data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوگل میپس صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے جو اس مقبول نیوی گیشن سروس کے تجربے کو نمایاں طور پر متاثر کرے گی۔

ٹیکنالوجی سے متعلق معتبر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسے لمیٹڈ ویو کا نام دیا گیا ہے اور اس کے تحت اب وہ صارفین جو اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہیں ہوں گے، انہیں میپس کے محدود فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس لمیٹڈ ویو میں کئی بنیادی فیچرز موجود نہیں ہوں گے، جن میں قریب موجود کاروبار (نیئر بائی بزنسز)، اہم مقامات، یوزر ریویوز اور دیگر مقامی معلومات شامل ہیں۔ اس سے قبل صارفین بغیر لاگ ان ہوئے بھی گوگل میپس کے زیادہ تر فیچرز استعمال کر سکتے تھے، تاہم اب ان کا تجربہ محدود ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس تبدیلی کے مقصد کے بارے میں گوگل کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے تجزیہ کار مختلف قیاسات کر رہے ہیں۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک سسٹم کی عارضی خرابی یا آزمائشی فیچر ہو سکتا ہے، جبکہ زیادہ امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گوگل محدود صارفین کے لیے اس نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے تاکہ اس کے اثرات اور صارف تجربے کا تجزیہ کیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام صارفین کو اپنے گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک رہنے کی ترغیب دینے کی ایک حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ لاگ ان ہونے پر صارفین کو مکمل فیچرز تک رسائی حاصل رہتی ہے، جبکہ بغیر لاگ ان محدود معلومات ہی دستیاب ہوں گی۔

یہ فیچر اگر مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا تو میپس کے غیر لاگ ان صارفین کے لیے نیوی گیشن اور مقامی معلومات کے استعمال کا تجربہ یکسر بدل جائے گا اور صارفین کو مزید معلومات تک رسائی کے لیے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی ضرورت پڑے گی۔

گوگل کی جانب سے فیچر کے حتمی نفاذ کی تاریخ اور اس کے عالمی سطح پر اثرات ابھی واضح نہیں ہیں، مگر ٹیکنالوجی کے شائقین اور صارفین کے لیے یہ تبدیلی دلچسپی اور بحث کا موضوع بن چکی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صارفین کے لیے کے مطابق لاگ ان

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف