data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260221-08-16
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں روپے مالیت کی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود ڈھائی سو سے زائد عمرہ زائرین پہلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پھر مختلف ہوٹلوں میں خوار ہونے لگے۔ سعودی ائر لائن نے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے بعد اچانک پرواز منسوخ کر دی۔ عمرہ زائرین احرام باندھ کر جانے کے انتظار میں مگر متعلقہ ائر لائن کوئی جواب نہیں دے رہی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سعودی ائر لائن سے عمرہ کے لیے جانے والے 250 زائد عمرہ زائرین تین دن سے لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں خوار ہونے پر مجبور ہوگئے، کوئی پرسان حال نہیں۔ عمرہ زائرین نے ہوٹل کے اندر ہی احتجاج شروع کر دیا جبکہ متعلقہ ائر لائن سے رابطہ کرنے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔جمعہ کے دن عمرہ زائرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو لاہور سے سعودی ائر لائن کے ذریعے انہوں نے جدہ جانا تھا، حرم شریف میں اور مدینہ شریف میں ان کی بکنگ تھی، 3 دن ہوگئے۔ عین وقت پر پرواز کو یہ کہہ کر منسوخ کر دیا گیا کہ جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی۔ عمرہ زائرین نے پہلے ائرپورٹ پر سعودی ائر لائن حکام سے بات چیت کی تو ان کو ہوٹل میں بتایا گیا کہ کل صبح لے کر چلے جائیں گے مگر وہ کل آج تک نہیں آئی۔ پاکستان ائر پورٹ اتھارٹی کو بھی انہوں نے کئی بار کمپلینٹ کی لیکن ان کی طرف سے بھی کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ خواتین بچے بزرگ بھی شامل ہیں، ہمارا کیا قصور ہے، لاکھوں روپے کی ٹکٹ لی اور آج 3دن ہوگئے ہیں، یہ ہمیں لے جانے کے لیے تیار ہی نہیں، کوئی یہ بتانے کو بھی تیار نہیں کہ فلائٹ کب روانہ ہوگی۔ ہمارا سارا شیڈول خراب ہو چکا ہے، مدینہ شریف میں بھی اور مکہ معظمہ میں بھی۔ ہماری بکنگ تھی، کچھ لوگ گروپ کی صورت میں عمرہ کرنے جا رہے تھے اور ان کا بھی عمرہ خراب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن بعد پہنچیں گے تو وہاں پر ہوٹل ہمیں کیسے ملے گا، وہاں کی ہوٹل انتظامیہ نے کہہ دیا ہے کہ مزید بکنگ نہیں کیونکہ رمضان المبارک کی وجہ سے زائرین کا رش بہت بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ائر لائن کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں بروقت جدہ پہنچایا جائے تاکہ ہم عمرے کی ادائیگی با آسانی کر سکیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سعودی ائر لائن انہوں نے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا