کے دباؤ تلے دبے پاک چین...
مظفرگڑھ کے نواحی علاقے موضع جھینگر میں ایک افسوسناک حادثے میں شوکت نامی بھکاری جاں بحق ہو گیا، جسے اہلِ علاقہ “امیر ترین بھکاری” کے نام سے جانتے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوکت موٹرسائیکل پر سوار تھا اور ایک لوڈر رکشے نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ شوکت تین بچوں کا باپ تھا اور کئی سالوں سے پیشہ ور بھکاری کے طور پر پہچانا جاتا تھا، مگر اس کی کہانی عام بھکاریوں سے مختلف تھی۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ شوکت نہ صرف اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا بلکہ اس کے پاس کئی ایکڑ زرعی زمین بھی موجود تھی۔ وہ ایک...
ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قرار داد اپوزیشن رکن فرخ جاوید نے جمع کرائی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک مافیا لایئو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے نوجوان نسل خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غلط حرکات کرنے کا کہتے ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا...
مصر کی ایک عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنادی۔ عرب میڈیا کے مطابق الاسکندریہ کی عدالت میں وفا عامر نے ٹک ٹاکر مروہ یسری کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر غلط بیانی کرتے ہوئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ عدالت کے روبرو مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے وفا عامر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی کے نتیجے میں مشہور فٹبالر ابراہیم شیکا ہلاک ہوئے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ الزمالک کلب کے یہ کھلاڑی کینسر...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے سماجی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی۔ یہ بھی پڑھیں:متنازعہ پرینک ویڈیو بنانے پر معروف ٹک ٹاکر کو پابندی کا سامنا قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان میں اس وقت ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، جس کے باعث نوجوان نسل، خصوصاً بچے، بے حیائی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کا عکس متن میں کہا گیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نہ صرف آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر بھی اکساتے ہیں، جو ہمارے اسلامی معاشرتی اقدار کے...
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا۔ میکسیکن ریاست یوکاٹن کے گورنر یوکین ڈیاز مینا نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Post Views: 2
امریکی اور چینی حکام کے درمیان اتوار کو ہونے والے تجارتی مذاکرات میں پہلی بار چینی شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کا معاملہ باضابطہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو حکم دیا تھا کہ وہ 17 ستمبر تک اپنی امریکی آپریشنز فروخت کرے ورنہ ایپ کو امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا اگر ایسا ہوا تو یہ چوتھی توسیع ہوگی جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دی جا رہی ہے۔ پچھلے 3 دور کے مذاکرات (جنیوا، لندن...
ایپل نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سم کارڈ کے بغیر چلنے والاآئی فون ایئر متعارف کروا دیا ہے — اور اس کے ساتھ ہی فزیکل سم کارڈز کا دَور ختم ہونے کے قریب دکھائی دے رہا ہے۔ نیا آئی فون ایئر مکمل طور پرای سم (ڈیجیٹل سم) پر کام کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب فون میں پلاسٹک کی سم ڈالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فون وہ تمام کام اسی طرح کرے گا جیسے سم کارڈ کے ساتھ کرتا تھا — بس فرق یہ ہے کہ سم اب نظر نہیں آئے گی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، ایپل کا یہ اقدام موبائل انڈسٹری میں ایک نئی تبدیلی کی شروعات...
سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان باہمی صلح ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت کیس میں، عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ملزم حسن زاہد کی جانب سے عدالت میں دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ تاہم، مدعیہ سامعہ حجاب آج عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس کے باعث درخواستوں پر باقاعدہ سماعت نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو مشروط طور پر معاف کردیا. حسن زاہد نے مجھے اغواء کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگی ۔حسن نے آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی۔ حسن کی یقین دہانیوں پر میں اسے معاف کرتی ہوں : سامعیہ کا تحریری بیان#SamiyaHijab pic.twitter.com/TiVfBALIjk — Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) September 12, 2025 یکم ستمبر کو سامعہ حجاب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش...
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے...