2025-11-03@04:41:48 GMT
تلاش کی گنتی: 1791

«پاک امریکا»:

(نئی خبر)
    امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی...
     وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔  نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار  وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب پاکستان کی مشرق سے لےکرمغرب تک دنیامیں عزت ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔
    لاہور: چین اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی کی دوڑ نے ’’17‘‘ نایاب دھاتی عناصر اور’’50‘‘ اہم معدنیات کی طلب بے پناہ بڑھا دی ہے جن کی بنیاد پہ جدید ترقی قائم ودائم ہے۔ یہ نایاب دھاتی عناصر اور اہم معدنیات اسمارٹ فونز، سولر پینل، کمپیوٹر اور الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر سیمی کنڈکٹرز ، دفاعی نظام اور سیٹلائٹس تک ہر جدید چیز میں استعمال ہوتے ہیں۔ زمین کی پرت میں یہ زیادہ نایاب نہیں لیکن اکثر منتشر یا دیگر عناصر کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔اس وجہ سے ان کا نکالنا تکنیکی طور پر مشکل اور مہنگا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے امریکا کے لیے اہم معدنیات و دھاتی عناصر کی تازہ فہرست مرتب کی ہے جس میں تانبا...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستان سفارتی محاذ پر اچھا کھیل رہا ہے، پاک بھارت جنگ سے ہماری عالمی ساکھ بہتر ہوئی، اس وقت نریندر مودی منظر سے غائب جبکہ پاکستان کو امریکا، چین، سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستانی قیادت کی تعریف کر رہے ہیں، یہاں معدنیات ، تیل اور تجارت کی آفر دی تاہم اگر ٹرمپ کے مقاصد پورے نہ ہوئے تو معاملات مختلف ہوں گے، پاکستان کو خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، پاک سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-25   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، ان شاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ نیویارک میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-2 وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے یہ گزشتہ دو دنوں میں تیسری ملاقات تھی، ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون، توانائی کے منصوبوں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خطے کی اقتصادی ترقی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز)پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت کاروباری رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات و ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکی بحری جہاز کے کراچی آمد پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ تقریب میں شرکت کی اور ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کے لیے کے ایف سی پاکستان کی سماجی خدمات کو...
    پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23 سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا اور مشترکہ خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت، دو طرفہ سرمایہ کاری کے امکانات اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر امریکا کی حالیہ امداد کے مثبت نتائج بھی زیرِ بحث آئے۔ناظم الامور بیکر نے کراچی کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
    پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23 سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات و ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکی بحری جہاز کے کراچی آمد پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ تقریب میں شرکت کی اور ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کے لیے کے ایف سی پاکستان کی سماجی خدمات کو سراہا۔ مزید پڑھیں: امریکی...
    واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے ضامن ہیں، ان کی لیڈرشپ میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی سمت میں داخل ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کر دی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے اور دنیا کے اہم امور زیرِ بحث آئے۔  وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیراعظم نے بالخصوص پاک بھارت کشیدگی میں سیزفائر کرانے کے لیے صدر ٹرمپ کے...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پی ایس ایکس میں ابتدائی کاروبار ہی سے سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں شاندار اضافہ ریکارڈ ہوا۔ چند ہی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 1901 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 61 ہزار 181 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو پی ایس ایکس کی تاریخ میں ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ رواں سال کے دوران 100 انڈیکس میں اب تک 39 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جب...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی، وی نیوز نے سابق سفیر اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ سال پاک امریکا تعلقات کے لیے اچھا رہا ہے اور امریکی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ہمراہ اس ملاقات کی تصویریں دیکھ کر لگتا ہے کہ ملاقات خوشگوار رہی۔ ’پاکستان کو اس خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ایک...
    پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بازارِ حصص میں زبردست تیزی  کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ ہے۔ آج کاروبار کے آغاز ہی سے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ رفتار اور بھی بڑھ گئی اور انڈیکس 1901 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، ان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرات مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جا سکا۔...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک امریکا سربراہ ملاقات ختم، شہباز شریف وائٹ ہاؤس سے...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں پاک امریکا سربراہان کی ملاقات ختم ہونے کے بعد  وزیر اعظم شہباز شریف وہاں سے نیویارک جانے کے لیے روانہ ہو گئے۔ تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری رہنے والی اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے سیکیورٹی اور دفاعی امور پر امریکی حکام سے مشاورت کی۔ ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران دوران پاک، امریکا تعلقات علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (اسٹاف رپورٹر )افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ وجدل کے بجائے سیاسی رہنما اورعلما کرام مل بیٹھ کر اس کاحل نکالیں۔ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا،ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ وگولہ بارود اور ہمارے پاس صرف اسلام و ایمان کی دولت ہے۔ اگر ان کی اتنی جرأت ہوتی تو نیٹو کے لائولشکرکے ساتھ اپنا سامان چھوڑ کر نہ بھاگتے۔امریکا ایک سازش کے تحت اپنا اسلحہ و گولہ بارود چھوڑ کر گیاتا کہ یہ لوگ آپس میں لڑیں مگر امیر المومنین کے...
     پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے لینڈ ریکارڈز اور جائیداد منتقلی خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب سے متعقلہ اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے لین دین/ فروخت، منظور شدہ انتقال کی نقل، ای رجسٹری، رجسٹری برائے خریدار اور رجسٹری فروخت کنندہ کی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر لندن سے ان خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مرحلہ وار سعودی عرب، متحدہ...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ’ٹائیگرز‘ اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ پاکستان کو فائنل میں...
    نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور ہم مزید بہتری کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں دو طرفہ تعلقات میں مزید گرمجوشی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں غزہ میں سیزفائر سے متعلق اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ برادرانہ تعلقات کو تجارت، جوائنٹ وینچر اور دیگر شعبوں میں...
    2022 کے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف دبئی میں میچ اور فائنل میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی یو اے ای کے میدانوںمیں پاکستان کی کارکردگی بہتر،سات میں سے چار میں کامیاب حاصل کی پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ2022 ء کے فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہیں۔2022 ء کے ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فورکے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔اس سے قبل2019ء میں بھی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل...
    ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کے سابق کپتان دسن شناکا نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں شناکا صفر پر آؤٹ ہوئے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 بار صفر پر آؤٹ ہوکر روانڈا کے کیون ارکوزےکو پچھے چھوڑا۔ واضح رہے پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کے امکانات کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔
    نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یہاں بلانے کے لیے بہت شکریہ، میری حکومت کے 8 ماہ کے دوران اچھی تبدیلیاں آنی شروع ہو گئی ہیں، پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک کو بے انتہا مسائل سے دو چار کیا...
    پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ آزاد ممالک کا حق ہے کہ وہ اپنی باہمی تعلقات کو بڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے سفارتخانے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ روس، پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، آزاد خودمختار ممالک جن شعبہ جات میں دل چسپی رکھتے ہیں انھیں مضبوط کر سکتے ہیں، اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کا قطر پر حملہ بھی ہے۔ روس نے پاکستان کے غیر جانب دارانہ مؤقف اور نازی ازم کے خلاف قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، سفیر نے کہا پاکستان اور روس عالمی و علاقائی امن کے لیے مؤقف میں...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں، اقوام متحدہ جب جنگیں نہیں رکوا سکتا تو اس کا کیا فائدہ ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کا کام تھا مگر افسوس ہے کہ مجھے یہ کرنا پڑا، یو این نے جنگیں رکوانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نے تو اس کے فون تک نہیں اٹھائے، جب جنگیں نہ رکوا سکے تو یو این کا کیا فائدہ؟ کھوکھلے الفاظ جنگیں...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت کردی جب کہ اجلاس میں پی ایچ افی کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دیا گیا قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں منعقد ہوا جس میں وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندوں نے شرکت کی.(جاری ہے) اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا جسے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے درست قرار دے دیا قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری الیکشن کرانے کی ہدایت دی جس پر طارق بگٹی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت کردی جب کہ اجلاس میں  پی ایچ افی کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دیا گیا۔ شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا جسے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے درست قرار دے دیا۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری الیکشن کرانے کی ہدایت دی جس پر طارق بگٹی نے 2 ماہ میں انتخابات کرانے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 920.53پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 58ہزار475پوائنٹس تک پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔ دن ساڑھے بارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر469کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،186کی قیمتوں میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔(جاری ہے) مجموعی طور پر81کروڑ 71لاکھ 87ہزار757حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.17ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 265.14پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48ہزار299پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس1253.67پوائنٹ اضافے کے بعد دو لاکھ35ہزار369.42پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے، مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد 6 کا اشارہ بھی کیا۔ نشرہ نے اپنے کیریئر کے 75 ویں ون ڈے میں صرف 9 اوورز میں 26 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے، جس نے ثنا میر کے 2010ء میں نیدرلینڈز کے خلاف 5/32 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Nashra Sundhu reaches the milestone of 1️⃣0️⃣0️⃣ ODI wickets with an absolute ripper ???? ???? Watch Live ➡️ https://t.co/HTwBrsN30B#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/wtedPBnA6g — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September...
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بولر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے تیسرے ایک روزہ میچ میں اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کےعوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے کے ساتھ ساتھ نشرہ سندھو نے اس میچ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ وہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی بولر بن گئیں۔ اُنہوں نے یہ کارنامہ 75 میچز میں انجام دیا۔ Alhamdullillah, Truly humbled to reach the milestone of 100 ODI wickets with a player of the match award???? I am grateful to...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں عرب ممالک کے جو اجلاس ہوئے اور پھر دوسرے اجلاس میں ترکی، ملائشیا، انڈونیشیا، اور پاکستان کے سربراہان نے شرکت کی اس سے قبل عرب ممالک کے اجلاس میں بھی پاکستان کو خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ ان اجلاسوں میں اسرائیل کے خلاف کوئی ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کا اعلان کیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا اور اسرائیل کو بھی معلوم تھا کہ ان تلوں میں تیل نہیں۔ لیکن ان اجلاسوں میں ایک اچھی بات یہ ہوئی کہ شرکائے اجلاس کا مجموعی تاثر یہ ابھر کر سامنے آیا کہ قطر پر حملے میں امریکا معصوم نہیں ہے اس کو معلوم تھا کہ ایسا...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ دوسری جانب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ ایشیائی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 34 سینٹ (0.54%) کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 67.07 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے اکتوبر کے معاہدے کی قیمت بھی 0.54% بڑھ کر 63.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ نومبر کی ڈیلیوری کے لیے ہونے والے معاہدے 0.58% اضافے کے ساتھ 62.76 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔ پاکستان میں درآمدات میں کمی ادھر پاکستان میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے جب کہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8 فیصد بڑھیں اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا.(جاری ہے) حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جولائی 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70...
    افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ معاہدے کی داد رسی کی درخواست کی جبکہ دوسری جانب افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔افغانستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے مطالبے پر امریکا سے دوحہ معاہدے کی پیروی کا مطالبہ کیا ہے، افغان حکومت نے امریکا کو یاد دہانی کروائی کہ دوحہ معاہدے کے تحت اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنا ہے۔ دوحہ امن معاہدے میں افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی اور پڑوسی ممالک میں دراندازی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کئی برس بعد رواں سال ربیع کے سیزن کا آغاز ایک کروڑ 30لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی کے وافر ذخیرے کے ساتھ کرے گا، جس کے نتیجے میں سیلاب کے باعث ہونے والے زرعی نقصانات کو جزوی طور پر پورا کرنے میں مدد مل سکے گی.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ ہمیں کئی سال بعد ربیع کے سیزن میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کی امید ہے، کمی اگر ہوئی تو وہ نہ صرف کم بلکہ قابلِ برداشت اور سنبھالنے کے قابل ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم کئی برس بعد اگلے خریف سیزن میں بھی مناسب ذخیرہ منتقل ہونے کے بارے میں...
    لندن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل ہوگا، آج صبح 11 بجے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم 26 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے، شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی، خطے سمیت عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ محمد شہبازشریف اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ غزہ کے سنگین بحران کی طرف دلائیں گے، خطاب میں کلائمیٹ چینج، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو جو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 ستمبر 2025 کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ملازمت کے لیے امریکا آنے والے غیر ملکی ہنر مند افراد کے لیے سالانہ ویزا فیس 1500 ڈالر سے بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہنر مند افراد انڈیا، چین، پاکستان اور دیگر ممالک سے ایچ ون بی ویزا (اسکلڈ ویزا) کے تحت امریکا جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا میں موجود خاص طور پر ٹیک کمپنیاں متاثر ہوں گی، جن کا انحصار چھوٹے ممالک کی اسکلڈ افرادی قوت پر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ورک ویزا مزید مہنگا،’ہم بہترین لوگوں کو امریکا میں آنے کی اجازت دیں گے‘،صدر ٹرمپ یاد رہے کہ ایچ ون بی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو پہلو میں بٹھا کر افغانستان کی بگرام ائربیس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سنسی خیز انداز اپناتے ہوئے اخبار نویسوں کو مخاطب کرکے کہا یہ آپ کے لیے چھوٹی سی بریکنک نیوز ہو سکتی ہے کہ ہم اپنی ائر بیس واپس چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے کہا بگرام ائر بیس اس مقام سے ایک گھنٹے کی دور ی پر ہے جہاں چین جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔ یوں امریکا نے خطے میں اپنے عزائم اور ارادوں کو زیادہ کھل کر بیان کر دیا۔ گویا کہ وہ چین کے ایٹمی ہتھیاروں پر نظر رکھنے کے لیے افغانستان میں اپنی...
    سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور سردار تنویر الیاس —فائل فوٹو سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مئی میں پاک فوج نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اُسے امریکا سے منتیں کرنا پڑ گئیں۔راولاکوٹ میں کنونشن سے خطاب میں تنویر الیاس نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفر آباد میں کہا تھا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاک فوج کی آپ کے لیے بہت قربانیاں ہیں، اس کی قدر کریں اور سبز ہلالی پرچم کی عزت کریں۔اُن کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک چار جنگیں ہوچکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے لیکن یہ سرمایہ اگر عوام کی ترقی اور خوشحالی پر لگایا جاتا تو آج خطے کے حالات بالکل مختلف ہوتے، پاکستان بھارت کا ہمسایہ ہے اور دونوں ممالک کو ساتھ رہنا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں،  اگر ہم نے بار بار جنگوں پر وسائل ضائع نہ کیے ہوتے تو عوام کی تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولتوں کے معیار کو بلند کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام...
    9 ستمبر 2025 کو مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھرکشیدگی کی لہر دوڑگئی جب اسرائیل نے قطرکے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملہ کیا۔ اس حملے کا مقصد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے چند سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانا تھا، جن میں خلیل الحیہ کے بیٹے اور ان کے قریبی معاون بھی شامل تھے۔ اس واقعے نے خطے کے امن کو بری طرح متاثرکیا۔ اس واقعے کے سبب امریکا کے دہرے معیار اور سامراجی انداز پر انگلیاں اٹھیں۔ قطر نے اسرائیلی حملے کو قومی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف قرار دیا جو کہ سو فیصد درست ہے۔ قطری حکومت نے اسے کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدام...
    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی سنچری بناڈالی۔ یہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل دوسری سنچری ہے۔ وہ لگاتار دو ون ڈے سنچریز بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئیں۔ اس سنچری کے ساتھ ہی سدرہ امین کی ون ڈے سنچریز کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جو پاکستان کی دیگر تمام کھلاڑیوں کی مجموعی سنچریز (چار) سے بھی زیادہ ہے۔ https://x.com/ESPNcricinfo/status/1969096941553234145 واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں سنچریز اسکور کرنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ہمارے ایک دوست کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی تو اپنے ہیروز اور محسنوں کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں، ان کے راستے میں آنکھیں بچھاتے ہیں انہیں عزت و توقیر اور مقبولیت کے بلند ترین مقام پر بٹھاتے ہیں لیکن جو لوگ حکمران وقت ہوتے ہیں وہ اس مقبولیت سے حسد کی آگ میں جلنے لگتے ہیں اور قوم کے محسنوں کے ساتھ وہ سلوک کرتے ہیں کہ انسانیت شرمانے لگتی ہے۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ ابھی ایسا ہی ہوا۔ پاکستان نے ایٹمی دھماکے تو بھارت کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو کیے لیکن ڈاکٹر خان نے گولڈٹسٹ کے ذریعے پاکستان کو بہت پہلے ایٹمی صلاحیت سے ہمکنار کردیا تھا۔ یہ جنرل ضیا الحق...
    پاکستان اور سعودی، عرب مشترکہ دفاعی معاہدے میں بندھ گئے ہیں۔ اسلامی دنیا کے عالمی امور میں اب تک کے رویے کے تناظر میں یہ پیش رفت غیر متوقع ہے۔ اس سلسلے میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگوں اور باہمی چپقلش کی تاریخ رکھنے والے عرب ممالک کی حکومتوں اور تھنک ٹینکس نے کبھی ایسی صورت حال پیدا ہو جانے کے امکان پر غور نہ کیا ہو گا کہ اگر اسرائیل نے فلسطین میں ظلم و ستم اور مارا ماری سے آگے بڑھتے ہوئے عرب ملکوں میں سے کسی ایک کو نشانہ بنایا تو ایسی صورت میں سرمایہ کاری اور عالمی امور میں عرب ممالک کا سب سے قریبی ساجھے دار امریکا کیا رویہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ای کامرس اور ڈائریکٹ ٹو کنزیومر پلیٹ فارمز میں تنوع پیدا کریں اور امریکی ڈیجیٹل ریٹیل اسپیس میں پاکستانی وینچرز کی کامیابی کو ایک مثال کے طور پر لیں بیان کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر تجارت و سرمایہ کاری محمد حنیف چنا کے ہمراہ 15 سے 17 ستمبر 2025 تک نیویارک کا تین روزہ دورہ کیا.(جاری ہے) اس دورے کے دوران پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی سفیر پاکستان نے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔جرمن جریدے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور ان کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں کئی بار توسیع کی گئی، تاہم وہ اسباب جن کی بنیاد پر افغانوں نے پناہ...
    سٹی 42 : برطانیہ کی ایئرلائن نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔  ورجن اٹلانٹک ایئرلائن آئندہ ماہ اکتوبرسےفلائٹس بحال کرے گی، لندن سے لاہور، کراچی اوراسلام آباد کیلئے فلائٹس آپریشن بحال ہوگا۔  واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے 2023 میں پاکستان سے اپنی پروازوں کو بند کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی برطانوی ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت ، برطانوی ایئرلائن سعودی شہر ریاض کے ذریعے پاکستان کو فضائی آپریشن میں منسلک کرے گی۔   سیلاب سے متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد ہی دوبارہ کھل سکیں گے
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 700 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔  سرمایہ کاروں کے مطابق حکومتی اقدامات، روپے کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات نے اسٹاک مارکیٹ کے رحجان کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانےکے مطالبے پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر نے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انتہائی تاریک لمحہ قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس ادارے کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے۔ امریکا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کوچھٹی بار ویٹو کر دیا تھا ۔ 15 رکنی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد...
    اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر تجارت و سرمایہ کاری محمد حنیف چنا کے ہمراہ 15 سے 17 ستمبر 2025 تک نیویارک کا تین روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر پاکستان نے متعدد اسٹیک ہولڈرز  کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں جن میں معروف پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز گل احمد، الکرم انڈسٹریز، الکرم ٹاولز، نشاط ملز، اور لکی ٹیکسٹائلز شامل ہیں۔ پاکستانی حکام نے اہم تجارتی سہولت کاروں TEU، تجارتی نمائش کنندہ USA، GSPL-امریکہ، جی ایس پی ایل، ایل ایل سی اور ایل ایل سی کے ساتھ ساتھ گھریلو ٹیکسٹائل و ملبوسات کے شعبوں میں سرگرم ایجنٹوں سے بھی ملاقتیں کیں۔ باہمی...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں اسرائیل سے امداد کی ترسیل کی رکاوٹیں ہٹانے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی زمینی کارروائی جاری، غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل یہ قرارداد 15 میں سے 14 ارکان نے حمایت کی، تاہم امریکا کے انکار کے بعد منظور نہ ہو سکی۔ یہ دو سالہ جنگ کے دوران واشنگٹن کا چھٹا ویٹو ہے۔ پاکستان کا سخت مؤقف پاکستان نے امریکا کے ویٹو کے بعد ایک بار پھر غزہ میں ’فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ...
    ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار  پھر  غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔  امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی  قراردادکو  ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔  امریکا  کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں  غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر  عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔ شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے  یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی تھی...
    سینیئر سیاستدان، دانشور اور صحافی سید مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟ وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود کے ساتھ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں تو دونوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ ’پاکستان کی 5 بڑے ممالک میں خاص اہمیت ہے‘ مشاہد حسین نے کہا کہ امریکا بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے اور پاکستان اس وقت دنیا میں ایک...
    پہلے صدرِ مملکت،جناب آصف علی زرداری، ماہِ رواں ہی میں10روزہ دَورے پر چین پہنچے اور اب وزیر اعظم ، جناب شہباز شریف،10دن کے لیے ملک سے باہر چلے گئے ہیں ۔اگرچہ17ستمبر کو ریاض میں ہمارے وزیر اعظم کا پُرتپاک استقبال ہُوا ہے اور سعودیہ کے ساتھ نئے تاریخی اسٹریٹجک معاہدے بھی ہُوئے ہیں، مگرسوال یہ ہے کہ کیا غریب پاکستان ایسے طویل اور مہنگے سرکاری دَورے برداشت کر سکتا ہے؟جناب شہباز شریف 17ستمبرکو پاکستان سے روانہ ہُوئے ہیں اور27ستمبر کو واپس آئیں گے۔ اُنھوں نے پہلے سعودی ولی عہد،محترم محمد بن سلمان،سے ملاقات کی ہے، اور دوسرے اسٹاپ اووَر میں آج بروز جمعہ وہ برطانوی وزیر اعظم ، کیئر اسٹارمر، سے لندن میں ملیں گے ۔لندن سے وہ نیویارک پہنچیں...
    اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے  کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات کو بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ58کی سطح پر ٹریڈ ہوا جبکہ 1700سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 1لاکھ57ہزار900کی بلند سطح پر بندہونے کا ریکارڈ بھی بنادیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 183ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 68.45 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ پرسرمایہ کاروں نے مثبت ردعمل اظہار کیا جبکہ میکرو اکنامک استحکام،سرکاری مالیاتی اقدامات اور اصلاحات نے انویسٹر کا اعتماد بحال کیا جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  (پی ایس ایکس)  میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی غیر معمولی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1873 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,58,051 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ دن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار 978 پوائنٹس کی نچلی سطح کو بھی چھوا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری...
    —فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کے لیے یہ سرپرائز تھا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے: ملیحہ لودھی پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتب انہوں نے کہا...
    —فائل فوٹو سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک سیکیورٹی پرو وائڈر کے طور پر سامنے آیا ہے، بہت سے عرب ممالک سے امریکا کے خلاف سوالات اٹھ رہے ہیں جن ممالک کی سیکیورٹی کا امریکا ضامن تھا۔ پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتبریاض/اسلام آباد پاکستانی فوجی طاقت اورسعودی... انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جب سے قطر پر حملہ...
    پاکستان کے نوجوان اوپنر سائم ایوب ایشیا کپ 2025 میں مسلسل ناکامیوں کے باعث کرکٹ مداحوں اور ماہرین کے نشانے پر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وہ صرف 2 گیندوں پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، جو ان کے پچھلے چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں چوتھا ’ڈک‘ تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، سپر فور میں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟ ایک سال میں 5 ’ڈک‘, سنجو سیمسن کے برابر سائم ایوب نے اس سال کھیلے گئے 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہو کر بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ سیمسن نے 2024 میں 13 میچز میں 5 بار صفر...
    قطر پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سوال اہم ہے کہ امریکا اس حملے سے لاعلم کیسے رہا، جبکہ امریکا اور اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایسا تاثر جنم لے رہا ہے کہ بعض حلقے دانستہ اور بعض نادانستہ طور پر مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں کہا گیا کہ غزہ کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا اور اگر حماس کو ختم کر دیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایسا تأثر سامنے آ رہا ہے کہ کچھ لوگ نادانستہ اور کچھ لوگ شعوری طور پر مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا جو اجلاس ہوا اُس میں کہا گیا کہ غزہ کی گورننس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ اگر فلسطین کے ملٹری ونگ حماس کو آپ ختم کر دیں گے تو فلسطین کی کوئی دفاعی قوّت نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عرب...
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہد مسعود خان اسکواش میں ساؤتھ ایشیا اور ایشین چیمپیئن کی حیثیت سے ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسکواش فائنل میں بہنیں مدمقابل، ماہ نور نے سحرش کو ہرادیا، والد کس کی طرف؟ شاہد مسعود پاکستان کے نمبر ون اسکواش کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور وہ امریکا کی یونیورسٹیز میں نیشنل اور انٹرنیشنل پلیئرز کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیے: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا شاہد مسعود اسکواش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نریندر مودی نے شنگھائی کانفرنس میں شرکت اور چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ساتھ سر جوڑ کر کانا پھونسی کرکے وہ مقاصد حاصل کر لیے جو پہلے ہی طے کر لیے گئے تھے۔ شنگھائی کانفرنس کے چند ہی دن بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے لب ولہجے پر ایک سو ڈگری کی تبدیلی کرکے بھارت اور نریندر مودی کے لیے شیریں بیانی شروع کر دی۔ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے ڈرانے دھمکانے کی زبان ترک کرکے بھارت کو امریکا کا دوست قرار دیتے ہوئے کہا وہ مودی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں...
    پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔ اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ  محمد حفیظ...
    قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔  ڈاٹ بالز پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر...
    پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے ٹی20 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تو پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کھلاڑیوں نے میچ ختم ہونے کے بعد ہاتھ نہ ملایا صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس لسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی تیسرے...
    امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے معاونت کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی کی جارہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ سے لدے ہوئے سی سیونٹین اور سی ون تھرٹی جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان، گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر...
    ریاستہائے متحدہ امریکا نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امدادی سامان کی کھیپ پاکستان پہنچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کو خوراک، پناہ گاہ اور زندگی بچانے والی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی فوج نے پاکستانی فوج کو سی 17 اور سی-130 جہازوں کے ذریعے ضروری سامان پہنچایا جو نور خان ایئر بیس پر اتارا گیا۔ سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جریدے ’فارن افیئرز‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔ امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی امریکا کا قابل بھروسہ شراکت دار نہیں رہا، بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جبکہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا، امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ فارن افیئرز کا کہنا ہے کہ ریکو ڈیک سمیت پاکستانی وسائل...
    پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار امریکی پالیسی کی ناکامی ہے، فارن افیئرز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز امریکی میگزین ’’فارن افیئرز‘‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔ فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی امریکا کا قابل بھروسا شراکت دار نہیں رہا۔ بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جب کہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ میگزین میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ امریکا اور پاکستان کے...
    معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور پاکستان کو زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے۔ میگزین کے مطابق بھارت کبھی بھی امریکا کا بھروسہ مند اتحادی نہیں رہا اور نہ ہی وہ واشنگٹن کی توقعات پر پورا اترا۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ بھارت سے بدظن کیوں ہوئے؟ امریکی اخبار نے بھید کھول دیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا پاکستان پر اعتماد کرے اور اسے خطے میں اپنا اسٹریٹجک پارٹنر بنائے۔ فارن افیئرز نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات...
    سیدہ محدثہ نقوی آزاد کشمیر کی باصلاحیت اور نمایاں نوجوان خاتون ہیں جنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے اس بار پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ  سے بھی نوازا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ڈیجیٹل انقلاب کیسے رونما ہورہا ہے؟ وہ  لیڈرشپ اور سماجی خدمات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور رضاکارانہ طور پر کئی منصوبوں میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ سیدہ محدثہ نقوی امریکا کے یوگریڈ پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور اب وہ ایک اور بین الاقوامی یو پی جی پروگرام کے لیے بھی منتخب ہوئی ہیں۔ مزید پڑھیے: آزاد کشمیر میں مڈلینڈ یوکے فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والا اسپتال  اپنی محنت، لگن اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث وہ...
    چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز جنید عزیز کا کہناہے کہ ایک ماہ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق یکم اگست سےابتک گندم کی قیمت میں 35 روپے، آٹے کی قیمت میں 29 روپے کلواضافہ ہوا، یکم اگست کو گندم کی قیمت 62 روپے کلو تھی جو یکم ستمبر کو 97 روپے کلو ہوگئی، یکم اگست کو ڈھائی نمبر آٹا 76 روپے کلو تھا جو آج 99 روپے کلو ہوگیا ہے، یکم اگست کو فائن آٹا 79 روپے کلوتھا جو آج 108 روپے کلو ہوگیا ہے۔ جنیدعزیز کا کہناتھا کہ مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 96 روپے کلو، عالمی مارکیٹ میں یہ قیمت 85 روپے ہے، پاکستان میں آج...
    امریکا کے معروف قدامت پسند تجزیہ کار، غیر معمولی اثرورسوخ رکھنے والے نوجوان رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک بدھ کے روز یوٹاہ میں ایک عوامی جلسے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب 3 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شریک تھے۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ کر دی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں لگنے کے بعد چارلی کرک اسٹیج پر گر پڑے اور مجمع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ’آپریشن سندور، یہ ہماری جنگ نہیں‘ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق چارلی کرک نے مئی میں پاکستان اور...
    تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر حالیہ فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی ہے۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو جہاں پایا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...