2026-07-24@16:22:40 GMT
تلاش کی گنتی: 18623

«کے لیے ا سان»:

(نئی خبر)
    دفتر خارجہ نے حالیہ خودکش حملوں کے بعد جاری اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں ہونے والے حملوں سمیت آج ماہِ رمضان کے دوران بنوں میں پیش آنے والے واقعے کے ناقابلِ تردید شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ دہشت گرد کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت اور ہینڈلرز کے ایما پر سرگرم خوارج عناصر نے انجام دیں۔ بیان کے مطابق ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان کے گروہ فتنہ الخوارج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ دولت اسلامیہ خراسان صوبہ نے بھی قبول کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی...
    اسلام آباد — وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 2026 تا 2030 کے دوران ملک میں قومی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اور طویل مدتی گندم کی پالیسی تیار کر رہی ہے، جو جدید اصلاحات کے ذریعے شعبہ خوراک کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں قومی گندم نگرانی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ملک بھر میں گندم کی خریداری کے انتظامات، اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ آئندہ پالیسی میں ڈیجیٹل ٹریس ایبلیٹی کے نظام، سپلائی چین کی بہتر نگرانی، شفافیت میں...
    لاہور: پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ لیسکو کا صارفین کو سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے یہ اہم اقدام ہے۔ لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول صارفین بروقت ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ، بینک اور دیگر مجاز ذرائع استعمال کریں۔ متبادل ادائیگی ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ Tagsپاکستان
    امان اللہ نیئر شوکت اپنی عاجزی و انکساری اور ملنساری کے وصف ہر عام و خاص میں مقبول ہیں۔ زندگی کے طویل سفر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر بھی وہ اپنے وصف کے ساتھ کامیابیاں اورکامرانیاں سمیٹ رہے ہیں۔ کمال کی بات یہ ہے کہ خود کو بطور شاعر اور ادیب ہوتے ہوئے دوسرے اُبھرنے والے لکھاریوں کے لیے راہ ہموارکرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی بہترین رہنمائی کا فریضہ عبادت سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ امان اللہ نیئر شوکت ایک محنتی اور دیانتدار آدمی ہے، ان کی تمام عمر محنت کرتے گزری، بچوں کی دنیا میں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ، ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے امان...
    ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضرورت مند قیدیوں کی مدد کے لیے عوامی ہیڈ کوارٹر کی کوششوں سے تہران اور ملک کے مختلف شہروں میں حکام اور مخیر حضرات کے ایک گروپ کے تعاون کے ساتھ یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لیے 5 ارب تومان کا عطیہ دیا ہے۔ تسنیم خبررساں ادارے کے سیاسی گروپ کے مطابق ایران کے بلڈ منی ہیڈ کوارٹر میں 39ویں گلریزان کی تقریب کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس مقصد کے لیے 50 ارب ریال مختص کیے ہیں۔ ہر سال رمضان المبارک کے مقدس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے زمین کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے ایک عظیم الشان منصوبے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت پنجاب بھر میں سرکاری زمین کسانوں میں مفت تقسیم کی جائے گی۔ سکیم کے تحت ہر اہل کسان یا بے زمین کاشتکار کو 3 سے 5 ایکڑ قابل کاشت سرکاری زمین دی جائے گی، یہ زمین کسانوں کو 10 سالہ لیز پر دی جائے گی تاکہ وہ طویل مدت تک اس سے فائدہ اٹھا سکیں، زمین کی فراہمی کے بدلے کسانوں سے کوئی پیسہ نہیں لیا جائے گا بلکہ یہ مکمل طور پر بلا معاوضہ ہوگی۔...
      سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی ہمدردی اور امدادی مرکز (KSrelief) نے 2026 کے لیے جبوتی اور گنی میں خوراکی تقسیم کے نئے منصوبے شروع کر دیے ہیں، جن کا مقصد کمزور اور خوراک کی کمی کا شکار آبادی کی مدد کرنا ہے۔ جبوتی میں سعودی سفیر مطریک الجاعلین اور مقامی حکام نے سال کے پانچویں مرحلے کا افتتاح کیا، جس کے تحت 6,715 کھانے کے باسکٹ تقسیم کیے جائیں گے، جو ملک کے مختلف علاقوں میں 40,000 افراد کے لیے معاونت فراہم کریں گے۔ گنی میں اسی طرح کا منصوبہ سعودی سفیر ڈاکٹر فہد الرشیدی کے زیر قیادت شروع کیا گیا، جس میں 8,400 خوراکی باسکٹ 50,000 افراد تک پہنچائی جائیں گی۔ کنگ سلمان 2015 سے سعودی عرب...
    سٹی 42: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ (چوہدری مشتاق احمد کائرہ) انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم مانچسٹر (برطانیہ) میں مقیم تھے اور ان کا انتقال وہاں ہوا۔ مختلف سیاسی شخصیات اور اداروں نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دلی افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی۔پیپلز پارٹی کی...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی کھیل کے تنظیمی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلوں کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں طاہر زمان کی سربراہی میں ایک انتظامی وفد نے ان سے ملاقات کی اور قومی ٹیم کے حالیہ غیر ملکی دوروں، کارکردگی، درپیش مسائل اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا وفد نے ارجنٹینا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے دوروں سے متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی، جس سے مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دینے میں رہنمائی ملی۔ صدر پی ایچ ایف نے قاہرہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر...
    اداکارہ تاپسی پنوں نے حال ہی میں کنگنا رناوت کے ساتھ اپنے پرانے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ دوستی کے لیے تیار ہیں۔ ایک انٹرویو میں تاپسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے جھگڑے اور خبروں کے باوجود ان کا کنگنا کے ساتھ کبھی برا ٹکراؤ نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ عوامی سطح پر چھوٹی نوک جھونک سے کسی نہ کسی کو فائدہ ضرور پہنچا ہوگا۔ تاپسی نے یاد دہانی کروائی کہ ایک موقع پر رنگولی چنڈیل نے انہیں “کنگنا کی سستی کاپی” کہا تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ چونکہ میں کنگنا جتنی دولت نہیں کماتی، اس لیے مجھے سستی کہنا درست نہیں، لیکن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو ایٹمی توانائی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بشرطیکہ تہران یہ وعدہ کرے کہ وہ کبھی ایٹمی بم نہیں بنائےگا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر تہران واشنگٹن کی شرائط پر عمل نہیں کرتا تو ٹرمپ کے پاس ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کے بیٹے مجتبیٰ اور دیگر مذہبی قیادت کے ارکان کو ہلاک کرنے کا منصوبہ موجود ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا اور ایران آمنے سامنے: ٹرمپ کی فوجی تیاریوں اور سخت دھمکیوں کے بعد خطہ بڑی جنگ کے دہانے پرپہنچ گیا یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں فوجی طاقت کو بڑھا رہے ہیں، جس سے ایران کے ایٹمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: رمضان المبارک صرف روحانی برکتوں کا مہینہ ہی نہیں بلکہ جسمانی صحت کو بہتر بنانے کا بھی ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کے لیے احتیاط اور اعتدال ناگزیر ہے، اگر روزہ صحیح طریقے سے اور مناسب نگہداشت کے ساتھ رکھا جائے تو نہ صرف روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں بلکہ جسمانی تندرستی بھی برقرار رہتی ہے۔ماہر امراضِ ذیابیطس ڈاکٹر ہالار شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 33 ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں، اور رمضان کے دوران یہ افراد بھی ڈاکٹر کے مشورے اور مناسب اقدامات کے تحت روزہ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ بیماری کی علامات اور جسمانی ضروریات کے مطابق احتیاطی...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے باجوڑ میں ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق 3 اہم سہولت کاروں کے سروں کی مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 16 فروری 2026 کو باجوڑ کی ملنگی پوسٹ پر خودکش حملے میں دو بے گناہ شہریوں سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تھائی لینڈ: تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک چور کو گرفتار کرنے کے لیے ایسا منفرد اور دلکش حربہ اختیار کیا کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سرخ اور سنہری رنگ کے شیر کے کاسٹیوم پہن کر ملزم کے گرد رقص کرتے ہوئے اسے اچانک قابو میں کر لیا اور اس منفرد کارروائی کی ویڈیو جاری کی گئی جس نے شائقینِ قانون اور کرائم اسٹوریز کے دلدادہ افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔بینکاک پولیس کے مطابق یہ کارروائی بدھ کے روز نئے قمری سال کے موقع پر ایک میلے میں انجام دی گئی، جہاں چور موجود تھا۔ مقامی حکام نے ملزم کے بارے...
    سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی روح پرور ساعتوں کے پیش نظر حرمین شریفین میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ معتکفین کو سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ جن افراد کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے وہ اسی کے ذریعے لاگ اِن کر کے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک سے ہوگا، جہاں دنیا بھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اگرچہ میرا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، لیکن اس وقت میرا دل مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ دھڑک رہا ہے اور میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ سلمان علی آغا نے بوتل اس لیے نہیں پھینکی کہ وہ مجھ سے بات کے دوران غصے میں تھے بلکہ اس اقدام کی اصل وجہ خواجہ نافع کے آؤٹ ہونے کے موقع پر...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ان کے لیے عمران خان کی آنکھ، دانت اور آسائشیں اہم ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان نے بہن سے آخری ملاقات میں کیا کہا تھا؟ عظمیٰ خان کا سنسنی خیز انکشاف لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی مرحلہ وار اور منظم انداز میں جاری ہے، جہاں مستحق افراد کو امداد ان کی دہلیز تک شفاف طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے۔ اس عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ابھی تک رمضان پیکج کے حوالے سے نہ...
    جماعتِ اسلامی نے بنگلہ دیش میں آئندہ مقامی حکومت کے انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، اور پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ ڈھاکہ کی 2 سٹی کارپوریشن میئر کی نشستیں جیتنا ان کا سب سے اہم ہدف ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جماعت نے پہلے ہی کئی عہدوں کے امیدوار حتمی کر لیے ہیں، جن میں اپزیلا چیئرمین، میونسپلٹی میئرز، اور یونین کونسل چیئرمین شامل ہیں، سٹی کارپوریشن میئر کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ انتخابی نظام میں تبدیلیوں پر توجہ یہ اقدام محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی قانونی ترامیم کے بعد آیا ہے، جنہوں نے آرڈیننس کے ذریعے مقامی حکومت کے قوانین...
    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے مقبول لیڈر کا جیل میں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کا نظام درست نہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر بھی سنگین کمزوریاں موجود ہیں۔ صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ملک میں قانون، انصاف اور آئین درست طور پر نافذ ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے مطلوبہ دباؤ پیدا نہ کرنا پی ٹی آئی کی اپنی ناکامی بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، بانی کا سنگجانی پر رکنے کا...
    متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے قیامِ امن کے لیے عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی برقرار رکھی جائے گی۔ اس...
    لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام کی صورت میں پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنا حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب ایس ای سی پی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام...
    صدر زرداری کی جانب سے چین کو خوشحالی میں مسلسل پیش رفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد :متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کو پیغامات یا خطوط کے ذریعے گھوڑے کے سال کی آمد پر چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کو امن، خوشحالی اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ میں مسلسل پیش رفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی تبدیلی، سائنسی اور تکنیکی ترقی، غربت کے خاتمے اور جدید کاری...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنتہ الخوارج کے مزموم عزائم ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جس کی پزیرائی کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں دہشت گردی کی کوشش اس بات کا...
    بنوں: فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس۹ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پرفتنہ الخوارج نے حملہ کردیا اور خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرادی جس کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزرا نے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور قیام امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی تفصیلی طور...
    اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزراء نے اہم ملاقات کی، جس کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، داخلی سلامتی اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے قیامِ امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔ اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے  اس موقع پر تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے...
    خیبرپختونخوا حکومت کو رمضان پیکیج سے زیادہ بانی کے دانت اور آنکھ اہم ہیں، عظمٰی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اسکی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم تو دور اعلان نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔ کے پی حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق قومی ٹیم مارچ میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔3 میچوں پر مشتمل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ بڑے ایونٹس کی تیاری کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستانی اسکواڈ 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 15 مارچ کو ہوگا۔تینوں میچ ڈھاکا کے معروف شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ...
    برآمدات کے فروغ کے لیے فعال ٹریڈ ڈپلومیسی ناگزیر ہے: سردار طاہر محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی عالمی مسابقت کو بڑھانے، برآمدات کو متنوع بنانے اور ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ کو تقویت دینے کے لیے فعال تجارتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ ایک جامع قومی برآمدی حکمت عملی وضع کرے۔ہفتہ کو یہاں برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا برآمدی شعبہ بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے تاہم ساختی رکاوٹیں، غیر معمولی پیداواری لاگت، متضاد پالیسیاں، اور مارکیٹ تک محدود...
    لاہور کے علاقے کاہنہ میں 17 فروری کی صبح 7 بجے نسبتاً ایک ویران سڑک سے تھوڑا دُور ایک بچہ اوندھے منہ پڑا تھا اور اس کی گردن سے خُون رِس رہا تھا۔ بچے کی عمر تین سے پانچ سال کے درمیان تھی۔ ایک راہگیر کی نظر پڑی تو اس نے لپک کر دیکھا تو بچے کی گردن دھڑ سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس وقت وہ مُردہ حالت میں پڑا تھا۔ اسی وقت پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر اُس کا پوسٹ مارٹم کروانے کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دی۔اس کے بعد تلاش ورثا کا ایک پیغام سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں ڈال دیا گیا۔ پیغام...
    بلوچستان کے ضلع آواران کی نوجوان طالبہ ثانیہ 30 دسمبر 2025 سے لاپتا ہے۔ اس سلسلے میں آج ان کے والد حسن نے پریس کانفرنس میں بیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیے: بی ایل اے علیحدگی پسند گروہ نہیں، خطرناک دہشتگرد تنظیم ہے، امریکا حسن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ثانیہ کو کسی گروہ، جیسے بی ایل اے یا بی وائی سی نے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئی ہو۔ انہوں نے ان تنظیموں کی سخت مذمت کی، جنہوں نے نوجوان لڑکیوں کو نفسیاتی دباؤ، ورغلاؤ اور جھوٹے نعروں کے ذریعے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ حسن نے بتایا کہ ثانیہ کوئٹہ میں تعلیم حاصل کر رہی تھی اور اچانک لاپتا...
    بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو نے جیل سے رہائی کے بعد جیل کے ہی حوالے سے ایک فرمائش کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج پال یادیو نے کچھ دن قبل چیک باؤنس کے کیس میں عدالتی احکامات کے مطابق خود کو جیل حکام کے حوالے کیا تھا جس کے بعد اب بدھ کے روز اداکار نے جیل سے رہائی حاصل کی جس پر انہوں نے فلمی برادری اور پرستاروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 54 سالہ راج پال یادیو نے جیل میں سگریٹ نوشی کے لیے جگہ مختص کرنے کی فرمائش کی ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد ضلع شاہجہاں پور میں اپنے آبائی گاؤں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج...
    بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راج پال یادیو نے تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد ایک منفرد مطالبہ سامنے رکھ دیا۔ عدالتی احکامات کے تحت خود کو جیل حکام کے حوالے کرنے کے چند روز بعد رہائی پانے والے اداکار نے اس دوران ملنے والی عوامی اور فلمی برادری کی حمایت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ رہائی کے بعد اپنے آبائی ضلع شاہجہاں پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں اس مشکل وقت میں لوگوں کی جانب سے بے حد محبت اور حوصلہ ملا، جس پر وہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کے نظام سے متعلق ایک تجویز دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے لیے...
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائی وے پر تعینات خصوصی دستوں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے 5 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کی موٹرسائیکلیں متعلقہ تھانوں میں بند کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟ ترجمان کے مطابق لین کی خلاف ورزی اور اوورلوڈنگ کرنے والی ہیوی ٹریفک کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے گئے اور 35 سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا...
    ٹی20 ورلڈ کپ کے ‘سپر ایٹس’ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج کولمبو میں آج مدمقابل ہوں گے۔ سابق چیمپئن آسٹریلیا حیران کن طور پر اپنے گروپ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا، جس کے باعث یہ مرحلہ ان کے بغیر شروع ہو گا۔ 2009 کے بعد پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔ دوسری جانب زمبابوے نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ بی میں اوّل مقام حاصل کیا، جہاں انہوں نے آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی۔ زمبابوے 2024 میں ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی تک نہیں کرسکا تھا اور اب اس کی اس کارکردگی  نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی متنوع مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے عزم کی تجدید پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لسانی تنوع ہماری طاقت کا سرچشمہ اور جامع قومی ترقی کی بنیاد ہے، اردو رابطے کی زبان جبکہ مادری زبانیں اولین شناخت ہیں۔ آج مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ زبان شناخت، وقار اور مواقع کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، پاکستان پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی، سرائیکی، براہوی، ہندکو، شینا، بروشسکی، وخی اور ہزارگی سمیت زبانوں کے ایک بھرپور گلدستے کا گھر ہے، جو صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ اور ثقافتی تبادلے کی عکاسی کرتا ہے۔...
    ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کے شہر اوساکا کو ایک نامعلوم عطیہ دہندہ کی جانب سے 560 ملین ین (پاکستانی تقریباً ایک ارب سے زائد) مالیت کی سونے کی اینٹوں کا خطیر عطیہ موصول ہوا ہے۔ سونے کو شہر کی پرانی پائپ لائنوں کی مرمت کے لیے استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 21 کلوگرام (46 پاؤنڈ) وزنی سونے کی اینٹیں نومبر میں اوساکا سٹی واٹر ورکس بیورو کے حوالے کی گئیں۔ اوساکا کے میئر ہائیڈیوکی یوکویاما نے صحافیوں کو بتایا کہ عطیہ دہندہ نے واضح کیا ہے کہ یہ رقم پرانی اور خستہ حال پانی کی پائپ لائنوں کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے۔ میئر کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جے ڈی وینس نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نائب صدر نے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے، جس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ان اختیارات کو استعمال کریں گے۔یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے،...
    لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سکھر رینج پولیس کی جامع کارکردگی: کتنے ڈاکو مارے، ہنی ٹریپ سے کتنے بچائے؟ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ اس دوران، زیادتی کے ملزم واجد علی اور سلمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان نے درخواست...
    کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا۔حکام کے مطابق دکانداروں کےلیے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنائی گئی ہیں، جہاں کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام بھی ہے، مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔میئر کراچی اور وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے متاثرین گل پلازہ کے لیے بنائے گئے عارضی اسٹالرز کا جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے دو تین مختلف مقامات پر متاثرین کو فری جگہیں فراہم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت ) پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔لیسکو کا صارفین کو سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے یہ اہم اقدام ہے۔صارفین بروقت ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ، بینک اور دیگر مجاز ذرائع استعمال کریں۔ متبادل ادائیگی ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے اسٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ کے لیے بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، مرد اساتذہ کے لیے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ تجویز کی گئی ہے جبکہ خواتین اساتذہ کو باوقار اور مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم 23 فروری 2026 ء سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔مزید برآں اساتذہ کے لیے بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننے کی بھی ہدایت جاری کی گئی تاکہ پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔حکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    کراچی میں گل پلازہ شاپنگ مال کے سانحے کے بعد متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے عارضی انتظامات کر دیے ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں جلد از جلد بحال کی جا سکیں۔ پولو گراؤنڈ میں قائم کیے جانے والے اس عارضی بازار میں تقریباً 300 دکانیں قائم کی گئی ہیں، جہاں دکاندار اپنی مصنوعات دوبارہ فروخت کے لیے پیش کر سکیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عارضی دکانوں کے لیے ٹینٹ نصب کیے گئے ہیں اور ہر دکان میں بجلی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دکانداروں اور خریداروں کی سہولت کے لیے پانی اور بیت الخلا کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے تاکہ کاروباری ماحول سہل اور محفوظ بنایا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس میں معاشی مشکلات اور بے روزگاری کے دباؤ نے ایک نوجوان کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بشکورتستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے صرف رہائش اور خوراک کی بنیادی سہولت حاصل کرنے کے لیے خود کو گرفتار کروانے کی غرض سے بم کی جھوٹی اطلاع دی، جس پر عدالت نے اسے تین سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی۔روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد فوج میں خدمات انجام دیں، ملازمت کے حصول کے لیے متعدد کوششوں کے باوجود اسے کامیابی نہ مل سکی۔ حال ہی میں...
    عمر ڈائیبیٹس فاؤنڈیشن (UDF) نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے، جسے دونوں اداروں کے سربراہان نے رسمی طور پر حتمی شکل دی۔ یہ معاہدہ پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام، تحقیق اور عوامی صحت کی استعداد بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک تعاون کی شروعات کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شوگر کے مریض خنزیر کے اجزا والی انسولین سے اجتناب کریں، اسلامی نظریاتی کونسل ایم او یو پر دستخط ڈاکٹر محمد عمر وہاب، ایگزیکٹو و میڈیکل ڈائریکٹر UDF، اور پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان، وائس چانسلر HSA، نے کیے۔ اس معاہدے کے تحت ذیابیطس اور موٹاپے کی قومی سطح پر روک تھام، تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی، مشترکہ تحقیق، ڈیٹا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھ فار جسٹس نے تاریخی اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کے پہلے سرکاری اجلاس کیلیے ایک بلین ڈالرز دے گا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا بھر سے سیکڑوں سکھ برادری کے ارکان واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئے تاکہ امن، اتحاد اور سیاسی مطالبات کیلئے آواز بلند کریں، غزہ کی طرح خالصتان کو بھی ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے سفارتی اور جمہوری حل پر زور دیا جا رہا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے یہ واضح مطالبہ بھی رکھا گیا کہ مودی سے براہِ راست بات کی جائے کہ بھارتی زیر قبضہ پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں آزادی ریفرنڈم کروایا جائے۔سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں...
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے رہائی فورس کے قیام کا اعلان اپنی نوکری بچانے کی کوشش ہے اور یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا کے جہادی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے، خواجہ آصف اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے علاوہ کسی اور کو فورس بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے اس نوعیت کی کسی بھی فورس کا قیام آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی...
      افغانستان انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویزے کابل میں بلیک مارکیٹ میں ایک ہزار امریکی ڈالر  سے 1,500 امریکی ڈالر تک فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری فیس محض 25 امریکی ڈالر ہے۔ کئی درخواست گزاروں نے بتایا کہ بغیر سفارت خانے سے منظور شدہ ٹریول ایجنسیوں کو رشوت دیے ویزا حاصل کرنا یا تو ناممکن ہے یا مہینوں لگ جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:باجوڑ خودکش حملے میں افغان بمبارملوث، دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع کئی افغان شہریوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ویزا حاصل کرنے کے لیے بڑی رقم ادا کی تاکہ پراسیسنگ تیز اور...
    سانحہ گل پلازہ سے متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لیے کے میونسپل کارپوریشن نے پولو گراؤنڈ میں 300 عارضی دکانوں کا انتظام کر دیا ہے تاکہ متاثرین اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکیں۔  حکام کے مطابق دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کرعارضی اسٹالز قائم کیے گئے ہیں اور ان مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی کے ایم سی کی جانب سے یقینی بنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن نے سوال نامہ تیار کر لیا، لواحقین سے کیا سوال پوچھے گئے ہیں؟ حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں اور خریداروں کی سہولت کے لیے پانی اور بیت الخلا کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔ میئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے عالمی تجارتی ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اختیارات سے تجاوز قرار دے دیا، جسے امریکی معاشی پالیسی کے لیے ایک بڑا عدالتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے جمعہ کو سنائے گئے فیصلے میں کہا کہ صدر نے ٹیرف نافذ کرتے وقت قانونی حدود سے آگے بڑھ کر اقدام کیا حالانکہ متعلقہ قانون یعنی انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدر کو ایسے محصولات عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا، اس نوعیت کے اقتصادی اقدامات کے لیے مقننہ یعنی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔عدالت کے مطابق صدارتی اختیارات کا استعمال آئینی دائرہ کار کے...
    اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، یہ درآمدی کھاد پر انحصار کم کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، برآمدات میں اضافہ کرے گا اور ہمارے مقامی کوئلے کے وسائل میں قدر کا اضافہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے فلیگ شپ کول ٹو فرٹیلائزر (C2F) منصوبے، تھر کے کوئلے پر مبنی یوریا پراجیکٹ جسے فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) عمل میں لا رہی ہے، کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اور اس کے اسٹریٹجک روڈ میپ کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ درآمدی کھاد پر انحصار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔عالمی میڈیا میں  امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایرانی فوجی یا سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق محدود حملے  پر غور کامقصد ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنا ہے، ایران معاہدے کو قبول نہ کرے تو حملے کو وسیع جنگ تک بڑھایا جا سکتا ہےیاد رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے پر سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے...
    پیپلزپارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ عوام کے درمیان عوامی مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔ محکمہ واسا ماہ صیام میں عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ عوام کے درمیان عوامی مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔ محکمہ واسا ماہ صیام میں عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔ عوام کی بجلی اور پانی کے حوالے سے شکایت حقیقت...
    رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے تقریباً 10 ایف-16 لڑاکا طیارے یو ایس فورسز کوریا کے تحت اوسان ایئر بیس سے پرواز کر کے بین الاقوامی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ یہ اڈہ دارالحکومت سیول سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ طیاروں نے بحیرۂ زرد کے اوپر اس علاقے میں پرواز کی جو جنوبی کوریا اور چین کے فضائی دفاعی شناختی زون کے درمیان واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ تصادم خطے میں ناقابل برداشت تباہی لا سکتا ہے، چینی وزیر دفاع رپورٹ کے مطابق جیسے ہی امریکی طیارے چین کے ساحل کے قریب پہنچے تو چین نے بھی فوری طور پر اپنے لڑاکا طیارے روانہ کر دیے۔ دونوں ممالک کے طیارے مختصر وقت کے لیے ایک...
    میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ استعمال ہونے والے ہیڈفونز میں زہریلے کیمیکلز کی موجودگی پائی گئی ہے، جس نے خصوصاً نوجوانوں کی صحت کے حوالے سے نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خبردار! ہیڈ فونز کا مسلسل استعمال قوت سماعت متاثر کر رہا ہے تنظیم ’ٹوکس فری لائف فار آل‘ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں معروف برانڈز جیسے بوس، پیناسونک، سامنسنگ اور سین ہائزر کے ہیڈفونز کا تجزیہ کیا گیا۔ محققین نے 81 اِن ایئر اور اوور ایئر ہیڈفونز کا معائنہ کیا اور حیران کن طور پر ہر نمونے میں مضر صحت کیمیکلز کی موجودگی سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق ان خطرناک مادوں کا تعلق کینسر، ہارمونل بگاڑ، بانجھ پن اور اعصابی نشوونما کے مسائل...
    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فٹبال میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ سعودی حکومت کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں...
    کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنا دی گئی ہیں، عارضی دکانوں میں کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی،  دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ہے۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی تھی۔ افسوسناک واقعے میں 86...
    لاہور : رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی فضائی کمپنیوں نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلے عشرے میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث بزنس کلاس کا کرایہ 5 لاکھ روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو ایک لاکھ 30 سے 40 ہزار روپے سے بڑھ کر اب ایک لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ بزنس کلاس کا سابقہ کرایہ سوا 4 سے ساڑھے 4 لاکھ روپے تھا، جو اب 5 لاکھ روپے ہو چکا ہے۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ...
    عالمی فٹبال تنظیم فیفا اور بورڈ آف پیس نے غزہ کی تعمیر نو اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے فٹبال کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک اہم شراکت داری معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ معاہدہ واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کے دوران طے پایا، جس کا بنیادی مقصد غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی رہنماؤں اور اداروں سے مالی معاونت حاصل کرنا ہے، اس بورڈ کا قیام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے بڑے پروگرام کا آغاز فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں کسی بھی سیاسی یا تعمیر نو کے عمل کا آغاز اسرائیلی جارحیت کے مکمل خاتمے سے ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد غزہ میں حماس دوبارہ منظم، کنٹرول مستحکم کرنے کی کوششیں تیز حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جب تک اسرائیل کی فوجی کارروائیاں بند نہیں ہوتیں اور فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک خطے میں پائیدار امن یا بحالی کا عمل ممکن نہیں۔ دوسری جانب غزہ کی تعمیر نو اور مستقبل سے متعلق امور پر غور کے لیے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ممالک نے فلسطینی علاقے کی بحالی...
    اویس کیانی : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر ایک منفرد مقام ملا ہے، ​پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ​امریکی صدر ٹرمپ نے 60 سے 70 بار پاکستان کی تعریف کی، ​بین الاقوامی تقریب میں پاکستان کی تعریف ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ​پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے۔ ​وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہا گیا ہے۔  پنجاب: لگژری سرکاری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری خواجہ آصف نے کہا کہ ​غزہ کی دوبارہ آباد...
    مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اوقات کار رش کو منظم کرنے اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ اعلان کے مطابق رمضان کے پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے زیارت کے دو اوقات رکھے گئے ہیں۔ پہلا وقت صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک جبکہ دوسرا وقت رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔ خواتین کے لیے پہلے دو عشروں میں زیارت کا وقت رات 11 بجے سے 1 بج کر 40 منٹ تک اور صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ رمضان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل میپس صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے جو اس مقبول نیوی گیشن سروس کے تجربے کو نمایاں طور پر متاثر کرے گی۔ٹیکنالوجی سے متعلق معتبر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسے لمیٹڈ ویو کا نام دیا گیا ہے اور اس کے تحت اب وہ صارفین جو اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہیں ہوں گے، انہیں میپس کے محدود فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس لمیٹڈ ویو میں کئی بنیادی فیچرز موجود نہیں ہوں گے، جن میں قریب موجود کاروبار (نیئر بائی بزنسز)، اہم مقامات، یوزر ریویوز اور دیگر مقامی معلومات شامل ہیں۔ اس...
    پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب 3 سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے۔ ان میں 2800 سی سی، 1800 سی سی اور 4700 سی سی انجن کی گاڑیاں شامل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو 2 گاڑیوں کے لیے ماہانہ 800 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر حفاظتی انتظامات مؤثر بنانے کا فیصلہ جبکہ 4700 سی سی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ اس سے قبل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب 1300...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدینہ منورہ: سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق رش کو منظم رکھنے اور عبادت گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پہلے دو عشروں اور تیسرے عشرے میں مختلف اوقات نافذ ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق رمضان کے پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے زیارت کے 2 اوقات رکھے گئے ہیں۔ پہلا وقت صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک جب کہ دوسرا وقت رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔خواتین کے لیے ان دنوں...
    پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فٹبال میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ سعودی حکومت کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تربیتی پروگرامز اور دوستانہ میچز فٹبال کو نئی رفتار دیں گے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے فٹبال کے فروغ اور ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ زمین کے قریب خلا میں گردش کرنے والے ہزاروں درمیانے حجم کے سیارچے ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے مکمل دفاعی نظام تاحال موجود نہیں۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق تقریباً 15 ہزار ایسے خلائی پتھر موجود ہیں جو زمین کے قریب مدار میں گردش کر رہے ہیں مگر ابھی تک دریافت نہیں ہو سکے۔2022 میں کیے گئے ڈارٹ مشن نے یہ ثابت کیا تھا کہ کسی ہنگامی صورت میں راکٹ کے ذریعے سیارچے کا رخ تبدیل کیا جا سکتا ہے، تاہم مشن کی قیادت کرنے والی سائنس دان ڈاکٹر نینسی، جو جان ہوپکنز یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، کا کہنا ہے...
    ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا مقابلہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کو بہرحال یہ برتری حاصل ہے کہ کل کا میچ پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، وہی میدان جہاں 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کا میچ کھیلا گیا تھا۔ اچھا یہاں برتری نتیجے کے اعتبار سے نہیں کہی جارہی بلکہ وکٹ کیسی ہے یہ پاکستانی کھلاڑی زیادہ بہتر جانتے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار اس گراؤنڈ پر قدم رکھے گی۔ ایسے میں کنڈیشنز کی بہتر سمجھ پاکستان کے حق میں جاسکتی ہے، بشرطیکہ قومی ٹیم اس فائدے کو درست حکمت عملی میں ڈھال سکے۔ بات سمجھنے کی...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ایڈہاک صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی مستعفی ہو گئے تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے بالآخر صارفین کے طویل عرصے سے کیے جانے والے مطالبے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے اور گروپ چیٹس کے لیے ایک نہایت اہم اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب نئے شامل ہونے والے افراد بھی گروپ میں ہونے والی حالیہ گفتگو سے فوری طور پر باخبر ہو سکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس نئے فیچر کو ’’گروپ چیٹ ہسٹری شیئرنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبر کو ابتدائی مراحل میں پیش آنے والی الجھن اور لاعلمی سے بچایا جا...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے نئے اہلیت کے معیار کا اعلان کر دیا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم میں نئے اہلیت کے معیار متعارف کرائے ہیں، تاکہ اسکیم زیادہ شفاف اور جامع بن سکے۔ نئے قواعد کے تحت اسکیم میں شامل ہونے کے لیے شرائطدرخواست دہندگان کسی پبلک یا تسلیم شدہ یونیورسٹی/کالج میں داخلہ لینے والے طلبا ہوں۔ لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری اسکیم اب بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل، اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا کے لیے بھی کھلی ہے۔ انتخاب تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل، اور دیگر مقررہ معیار کی بنیاد پر کیا...
    رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی جہاں ہر مسلمان اس بابرکت مہینے کو عبادت اور نیکیوں سے بھرنے کی خواہش رکھتا ہے، وہیں شوبز شخصیات بھی روحانی سکون کے لیے مقدس مقامات کا رخ کرتی ہیں۔ معروف اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور نے بھی رمضان کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا اور حرم شریف میں عبادت کے روح پرور لمحات گزارے۔دونوں فنکاروں نے اپنے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں کو جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام نے فالج کے مریضوں کے لیے نئی امید پیدا کر دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 700 سے زائد مریض بروقت اور مفت علاج کی بدولت صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ مہنگا ترین ’ٹی این کے‘ انجیکشن بھی حکومت کی جانب سے بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے 45 سالہ ملازم  محمد عمران کو اچانک فالج کا شدید حملہ ہوا جس کے باعث ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہوگیا اور بولنے میں شدید دشواری پیش آئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’رمضان نگہبان کارڈ‘: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے بڑا اعلان کردیا اہل خانہ انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال لاہور...
    عالمی دن برائے سماجی انصاف کے موقع پر، بھارت میں اقلیتیں اب بھی مودی حکومت کے تحت نظامی محرومی کا شکار ہیں اور ہر سطح پر انصاف سے محروم رہتی ہیں۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سماجی انصاف کا بنیادی اصول مساوات ہے، مگر مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور سکھوں کے ساتھ بھارت میں بڑھتا ہوا امتیاز دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پابندسلاسل شیخ عبدالرشید کی جیت مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ عالمی سماجی انصاف کا دن بھارت میں اقلیتوں کے لیے خالی پن کا پیغام دیتا ہے، کیونکہ وہاں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی بھی ان سے منسوب نہیں ہے۔ مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور سکھوں کے خلاف حملوں میں اضافہ...
    وزیرِ اعظم اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن بینجمن بلیک کی ملاقات ہوئی جس میں ڈی ایف سی کے اسٹریٹجک اقدامات، ترجیحات اور پاکستان میں متوقع پراجیکٹس کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونائیٹڈ اسٹیٹس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سی ای او بینجمن بلیک نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ان کے ساتھ ڈی ایف سی کے سرمایہ کاری کے سربراہ کونر کولمین اور ایجنسی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو متحرک کرنے میں ڈی ایف سی کے کلیدی کردار...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن یعنی پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کے استعفے کے بعد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے ایڈہاک صدر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے، اس لیے کیمپ آج یا کل شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور ہاکی کی بحالی و فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محی الدین وانی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی ازسرنو تشکیل، کوچنگ اور تربیتی نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ میں ایک غیر معمولی مالی پیش رفت کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں جہاں پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کے لیے ایسی پیشکش سامنے آئی ہے جو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر سکتی ہے۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی کمپنی، جو پہلے ہی پی ایس ایل کی فرنچائز کی مالک ہے، نے براڈکاسٹ حقوق حاصل کرنے کے لیے سالانہ تقریباً ساڑھے 4 ارب روپے کی بولی دینے کا عندیہ دیا ہے اور اگر معاملات طے پا گئے تو 4 سالہ معاہدہ مجموعی طور پر 18 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، جو اب تک کی سب سے بڑی ڈیل تصور ہوگی۔واضح رہے کہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان آئین میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور ریاست کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر ہم آئینِ پاکستان میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں سے متعلق اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 3، 37 اور 38 ریاست کو پابند کرتے ہیں کہ استحصال کا خاتمہ کرے،...
    ایک امریکی ماہر قلب نے خبردار کیا ہے کہ بہت سے لوگ دل کی بیماری کی ابتدائی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کیونکہ وہ صرف شدید اور واضح علامات کے انتظار میں رہتے ہیں، جو عموماً ظاہر نہیں ہوتیں۔ ماہر قلب، ڈاکٹر سنجے بھوجراج، جو دو دہائیوں سے زائد تجربے کے حامل ہیں، کا کہنا ہے کہ زیادہ تر دل کے دورے اچانک سینے میں درد سے شروع نہیں ہوتے۔ ڈاکٹر بھوجراج نے 18 فروری کو انسٹاگرام پر بتایا کہ دل کے دوروں کے بارے میں سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ یہ بغیر کسی وارننگ کے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صرف معمول کے چیک اپ پر انحصار کرتے ہیں، جو صرف ٹیسٹ...
    ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کی بحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن طریقے سے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ فیدان کا کہنا تھا کہ معاملہ چاہے انسانی امداد کا ہو، غزہ کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا، انفرا اسٹرکچراور سپراسٹرکچر کی بحالی کا یا بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا، انقرہ ہر شعبے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ یہ بیان انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے فوراً بعد دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اجلاس میں 45 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں غزہ کی تعمیر نو اور بین...
    دفاعِ وطن کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے ہمیشہ جرأت، عزم اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی  ہیں۔ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران و جوانوں کا شہدا بلوچستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں شہداء کے ورثاء کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہداء میں صحبت پور  سے تعلق رکھنے والےحوالدار لیاقت علی شہید، زیارت سے لانس حوالدار محمد عقیل شہید اور جعفرآباد سے نائیک گلاب خان شہید شامل ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے نوشکی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عبدالستار شہید اور کوہلو کے سپاہی عبدالسخی شہید  کے مزارپر بھی حاضری دی۔...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کے تحت ’عمران خان رہائی فورس‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو عمران خان کی رہائی تک سرگرم رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ خصوصی فورس بنانے کا اعلان اسلام آباد میں اُس وقت کیا جب اپوزیشن اتحاد کی جانب سے عمران خان کے بہتر علاج کے لیے دھرنا دیا گیا تھا۔ اس دوران کارکنان نے خیبر پختونخوا کے تمام داخلی اور خارجی راستے احتجاجی دھرنوں کے ذریعے بند کر دیے تھے، تاہم اس کے کوئی خاص نتائج سامنے نہیں آ سکے۔ ملک بھر کے نوجوانوں پر مشتمل فورس وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے...
    ماہِ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی سعودی شہری ایسے مقامات کا رخ کرتے ہیں جہاں نہ صرف بہترین افطاری دستیاب ہو بلکہ ماحول بھی خوشگوار اور فیملی فرینڈلی ہو۔ خوبصورت ایمبیئنس، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں، لائیو باربی کیو، لائیو جلیبی اور مٹکا چائے، یہ سب مل کر رمضان کی شاموں کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ریاض میں ٹوڈے بائٹس کی جانب سے خصوصی رمضان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں افطار اور سحری کے لیے فیملیز کی بڑی تعداد میں رُخ کر رہی ہیں۔ اس فیسٹیول میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ سعودی اور دیگر عرب شہری بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور روایتی کھانوں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بلوچستان حکومت نے افغانستان کے بعد ایران سے ملحقہ سرحد پر بھی راہداری نظام ختم کر کے اسے پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سرحدی تجارت اور کاروباری سرگرمیوں پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے2 ماہ کے اندر ایران بارڈر پر راہداری کے بجائے مکمل طور پر پاسپورٹ سسٹم نافذ کر دیا جائے گا اور بغیر پاسپورٹ کے آمد و رفت ممکن نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد پر تجارتی آمدورفت بحال، مقامی معیشت میں نئی جان پڑنے کی توقع ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت قانونی تجارت سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کی ائرلائنز نے مسافر طیاروں کی خریداری کے لیے امریکی اور یورپی کمپنیوں کے ساتھ 36.9 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کرلیے۔ ویتنام کی 3ایئرلائنز کے امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ طیاروں اور متعلقہ خدمات کی خریداری کے یہ معاہدے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہنوئی اور واشنگٹن کے درمیان ویتنامی مصنوعات پر عائد امریکی ٹیرف کے حوالے سے تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔ نئی قائم ہونے والی ائرلائن سن فو چوک ائرویزنے 40 بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کا آرڈر دیا ہے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 22.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔قومی فضائی کمپنی مستقبل میں مزید 30 وسیع جسامت (وائیڈ باڈی) طیارے خریدنے پر بھی بات چیت شروع کرے...