سعودی عرب: حرمین شریفین میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی روح پرور ساعتوں کے پیش نظر حرمین شریفین میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ معتکفین کو سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ جن افراد کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے وہ اسی کے ذریعے لاگ اِن کر کے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک سے ہوگا، جہاں دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں مسلمان آخری عشرے کی بابرکت ساعتیں عبادت و ریاضت میں گزاریں گے۔
رمضان کے آخری ایام میں حرمین شریفین کا روحانی منظر ایمان افروز ہوتا ہے، اور اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ان مبارک لمحات کی تیاری کا پہلا قدم سمجھا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حرمین شریفین میں اعتکاف کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔