پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
لاہور:
پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
لیسکو کا صارفین کو سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے یہ اہم اقدام ہے۔
لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول
صارفین بروقت ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ، بینک اور دیگر مجاز ذرائع استعمال کریں۔ متبادل ادائیگی ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔