رمضان میں گراں فروشی برداشت نہیں: چوھدری شفقت محمود کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز

فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ہدایات پر ڈی سی اٹک اور اے سی تحصیل فتح جنگ کے حکم پر رمضان المبارک کے مہینہ میں خصوصی طور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور ترسیل کے عمل پرروزانہ کی بنیاد پر خصوصی چیکنک کا عمل جاری ہے گزشتہ روز
دبنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور عوام دوست افسر چوھدری شفقت محمود نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فتح جنگ شہر کے مختلف بازاروں۔کھوڑ روڈ۔کوہاٹ روڈ مین چوک فتح جنگ کا دورہ کیا، جہاں سبزی اور فروٹ بیچنے والوں کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔ دورانِ پڑتال یہ بات سامنے آئی کہ کئی فروٹ فروشوں نے ریٹ لسٹ ہی آویزاں نہیں کی تھی اور بعض نے مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کی۔ چودھری شفقت محمود نے اپنی حکمت عملی کے تحت اپنے آدمیوں کے ذریعے خفیہ خریداری کروائی، اور بعد میں انہیں دکانداروں کے پاس جا کر ریٹ چیک کیے۔ جو کہ خریداروں کی جانب سے زیادہ قیمت وصول کیے جانے کا پتہ چلا، تو چودھری شفقت محمود دوکانداروں کی اس دوغلی پالیسی اور عوام کو زید نرخوں پر اشیاء خوردونوش بیچنے پر سخت کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے کیے اور گلے سٹرے فروٹ اور سبزیات کو فوری طور پر تلف کرایا ساتھ وارننگ دی کہ عوام کو لوٹنے والے ہر گز ر عائت کے مستحق نہیں بغیر ریٹ لسٹ اویزاں کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے بالخصوص رمضان میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ یہ چیکنگ رمضان شریف میں روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور رمضان کے بعد بھی جاری رہے گی تاکہ مستقل طور پر قیمتوں پر کنٹرول رکھا جا سکے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرآمدات کے فروغ کے لیے فعال ٹریڈ ڈپلومیسی ناگزیر ہے: سردار طاہر محمود صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا اقدام قتل کیس میں بڑا فیصلہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ ملک میں اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہورہی، خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار